دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3574 -[20]

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ كَانَ فِي الْحَيِّ مُخْدَجٍ سقيم فَوجدَ على أمة من إمَائِهِمْ بخبث بِهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خُذُوا لَهُ عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ فَاضْرِبُوهُ ضَرْبَة» . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مَاجَه نَحوه

روایت ہے حضرت سعید ابن سعد ابن عبادہ سے کہ سعد ابن عبادہ ۱؎ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لائے جو قبیلہ میں تھا ناقص الخلقہ بیمار۲؎ وہ ان کی لونڈیوں میں سے ایک لونڈی پر بدکاری کرتے پایا گیا۳؎ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک بڑی شاخ لو جس میں سو چھوٹی شاخیں ہوں ۴؎ ایک بار مار دو۵؎(شر ح سنہ)اور ابن ماجہ کی روایات میں اسی طرح ہے۔

۱؎  حق یہ ہے کہ سعید ابن سعد تابعین میں سے ہیں اگرچہ بعض محدثین نے انہیں صحابی مانا اور سعد ابن عبادہ مشہور صحابی انصاری خزرجی ہیں،بیعت عقبہ میں حاضر ہوئے،نقیب مقرر ہوئے،آپ کو غسل خانہ میں جنات نے قتل کیا،بہت دیر کے بعد آپ کی موت کا پتہ لگا۔(مرقات)آپ کی وفات مقام خور ان ملک شام میں    ۱۵ھ؁ میں عہد فاروقی میں ہوئی۔(اکمال)

۲؎ اور بیماری ناقابل علاج جس کے بعد صحت کی امید نہیں،اگر صحت کی امید ہوتی تو تندرست ہونے کے بعد کوڑے لگائے جاتے جیسے حاملہ زانیہ کو حمل جننے کے بعد حد لگائی جاتی ہے۔(لمعات)

۳؎ یا تو چار شخصوں نے اسے زنا کرتے دیکھا جن کی عینی گواہی سے حد قائم ہوئی یا دیکھا تو تھا ایک دونے مگر اس نے خود اقرار کرلیا پہلی بات زیادہ قوی ہے۔

۴؎ عثکال اور شمراخ دونوں کے معنی ہیں شاخ مگر عثکال بڑی اور موٹی شاخ کو کہتے ہیں جس میں چھوٹی چھوٹی شاخیں اور ہوں اور ان چھوٹی شاخوں کو شمراخ کہا جاتا ہے جیسے اردو میں ڈال اور ٹہنی عثکال کے معنی گُدّھا کرنا غلط ہے کہ وہ بڑے درخت کا ہوتا ہے اور اٹھ نہیں سکتا۔

۵؎ اس حدیث سے معلوم ہواکہ کوڑے کی سزا میں شرط یہ ہے کہ ملزم مرنے نہ پائے،یہ ایک قسم کا حیلہ ہے کہ حکم قرآنی جاری بھی ہوجائے اور ملزم ہلاک بھی نہ ہو،اس کی تائید اس آیت سے ہوتی ہے"وَ خُذْ بِیَدِکَ ضِغْثًا فَاضْرِبۡ بِّہٖ وَلَا تَحْنَثْ"اے ایوب اپنی زوجہ کو جھاڑو سے مار دو اپنی قسم نہ توڑو۔ امام شافعی اس حدیث کی بنا پر فرماتے ہیں کہ بیمار زانی کی حد فورًا لگائی جائے دیر نہ کی جائے،امام ابوحنیفہ و مالک و جمہور علماء فرماتے ہیں کہ اگر بیمار کے اچھے ہونے کی امید نہ ہو جیسے دق سل وغیرہ تو دیر نہ لگائی جائے لیکن اگر اچھے ہوجانے کی امید ہو تو ضرور دیر لگائی جائے اچھے ہوجانے پر باقاعدہ کوڑے لگائے جائیں جیسے حاملہ بالزنا کا حکم ہے۔(اشعہ،مرقات)

3575 -[21]

وَعَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «من وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُول بِهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه

روایت ہے حضرت عکرمہ سے وہ حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تم جسے قوم لوط کا کام کرتے پاؤ ۱؎ تو فاعل و مفعول دونوں کو قتل کردو۲؎(ترمذی،ابن ماجہ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن