30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جہاں اس سے فساد نہ ہو ورنہ سزا دلوا دینا نہایت ضروری ہے لہذا یہ حدیث اس حدیث کے مخالف نہیں کہ ایک حد قائم کرنا چالیس دن کی بارش سے زیادہ مفید ہے۔
|
3569 -[15] وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أقيلوا ذَوي الهيآت عثراتهم إِلَّا الْحُدُود» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مروت والوں کو غلطیوں سے درگزرکرو ۱؎ سواء حد والے جرموں کے۲؎(ابوداؤد) |
۱؎ یہاں خطاب حکام و بادشاہ و رعایا سب سے ہے اور غلطیوں سے مراد وہ جرم ہیں جو حد کا باعث نہ ہوں صرف تعزیر کے لائق ہوں اور مروت والوں سے مراد متقی و پرہیزگار لوگ ہیں جن کی عزت لوگوں کے دلوں میں ہو یعنی اگر کوئی متقی و پرہیزگار آدمی غلطی سے کوئی ایسا جرم کر بیٹھے جو حد کے لائق نہ ہو تعزیر لگ سکتی ہو تو پہلی بار میں معافی دے دو اس کا رسوا ہونا ہی اس کے لیے کافی سزا ہے۔ امام شافعی فرماتے ہیں کہ مروت والوں سے مراد وہ لوگ ہیں جن سے آج پہلی بار غلطی ہوئی ہے وہ جرم کے عادی نہیں۔
۲؎ یعنی حدود الہیہ قائم کرنے میں کسی کا لحاظ نہ کرو،فرمایا حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر میری بیٹی فاطمہ چوری کرلیتی تو میں اس کے ہاتھ کاٹ دیتا،یہ فرما کر فاطمہ مخزومیہ کا ہاتھ کٹوا دیا،خیال رہے کہ حدود سے مراد مطلق حدود ہیں خواہ حقو ق الہیہ کی ہوں یا حقوق عباد کی،لہذا ہر زانی کو حد اور چور کو ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جائے گی،خواہ غریب ہو یا چودھری نمبردار۔
|
3570 -[16] وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «ادرؤا الْحُدُودَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ مَا اسْتَطَعْتُمْ فَإِنْ كَانَ لَهُ مَخْرَجٌ فَخَلُّوا سَبِيلَهُ فَإِنَّ الْإِمَامَ أَنْ يُخْطِئَ فِي الْعَفْوِ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يُخْطِئَ فِي الْعُقُوبَةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: قَدْ رُوِيَ عَنْهَا وَلم يرفع وَهُوَ أصح |
روایت ہے ان ہی سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں تک کرسکو مسلمانوں سے حدود دفع کرو ۱؎ تو اگر اس کے لیے کوئی راہ ہو تو اس کا راستہ چھوڑ دے۲؎ کیونکہ حاکم کا معافی میں غلطی کرنا سزا میں غلطی کرنے سے بہترہے۳؎(ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا کہ یہ روایت ام المؤمنین سے مرفوع نہیں وہ ہی زیادہ صحیح ہے۔ |
۱؎ اسی لیے شبہات سے حدود دفع ہوجاتی ہیں لہذا حاکم کو چاہیے کہ مجرم کو شک و شبہ کا فائدہ دے مگر خیال رہے کہ خود رشوت کا فائدہ نہ اٹھائے،اس صور ت میں یہ حکام سے خطاب ہے۔یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ حتی الامکان حکام تک مجرم کو نہ لے جایئے اسے سزا نہ دلوایئے تب یہ خطاب عوام سے ہے مگر پہلی توجیہ قوی ہے آئندہ مضمون اسی کی تائید کررہا ہے۔
۲؎ یعنی اے حکام اگر وجہ جائز سے مجرم حد سے بچ سکتا ہے تو اس پر حد جاری نہ کیجئے یا اے مسلمانوں اگر کسی صورت سے مجرم بغیر سزا دلوائے درست ہوسکتا ہے تو اسے عدالت میں نہ لے جاؤ،پہلے معنی زیادہ قوی ہیں جیسا کہ اگلی عبارت سے واضح ہے۔
۳؎ اس جملہ کے دو معنے کیے گئے ہیں:ایک یہ کہ اگر امام و حاکم تمہارے معاف کردینے کے بعد طریقہ خطا اختیار کرلے کہ خطاءً اسے تعزیر بھی نہ دے یہ بہتر ہے اس سے کہ حاکم کے پاس مقدمہ پہنچ جائے اور پھر وہ حد جاری کرنے میں غلطی کرے کہ غلطی سے حد چھوڑ دے اس صورت میں یہ خطاب عوام سے ہے۔ دوسرے یہ کہ حاکم مقدمہ سننے کے بعد خطاءً ملزم کو سزا نہ دے اسے شک کی بنا پر چھوڑ دے حالانکہ وہ سزا کے لائق تھا یہ اس سے بہتر ہے کہ بے قصور کو سزا دے دے کیونکہ سزا نہ دینے کی صورت میں اﷲ کی معافی کی امید ہے کہ مجرم توبہ کرکے نیک بن جائے مگر بے قصور کو سزا دینے میں ظلم بھی ہے اور آئندہ استغفار کی امید
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع