دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۴؎ اس طرح کہ زمین کے قریب آکر پر پھیلا کر گرنے لگی اپنے بچوں کے فراق میں یا ہمارے سروں پر بچھی جانے لگی اسے پتہ چل گیا کہ میرے بچے ان کے پاس ہیں۔

۵؎ ظاہر یہ ہے کہ یہ امر وجوبی ہے کیونکہ بلافائدہ شکاری جانور کے بچے پکڑ کر اس کی ماں کو دکھ دینا منع ہے مگر مرقات نے فرمایا کہ یہ حکم استحبابی ہے شکاری جانور کے بچوں کا شکار جائز ہے۔فقیر کہتا ہے کہ بلا ضرورت شکار ممنوع ہے ہاں ضرورتًا جائز،ضرورت سے مراد گوشت کھانا یا ان کا ضرر دفع کرنا۔

۶؎ کہ ایک جگہ چیونٹیاں بہت تھیں ہم نے اس جگہ آگ بچھادی جس سے وہ جگہ ہی جل گئی۔

۷؎ اس سے معلوم ہوا کہ ہر وقت سب کو حضور کے فیض کی ضرورت ہے،دیکھو کچھ دیر کے لیے حضور غائب ہوئے تھے کہ ان حضرات سے دو غلطیاں ہوگئیں۔

3543 -[11]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي اخْتِلَافٌ وَفُرْقَةٌ قَوْمٌ يُحسِنونَ القيلَ ويُسيئونَ الفِعلَ يقرؤون الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ مُروقَ السَّهمِ فِي الرَّمِيَّةِ لَا يَرْجِعُونَ حَتَّى يَرْتَدَّ السَّهْمُ عَلَى فُوقِهِ هُمْ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ طُوبَى لِمَنْ قَتَلَهُمْ وَقَتَلُوهُ يَدْعُونَ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ وَلَيْسُوا منَّا فِي شيءٍ مَنْ قاتلَهم كَانَ أَوْلَى بِاللَّهِ مِنْهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا سِيمَاهُمْ؟ قَالَ: «التَّحْلِيقُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے اور انس ابن مالک سے وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا میری امت میں بڑا اختلاف وافتراق و جدائی ہوگا ۱؎  ایک قوم ہوگی جو کلام اچھا کرے گی اور کام برے کرے گی ۲؎ وہ لوگ قرآن پڑھیں گے ان کے گلے سے نیچے نہ اترے گا ۳؎ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے واپس نہ ہوں گے ۴؎ حتی کہ تیر اپنے چلہ پر لوٹ آئے ۵؎ وہ تمام انسانوں اور تمام مخلوق میں بدتر ہیں ۶؎ خوشخبری ہے اسے جو ان لوگوں کو قتل کرے اور اسے جن کو وہ لوگ قتل کریں ۷؎ کتاب اﷲ کی طرف دعوت دیں گے ۸؎  وہ کسی بات میں ہمارے نہیں ۹؎  اور جو انہیں قتل کرے وہ بقیہ لوگوں میں سے زیادہ قریب الی اﷲ ہوگا ۱۰؎ لوگوں نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم ان کی نشانی کیا ہے فرمایا سر منڈانا ۱۱؎(ابوداؤد)

۱؎ اختلاف سے مراد خیالات کا جدا ہونا ہے اور افتراق سے مراد جسمانی جدائی یعنی جنگ و جدال،کشت و خون یعنی میری امت میں رائے کا اختلاف بھی ہوگا اور جنگ و جدال بھی،رائے کے اختلاف میں عقائد کا اختلاف بھی داخل ہے جیسے اسلام کے بہتر فرقوں کا اختلاف اور صرف رائے کا اختلاف بھی داخل ہے جیسے حضرت علی معاویہ یا حضرت عائشہ و علی کا اختلاف رضی اللہ عنہم اجمعین۔ خیال رہے کہ جب حضرت علی و امیر معاویہ نے جنگ بند کرنے کے لیے دو حَکم مقرر کرلیے:حضرت ابو موسیٰ اور عمرو ابن عاص تو حضرت علی کی فوج میں سے دس ہزار آدمیوں نے سرکشی کردی بولے کہ علی اورمعاویہ دونوں مشرک ہوگئے کیونکہ انہوں نے ماسوی اﷲ کو حَکم مان لیا،رب تعالٰی فرماتاہے:"اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلہِ"حضرت علی نے ان کی فہمائش کے لیے حضرت عبداﷲ ابن عباس کو بھیجا آپ نے ان کے اعتراض کے جواب میں فرمایا کہ رب تعالٰی زوجین کے اختلاف کے متعلق فرماتاہے:"فَابْعَثُوۡا حَکَمًا مِّنْ اَہۡلِہٖ وَحَکَمًا مِّنْ اَہۡلِہَا"جب لڑنے والے زوجین اپنے اختلاف کو مٹانے کے لیے پنچ وحَکم مقرر کرسکتے ہیں تو اگر علی و

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن