دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

۱؎ سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کسی خطرناک غزوہ میں تشریف لے گئے تھے جہاں کفار کی یلغار زیادہ تھی تب ان بی بی صاحبہ نے نذر مانی تھی کہ جب حضور بخیریت مدینہ منورہ تشریف لائیں تو آپ کے سامنے دف بجاؤں،دف بجانا کوئی عبادت نہیں اس لیے مسئلہ پوچھا کہ یہ نذر درست ہے یا نہیں،دف دال کے فتح سے بھی ہے اور دال کے پیش سے بھی،پیش زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

۲؎ اس لیے کہ اگرچہ دف بجانا عبادت نہیں مگر حضور کی تشریف آوری پر خوشی کا اظہاربھی عبادت ہے اور کفارکو جلانا بھی عبادت ہے،دف بجانے میں یہ دونوں باتیں ہیں۔(مرقات و اشعہ)لہذا جوشخص میلادشریف، گیارھویں شریف کی نذرمانے وہ ضرور پوری کرے کہ یہ حضور کی ولادت کی خوشی منانے کی نذر ہے۔مرقات نے فرمایا کہ نکاح میں اعلان کے لیے دف بجانا اس لیے ثواب ہے کہ اس میں نکاح کی خوشی،نکاح کا اعلان، زنا و نکاح کے درمیان فرق ہے۔چنانچہ ان بی بی صاحبہ نے حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے دف بجائی،جنگ احد کا واقعہ دوسرا ہے وہاں ایک لونڈی نے دف بجانے کی نذر مانی تھی۔

۳؎ مگر وہاں کوئی بت یا میلہ نہ تھا اتفاقًا ذبح کرتے تھے یا کسی اور مقصد کے لیے۔

۴؎  اس سے معلوم ہوا کہ فقط کفار کا کسی جگہ جانور ذبح کرنا مؤمن کی نذر کے لیے مانع نہیں،جو مانع ہے وہ کچھ اور ہے یعنی بت کی موجودگی یا کفار کا میلہ کہ ان دونوں صورتوں میں ان سے تشبیہ ہے اور اس تیسری صورت میں جو یہاں پیش ہے محض کفار کے ساتھ اشتراک عمل ہے،تشبیہ بالکفار حرام یا کفر ہے اشتراک درست۔

3439 -[14]

وَعَن أبي لبَابَة: أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَهْجُرَ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ وَأَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي كُلِّهِ صَدَقَةً قَالَ: «يُجْزِئُ عَنْكَ الثُّلُثُ» . رَوَاهُ رزين

روایت ہے حضرت ابو لبابہ سے ۱؎ کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا کہ میری توبہ سے یہ ہے کہ میں اپنی قوم کی جگہ چھوڑ دوں جہاں میں نے یہ گناہ کیا ۲؎ اور یہ ہے کہ اپنے سارے مال سے علیٰحدہ ہوجاؤں صدقہ کرتےہوئے فرمایا تمہیں تہائی کافی ہے۳؎(رزین)

۱؎ آپ کا نام رفاعہ ابن عبدالمنذر ہے مگر کنیت میں مشہور ہیں،انصاری اوسی ہیں،مدینہ پاک کے نقیبوں میں سے تھے،غزوۂ بدر میں حاضر نہ ہوئے،انہیں حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے مدینہ پاک میں رہنے وہاں انتظام کرنے کا حکم دیا اور غنیمت بدر میں سے ان کو حصہ عطا فرمایا،علی مرتضٰی رضی اللہ عنہ کی خلافت میں وفات پائی۔(مرقات،اشعہ،اکمال)

۲؎ حضرت ابو لبابہ کے بال بچے بنی قریظہ یہود کے محلہ میں رہتے تھے اسی وجہ سے ابولبابہ کے تعلقات یہود بنی قریظہ سے تھے،غزوہ خندق کے بعد جب حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے بنی قریظہ کا محاصرہ فرمایا جو پچیس دن رہا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابولبابہ کو بھیج دیجئے تاکہ ہم ان سے مشورہ کرلیں۔چنانچہ حضور نے ابولبابہ کو وہاں بھیج دیا،وہ لوگ ابولبابہ کو دیکھ کر مردوعورتیں روئے آہ و فغاں کرنے لگے جس سے ابولبابہ کا دل بھر آیا ان یہود نے پوچھا کہ اگر ہم اپنے قلعوں سے اتر آئیں تو ہم سے کیا برتاؤ کیا جائے گا تو ابولبابہ نے اپنے حلق پر انگلی پھیرکر اشارۃً بتایا کہ تم سب قتل کئے جاؤ گے،اشارہ کرتے ہی نادم ہوئے سوچنے لگے کہ میں نے اﷲ رسول کی خیانت کی تب انہوں نے اپنے کو مسجد نبوی کے ایک ستون سے بندھوا لیا اور بولے کہ جب تک میری توبہ قبول نہ ہوگی میں بندھا رہوں گا،حضور نے فرمایا کہ اگر ابولبابہ میرے پاس آجاتے تو میں ان کے لیے دعائے مغفرت کردیتا وہ براہ راست رب تعالٰی کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے اب جب تک وہ حکم نہ دیگا میں نہ کھولوں گا،چنانچہ آپ سات دن بندھے رہے ہر نماز کے وقت آپ کی بیٹی آتی کھول دیتی اور نماز باجماعت پڑھ لیتے پھر بندھ جاتے،کھانا پینا چھوٹ گیا تب ان کی توبہ قبول ہوئی،آپ نے فرمایا کہ مجھے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن