30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
3656 -[23] وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ثَلَاثَةٌ لَا تَدْخُلُ الجنَّةَ: مُدْمنُ الخمرِ وقاطِعُ الرَّحِم ومصدق السحر " رَوَاهُ أَحْمد |
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا تین شخص جنت میں نہ جائیں گے عادی شرابی، قاطع الرحم ۱؎ اور جادو کی تصدیق کرنے والا ۲؎(احمد) |
۱؎ قاطع رحم عام ہے عاق سے کیونکہ عاق ماں باپ کا نافرمان ہے اور قاطع رحم اپنی نسبی عزیزوں پر زیادتی کرنے والا یا ان کے حقوق ادا نہ کرنے والا باوجود قدرت کے،مسلمان پر ماں باپ،بھائی بہن،خالہ،ماموں وغیرہم بلکہ بیوی اور اس کے والدین کے بھی حقوق ہیں۔ان حقوق کی تفصیل اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ کی کتاب شرح الحقو ق لطرح العقوق میں ملاحظہ فرمایئے۔مسلمان کو چاہیے کہ اپنے رشتہ داروں سے خبردار رہے کہ میرا کون کون رشتہ دار ہے اور ان سے میرا کیا رشتہ ہے تاکہ ان کے حقوق بقدر قرابت ادا کرے۔
۲؎ یعنی جادو کو حق یعنی حلال جاننے والا یا اس کی تاثیر بذاتہٖ کا قائل جادوکرنا حرام ہے اسے حلال جاننا بے دینی ہے ورنہ جادو میں رب تعالٰی نے تاثیر رکھی ہے جس کا ثبوت قرآن مجید سے ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"یُفَرِّقُوۡنَ بِہٖ بَیۡنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِہٖ"لہذا جادو کو برحق تاثیر ماننے والا مؤمن ہے اسے حلال جاننے والا کافر،یہاں دوسری صورت کا ذکر ہے۔
|
3657 -[24] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُدْمِنُ الْخَمْرِ إِنْ مَاتَ لقيَ اللَّهَ كعابِدِ وثن» . رَوَاهُ أَحْمد 3658 -[25] وروى ابْن مَاجَه عَن أبي هُرَيْرَة |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے عادی شرابی اگر مرجائے تو اﷲ تعالٰی سے بت پرست کی طرح ملے گا ۱؎(احمد) اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے۔ |
۱؎ یعنی بغیر توبہ کیے شرابی رہتا ہوا مرے تو اﷲ تعالٰی اس پر ایسا ناراض ہوگا جیسا بت پرست پر ناراض ہوگا، قرآن کریم میں رب تعالٰی نے شراب کو بتوں کے ساتھ ذکر کیا،کہ ارشاد فرمایا:"اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلٰمُ"نیز شرابی نشہ میں بت پرستی کرے تو کوئی تعجب نہیں کہ بے عقل سب کچھ کرلیتا ہے تو شراب بت پرستی کا ذریعہ بن سکتی ہے،غرضکہ یہ وعید بہت سخت ہے۔رب تعالٰی کی پناہ!
|
3659 -[26] وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عبيد الله عَن أَبِيه. قَالَ: ذَكَرَ الْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيخِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عبد الله عَن أَبِيه |
اور بیہقی نے شعب الایمان میں محمد ابن عبید اﷲ سے انہوں نے اپنے والد سے اور کہا ۱؎ کہ بخاری نے اپنی تاریخ میں محمد ابن عبداﷲ سے انہوں نے اپنے والد کی روایت سے۲؎ |
۱؎ یعنی بیہقی نے کہا۔مقصد یہ ہے کہ تاریخ بخاری میں میں نے خود یہ روایت نہیں دیکھی ہے بلکہ بیہقی کے حوالہ سے بیان کررہا ہوں۔
۲؎ یہ محمد ابن عبید اﷲ یا محمد ابن عبداﷲ ابن جحش ہیں اور عبداﷲ ابن جحش مشہور صحابی ہیں اور محمد بھی صحابی ہیں کہ ہجرت سے پانچ سال پہلے پیدا ہوئے اور اپنے والد کے ساتھ اولًا مکہ معظمہ سے حبشہ کو ہجرت کی پھر مکہ معظمہ واپس آگئے اور مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کی۔(اشعہ)
|
3660 -[27] وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَا أُبالي شرِبتُ الخمرَ أَو عبدْتُ هذهِ السَّارِيةَ دونَ اللَّهِ. رَوَاهُ النَّسَائِيّ |
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے آپ فرماتے تھے کہ میں نہیں پرواہ کرتا شراب پیئوں یا اﷲ کے مقابل اس ستون کو پوجوں ۱؎(نسائی) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع