دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3651 -[18]

وَعَنْ دَيْلَمٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَةٍ وَنُعَالِجُ فِيهَا عَمَلًا شَدِيدًا وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًا مِنْ هَذَا الْقَمْحِ نَتَقَوَّى بِهِ عَلَى أَعْمَالِنَا وَعَلَى بَرْدِ بِلَادِنَا قَالَ: «هَلْ يُسْكِرُ؟» قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: «فَاجْتَنِبُوهُ» قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ غَيْرُ تَارِكِيهِ قَالَ: «إِنْ لَمْ يَتْرُكُوهُ فقاتلوهم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت دیلم حمیری سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم ہم ایک ٹھنڈی زمین میں ہیں اور وہاں سخت کام کرتے ہیں۲؎ اور ہم اس گیہوں سے شراب بناتے ہیں جس سے اپنے اعمال پر اور اپنے ملک کی ٹھنڈک پرقوت حاصل کرتے ہیں۳؎ فرمایا کیا وہ نشہ دیتی ہے میں نے عرض کیا ہاں فرمایا اس سے بچو۴؎ میں نے عرض کیا کہ لوگ اسے چھوڑیں گے نہیں ۵؎ فرمایا اگر نہ چھوڑیں تو ان سے جنگ کرو ۶؎ (ابوداؤد)

۱؎ دیلم دال کے فتحہ لام کے کسرہ سے ہے،حمیر ح کے کسرہ میم کے سکون سے بروزن درہم،حمیر یمن کا ایک شہر ہے جو صنعاء سے غربی جانب واقع ہے۔

۲؎ اس لیے ہم کو شراب اور نشہ کی سخت ضرورت ہے کہ ملک میں بغیر شراب کی گرمی اور بغیر نشہ کے بھاری کام نہیں ہوسکتے۔

۳؎ لہذا ہم شراب پینے پر مجبور ہیں۔

۴؎ کہ اسے مطلقًا استعمال نہ کرو نہ بحدنشہ نہ اس سے کم جیساکہ فاجتنبوہ کے اطلاق سے معلوم ہوا کیونکہ تھوڑی شراب بہت سی کا ذریعہ ہے۔

۵؎ کیونکہ وہ پرانے عادی بھی ہیں اور اس کی انہیں ضرورت بھی ہے ملکی حالات کے لحاظ سے۔

۶؎ یعنی اگر حلال سمجھ کر پئیں تو وہ مرتد ہوگئے ان پر جہاد کرو۔(مرقات)اور اگر حرام سمجھ کر پئیے جائیں تو ان پر سختی کرو مار پیٹ کر اس سے روکو۔لفظ قاتلوا مار پیٹ پربھی ارشاد ہوا ہے فرمایا کہ جو نمازی کے آگے سے گزرنا چاہے تو اسے روکو نہ رکے تو قاتلہ اسے مارکر روکو،یہاں سائل نے بہت کوشش سے سوال کیا مگر اجازت نہ ملی۔

3652 -[19]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَالْكُوبَةِ وَالْغُبَيْرَاءِ وَقَالَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے شراب اور جوئے طبلہ اور جوار کی شراب سے منع فرمایا ۱؎ اور فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۲؎ (ابوداؤد)۳؎

۱؎  میسر جوئے کو کہتے ہیں یسر بمعنی آسانی سے بنا،چونکہ جواری جیت کے بہ آسانی مال لے لیتا ہے اور ہارکر بہ آسانی دے دیتا ہے اسی لیے اسے میسر کہتے ہیں،کوبہ نرد،شطرنج،طبلہ و سِتار سب ہی کو کہتے ہیں،یہاں شارحین نے طبلہ کے معنی کئے ہیں۔غبیراء جوار کی شراب جو حبشہ میں مروج تھی جسے ان کی زبان میں مسکر کہتے تھے۔(اشعہ)

۲؎ یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ ہر نشہ کی چیز سے نشہ لینا حرام ہے خواہ شراب تاڑی وغیرہ پتلی چیزیں ہوں یا بھنگ چرس افیون وغیرہ خشک چیزیں ہوں اگرچہ ان کے احکام میں تفصیل ہے مگر نشہ مطلقًا حرام ہے۔

۳؎ یہاں مصنف نے اپنا قاعدہ چھوڑ دیا،تینوں حدیثوں کے بعد فرمادیئے کہ ان تینوں حدیثوں کو ابوداؤد نے روایت کیا۔

3653 -[20]

وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ وَلَا قَمَّارٌ وَلَا مَنَّانٌ وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ» . رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: «وَلَا وَلَدَ زِنْيَةٍ» بَدَلَ «قمار»

روایت ہے ان ہی سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا نہ داخل ہوگا جنت میں ۱؎ ماں باپ کا نافرمان۲؎ اور نہ جواری اور احسان جتلانے والا ۳؎ اور نہ شراب کا عادی۔(دارمی)اس کی دوسری روایت میں بجائے جواری کے حرام زادہ ہے۴؎

۱؎ سابقین کے ساتھ جو اولًا ہی جنت میں پہنچیں بغیر سزا اور بغیر رکاوٹ کے یا جو یہ جرم کرے انہیں حلال سمجھ کر وہ قطعًا جنت میں داخل نہ ہوگا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن