دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۱؎ غالبًا آخر زمان سے مراد خلافت راشدہ کا آخری دور ہے اور اس قوم سے مراد خوارج ہیں کیونکہ خوارج حضرت علی کی خلافت میں پیدا ہوئے اور ہوسکتا ہے کہ آخر زمانہ سے مراد قریب قیامت ہو اور اس قوم سے مراد وہابی ہوں کہ ان کا خروج بارہویں صدی میں ہوا،علامہ شامی نے وہابیوں کو خوارج فرمایا ہے یہ بھی قریبًا خوارج ہیں۔

۲؎ یعنی ان میں اکثر نو عمرلڑکے عقل کے کوتاہ ہوں گے حدثاء جمع ہے حدیث کی بمعنی نیا اور سفہاء جمع ہے سفیہ کی بمعنی ہلکا پن یا بے عقلی جیسے صغیر کی جمع صغراء ہے۔

۳؎  یعنی مخلوق جو بہترین کلام بولتی یا پڑھتی ہے وہ کلام کیا کریں گے یعنی قرآن مجید بہت پڑھیں گے ہر ایک کو دعوت قرآن دیں گے۔ مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میں ہے من قول خیر البریہ اس صورت میں خیر البریہ سے مراد حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہیں اور آپ کے قول سے مراد حدیث شریف وقرآن مجید دونوں ہیں یعنی ہر ایک کو کتاب و سنت کی طرف دعوت دیں گے اور قال اﷲ  قال الرسول ان کی زبان پر رہے گا۔(مرقات)حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ خوارج بدترین خلق ہیں یہ بدنصیب کفار کی آیات مسلمانوں پر چسپاں کرتے ہیں،دیکھو بخاری باب الخوارج اور مرقات یہ ہی مقام۔آج دیوبندیوں وہابیوں کی تقریریں تحریریں دیکھو کہ یہ لوگ ہمیشہ بتوں کی آیات حضرات انبیاء اولیاء پر چسپاں کرتے ہیں اور کفارومشرکین کی آیات مسلمانوں پر پڑھتے ہیں۔

۴؎ یعنی کلمہ اور اسلام ان کے صرف منہ میں ہوگا دل میں کفر اورحضرات انبیاءواولیاء اور تمام مسلمانوں سے عنادوبغض بھرا ہوگا، حناجر جمع ہے حنجرہ کی بمعنی حلقوم۔

۵؎ دین سے مراد اسلام ہے نہ کہ محض طاعت بادشاہ یعنی شکاری کا تیر شکار کے جسم میں داخل ہوکر ایسے نکل جاتا ہے کہ اس میں خون،گوشت،چربی کچھ بھی نہیں لگا ہوتا بالکل صاف ہوتا ہے ایسے ہی یہ لوگ دعویٰ اسلام کے باوجود اسلام سے ایسے نکل جائیں گے کہ ان کے دلوں میں اسلام کا شائبہ بھی نہ ہوگا۔اﷲ کی پناہ!

۶؎ یا اس لیے قتل کردو کہ وہ مرتد ہیں یا اس لیے کہ وہ سلطان اسلام کے باغی ہیں مگر یہ قتل شاہ اسلام کرے گا نہ کہ عام مسلمان۔ کسی نے حضرت علی سے پوچھا کہ کیا خوارج کافر ہیں فرمایا وہ کفر ہی سے تو بھاگتے ہیں پوچھا کہ کیا یہ منافق ہیں ؟فرمایا منافق لوگ ذکر اﷲ کم کرتے ہیں پوچھا پھر ہم انہیں کیا کہیں؟ فرمایا فتنہ میں مبتلا ہوکر بہرے گونگے ہوگئے۔

۷؎ معلوم ہوا کہ خوارج،باغی،مرتد کاقتل جائز ہی نہیں بلکہ کار ثواب ہے۔

3536 -[4]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ أُمَّتِي فِرْقَتَيْنِ فَيَخْرُجُ مِنْ بَيْنِهِمَا مَارِقَةٌ يَلِي قَتْلَهُمْ أولاهم بِالْحَقِّ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے میری امت دو جماعتیں ہو جائے گی ۱؎ تو ان دونوں سے ایک خارجی فرقہ نکل جائے گا ۲؎ اس کے قتل کا اہتمام وہ فرقہ کرےگا جو حق سے قریب ہوگا ۳؎(مسلم)

۱؎ یہاں دو فرقوں سے مراد مذہبی فرقے نہیں بلکہ سیاسی جماعتیں ہیں۔اس سے اشارہ حضرت علی و معاویہ رضی اللہ عنہما کی جماعتوں کی طرف ہے کہ یہ دونوں مذہبًا مسلکًا ایک تھے ان میں اختلاف سیاسی تھا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن