دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3475 -[30]

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُسْلِمُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ وَيَرُدُّ عَلَيْهِمْ أَقْصَاهُمْ وَهُمْ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ أَلَا لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ وَلَا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِه» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

3476 -[31] وَرَوَاهُ ابْن مَاجَه عَن ابْن عَبَّاس

روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی ۱؎ فرمایا مسلمان کے خون برابر ہیں ۲؎ اور ان کی ذمہ دار ادنی آدمی کرسکتا ہے ۳؎ اور رد کرسکتا ہے دور کا آدمی ۴؎ اور مسلمان اپنے مقابل پر ایک دوسرے کے مددگار ہیں ۵؎ خبردار مسلمان کافر کے عوض قتل نہ کیا جائے ۶؎ اور نہ معاہدہ والا اپنے ذمہ میں ۷؎(ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ بروایت ابن عباس)

۱؎ یہ حدیث حضرت علی کے صحیفہ سے لی گئی جو آپ لوگوں کو دکھایا کرتے تھے۔(مرقات)

۲؎ یعنی ہر مسلمان کے قتل کا ایک حکم ہے کہ عمد میں قصاص خطایا شبہ عمد میں دیت خواہ امیر ہو یا غریب، بوڑھا جوان ہو یا بچہ،مرد ہو یا عورت،عالم ہو یا جاہل،چودھری نمبر دار ہو یا معمولی حیثیت کا مسلمان،امیر قاتل سے غریب مقتول کا قصاص لیا جائے گا۔

۳؎ یعنی اگر جہاد میں کوئی معمولی مسلمان کسی کافر کو امان دے دے تو سب کو اس کی امان کا احترام کرنا ہوگا کوئی اسے قتل نہیں کرسکتا۔

۴؎ اس جملہ کے بہت معنی ہو سکتے ہیں،یا یہ مطلب ہے کہ اگر جہاد کے موقعہ پر مجاہدین کی ایک جماعت دار الحرب میں بہت دور نکل گئی دوسری جماعت بہت پیچھے رہ گئی،پھر غنیمت ملی تو اس غنیمت میں ان کا حصہ بھی ہوگا جو پیچھے رہ گئی ہے۔

۵؎ کہ مشرقی مسلمان مغربی مسلمان کا مددگار ہے ایک پر مصیبت سب پر مصیبت ہے افسوس کہ اب مسلمانوں کا عمل اس کے برعکس ہے۔

۶؎ اس کا مطلب پہلے بیان ہوچکا کہ حربی کافر کے عوض مسلمان قتل نہ کیا جائے گا۔

۷؎ یعنی اگر ہمارا ذمی کافر کسی حربی کافر کو قتل کر آئے تو ہم اس کے عوض اس ذمی کافر کو قتل نہ کریں گے،اس جملہ کے احناف کے ہاں یہ ہی معنے ہیں لہذا مسلم قاتل کو حربی کافر کے عوض بھی قتل نہ کیا جائے گا۔اس صورت میں معطوف و معطوف علیہ میں مناسبت ہوگی،بعض ائمہ کے نزدیک اس کے معنی ہیں  کہ مستامن و ذمی کو قتل نہ کرو انہیں امان دو  مگر اس صورت میں معطوف و معطوف علیہ میں مناسبت نہیں،نیز یہ معنے بھی مذہب حنفی کی تائید کرتے ہیں کہ ذمی و مستامن کو قتل نہ کیا جائے اگر کوئی مسلمان اسے قتل کردے تو قصاص ہوگا۔

3477 -[32]

وَعَن أبي شُريحِ الخُزاعيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ أُصِيبَ بِدَمٍ أَوْ خَبْلٍ وَالْخَبْلُ: الْجُرْحُ فَهُوَ بِالْخِيَارِ بَيْنَ إِحْدَى ثَلَاثٍ: فَإِنْ أَرَادَ الرَّابِعَةَ فَخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ: بَيْنَ أَنْ يَقْتَصَّ أَوْ يَعْفُوَ أَوْ يَأْخُذَ الْعَقْلَ فَإِنْ أَخَذَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا ثُمَّ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ النَّارُ خَالِدًا فِيهَا مُخَلَّدًا أبدا ". رَوَاهُ الدَّارمِيّ

روایت ہے حضرت ابو شریح خزاعی سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس کا خون کیا گیایا اس کو خیل کیا گیا یعنی زخمی ۲؎ تو اسے تین چیزوں میں سے ایک کا اختیار ہے اگر چوتھی چیز چاہے۳؎ تو اس کا ہاتھ پکڑو یا وہ قصاص لے لے یا معانی دے دے یا دیت لے لے۴؎ پھر اگر ان میں سے کوئی چیز اختیار کرے پھر اس کے بعد زیادتی کرے ۵؎ تو اس کے لیے آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا ۶؎(دارمی)

۱؎ آپ کا نام خویلہ ابن عمرو کعبی عدوی خزاعی ہے،فتح مکہ کے دن ایمان لائے،اپنی کنیت میں مشہور ہوئے۔ (مرقات)

۲؎ عمدًا قتل و زخم مراد ہے کیونکہ خطاءً قتل و زخم میں قصاص نہیں ہوتا،قتل کی صورت میں تو ولی مقتول کو اختیار ہے اور زخم کی صورت میں خود مجروح کو اختیار ہے جیسا کہ ظاہر ہے۔

۳؎ مثلًا قصاص بھی لے اور دیت بھی چاہے یا معاف بھی کرے قصاص بھی لے،یہ اجتماع چوتھی صورت ہے یا مثلًا ظالم نے اس کی انگلی کاٹی تھی یہ مجروح اس کا پورا ہاتھ کاٹنا چاہے۔

۴؎ کس زخم کی کتنی دیت ہے اس کی تفصیل کتب فقہ میں ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن