دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۵؎ کہ قتل عمد میں اگر دیت دی جائے تو سو اونٹ اور قتل خطاء و شبہ عمد میں تو سو اونٹ ہی واجب ہیں کہ ان میں قصاص نہیں ان کی تفصیل ابھی گزر گئی۔

۶؎ یعنی واجب تو سو اونٹ ہی ہیں  لیکن اگر وہ قاتل بجائے اونٹ کے دینار دے تو ایک ہزار اشرفیاں دے اگر اونٹ دینے پر قادر ہو جب بھی سونا دے سکتا ہے،یہ ہی امام اعظم کا مذہب ہے،امام مالک کے ہاں سونے والا دینار ہی دے گا اونٹ نہ دے گا،امام شافعی کے ہاں اونٹ ہی دے گا سونا نہ دے گا ہاں اگر وارثین مقتول سونا لینے پر راضی ہوجائیں تو سونا دے یہ حدیث مذہب حنفی کی تائید کررہی ہے۔

 ۷؎ خیال رہے کہ اگر کسی عضو کے کٹ جانے سے نفع یا جمال جاتا رہے توا س میں پوری دیت واجب ہوتی ہے جان کی دیت کی برابر یعنی سو اونٹ کیونکہ یہ ایک معنے سے جان ضائع کردیتاہے۔

۸؎ یعنی اگر کسی کے تمام دانت توڑ دے تو اس کی پوری دیت سو اونٹ دے گا کہ اس صورت میں منفعت و جمال دونوں ختم کردے۔ایک دانت میں دیت کا بیسواں حصہ یعنی پانچ اونٹ واجب ہیں جو دانت توڑے یا داڑھ یا کیل یہ حکم خطاء توڑنے کا ہے،عمدًا توڑے گا تو قصاص واجب ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"السِّنَّ بِالسِّنِّ" اگر ایک ایک کرکے سارے دانت توڑ دے تو ان کی دیت سولہ ہزار درہم ہے یعنی جان کی دیت سے زیادہ یہ دانتوں کی خصوصیت ہے کہ ان کی دیت جان کی دیت سے بڑھ جاتی ہے،ہاں اگر کوئی بچے کے دانت توڑ دے تو چودہ ہزار ہے واجب کہ اس کے اٹھائیس دانت ہوتے ہیں،امام شافعی کے ہاں بیس دانت توڑنے میں پوری دیت ہے زیادہ توڑنے میں زیادتی پر کچھ نہیں۔(مرقات)

۹؎ یعنی اگر کسی کے دونوں ہونٹ یا دونوں فوطے یا ذکر کاٹ دیا تو پوری دیت واجب ہے کہ اس صورت میں منفعت پوری ضائع کردی۔

۱۰؎ یعنی اگر کسی کی پیٹھ توڑ دی اور اس کا پانی یعنی منی خشک ہوگئی تو پوری دیت واجب ہے۔

۱۱؎ یعنی اگر دونوں آنکھیں نکال دیں یا پھوڑ دیں تو پوری دیت واجب ہے کہ اس صورت میں دیکھنے کی منفعت بالکل جاتی رہی اگر ایک آنکھ پھوڑ دی آدھی دیت۔زمانہ فاروقی میں ایک شخص نے کسی کو ایسی چوٹ ماری کہ اس کی نظر،سننے کی طاقت،عقل،کلام سب زائل ہوگئی تو حضرت عمر نے اس پر چار دیت لازم کیں۔(مرقات و اشعہ)

۱۲؎ یوں ہی ایک ہاتھ ایک آنکھ ایک کان ضائع کردینے میں آدھی دیت واجب ہے۔

۱۳؎ یعنی اگر پیٹ میں ایسا زخم لگایا جو آر پار ہوگیا یا دماغ میں ایسی چوٹ لگائی کہ زخم ام الدماغ تک پہنچ گیا تو تہائی دیت یعنی۳۳۳/۱  اونٹ واجب ہے۔

۱۴؎ یعنی ایسی چوٹ ماری کہ ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ گئی تو اس میں سے پندرہ اونٹ واجب ہیں،یہ احکام تعبدی ہیں جن میں عقل کو دخل نہیں۔

۱۵؎ یعنی ہاتھ یا پاؤں کی چھنگلی توڑے یا انگوٹھا سب کی دیت یکساں ہے دس اونٹ چھوٹی بڑی کا اعتبار نہیں۔

۱۶؎ دانت کی دیت کی تفصیل ابھی عرض کی جاچکی ہے،ہر دانت میں پانچ اونٹ یا پانچ سو درہم واجب ہیں دانت خواہ کوئی سا ہو۔(اشعہ)

۱۷؎ یعنی جو اعضاء بدن میں دو ہیں اگر ان میں سے ایک کو بے کار کردے تو اس پر آدھی دیت ہے،اگر دونوں کو بے کار کردے تو پوری دیت۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن