دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۵؎ معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں حاضری اور حضور کو دیکھنا ساری عبادات سے افضل ہے اور بخشش کا وسیلہ عظمٰی، دیکھو ان صحابی کے پاس نمازیں روزے تمام عبادات تھیں مگر بخشش ہجرت کی برکت سے ہوئی،یہ بھی معلوم ہوا کہ ہجرت میں حضور کی بارگاہ میں حاضری کی نیت کرنا ضروری ہے حالانکہ ہجرت عبادت ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"مُہَاجِرًا اِلَی اللہِ وَرَسُوۡلِہٖ"جب ہجرت میں حضور کی رضا کی نیت اعلیٰ ہے تو دیگر عبادات میں بھی رضائے مصطفوی کی نیت شرک نہیں۔

۶؎ یعنی باقی جسم کی طرح تمہارے ہاتھ کھلے ہوئے کیوں نہیں۔

۷؎ ظاہر یہ ہے کہ خود رب تعالٰی نے بلاواسطہ ان سے یہ فرمایا اور ہوسکتا ہے کہ بواسطہ فرشتہ یہ کلام ہوا ہو۔

۸؎ خیال رہے کہ مؤمن کا خواب وحی الٰہی کا ایک حصہ ہے،خصوصًا جب کہ نبوت کی طرف سے اس کی تائید ہوجائے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خودکشی کرنے سے دوزخ میں خلود نہیں بلکہ یہ گناہ بھی دوسرے گناہوں کی طرح قابل بخشش ہے۔یہ حدیث گزشتہ حدیث کی شرح ہے اور یقینًا اس دعا سے ان کا یہ قصور بھی معاف ہوگیا۔یہاں اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ جو فوائد حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات شریف میں آپ کی زیارت سے میسر تھے وہ ہی فوائد حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی قبر انور کی زیارت کے ہیں لہذا مؤمن کو ان فوائد کی امید رکھنی چاہیے۔اﷲ تعالٰی ہر مؤمن کو اور سب کے صدقے سے مجھ گنہگار کو روضہ اطہر کی زیارت مسجد نبوی شریف میں اعتکاف نصیب کرے۔

3457 -[12]

وَعَن أبي شُرَيحٍ الكعبيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ثُمَّ أَنْتُمْ يَا خُزَاعَةُ قَدْ قَتَلْتُمْ هَذَا الْقَتِيلَ مِنْ هُذَيْلٍ وَأَنَا وَاللَّهِ عَاقِلُهُ مَنْ قَتَلَ بَعْدَهُ قَتِيلًا فَأَهْلُهُ بَيْنَ خِيرَتَيْنِ: عَن أَحبُّوا قتلوا وَإِن أَحبُّوا أخذا العقلَ ". رَوَاهُ الترمذيُّ وَالشَّافِعِيّ. وَفِي شرح السنَّة بإِسنادِه وَصَرَّحَ: بِأَنَّهُ لَيْسَ فِي الصَّحِيحَيْنِ عَنْ أَبِي شُرَيْح وَقَالَ:

روایت ہے حضرت ابو شریح کعبی سے ۱؎  وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ فرمایا پھر تم ہو اے خزاعہ کہ تم نے ہزیل کے اس مقتول کو یقینًا قتل کیا ہے۲؎ اور اﷲ کی قسم اس کی دیت میں دوں گا۳؎ اس کے بعد جو کوئی کسی مقتول کو قتل کرے تو اس کے ورثا کو دو اختیار ہوں گے۴؎ اگر چاہیں تو قاتل کو قتل کردیں اور چاہیں تو دیت لے لیں۵؎ (ترمذی،شافعی)اور شرح سنہ میں ان کی اسناد سے ہے ۶؎ اور تصریح فرمائی کہ مسلم،بخاری میں ابو شریح سے روایت نہیں ۷؎

۱؎ آپ کا نام خویلا ابن عمرو کعبی ہے،عدوی ہیں،خزاعی ہیں،فتح مکہ سے پہلے ایمان لائے،  ۶۸ھ؁ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی،اپنی کنیت میں مشہور ہیں۔(اکمال و مرقات)

۲؎ یہ کلام مبارک اس خطبہ شریف کا حصہ ہے جو حضور پر نور صلی اللہ علیہ و سلم نے فتح مکہ کے دن بیت اﷲ شریف میں ارشاد فرمایا جو کتاب الحج باب حرم مکہ کی فصل اول میں مذکور ہوچکا۔قبیلہ خزاعہ کا ایک آدمی زمانہ جاہلیت میں بنی ہزیل کے ایک شخص کے ہاتھوں مارا گیا تھا تو خزاعہ نے فتح مکہ سے کچھ دن پہلے اس خون کا بدلہ لیتے ہوئے ہزیل کے ایک آدمی کو قتل کردیا تھا یہاں اسی کا ذکر ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن