30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۴؎ یعنی ہمارا مقصد یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اس طرح سنایئے کہ اس کے معنے میں قطعی تبدیلی نہ ہو یہ مقصد نہیں کہ الفاظ بھی قطعًا نہ بدلیں آپ ہمارا مقصد سمجھے نہیں۔
۵؎ لفظ یعنی النار غریف کا ہے،واثلہ رضی اللہ عنہ کی روایت یہ ہے اوجب بالقتل اس کی شرح غریف نے کی،مطلب یہ ہے کہ ہمارے ایک ساتھی نے کسی کو بغیر عمد قتل کرکے سخت جرم کرلیا تھا اس پر قصاص تو تھا نہیں دیت تھی ہم نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ آخرت میں اس قاتل کی جان کیونکر دوزخ سے بچے۔
۶؎ اس سے دو مسئلے معلو م ہوئے: ایک یہ کہ بغیر عمدکے قتل میں قصاص نہیں دیت ہے۔دوسرے یہ کہ دیت سے دنیاوی معافی ہو جاتی ہے آخرت کے وبال سے بچنے کے لیے کوئی نیکی کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ قتل خطاء بھی جرم ہے کیونکہ یہ قتل بے احتیاطی کی سزا دوزخ ہے لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ خطا و نسیان پر تو پکڑ نہیں پھر کفارہ کے لیے غلام کیوں آزاد کرایا گیا کیونکہ خطا پر پکڑ نہیں مگر جس غفلت کی وجہ سے خطاء ہوئی،اس غفلت پر پکڑ ہے،اگر کوئی رات کو دیر سے سوئے جس کی وجہ سے صبح کو آنکھ نہ کھلے اور نماز فجر قضا ہوجائے تو رات کو بلاوجہ زیادہ جاگنے پر پکڑ ہے کہ تم جلد کیوں نہ سو گئے تاکہ جلد آنکھ کھل جاتی ہے۔
|
3387 -[6] وَعَن سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ الشَّفَاعَةُ بِهَا تُفَكُّ الرَّقَبَة» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي «شعب الْإِيمَان» |
روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ بہترین صدقہ سفارش ہے جس سے پھنسی گردن چھوٹ جائے ۱؎(بیہقی شعب الایمان) |
۱؎ یعنی سفارش کرکے کسی کو قرض،غلامیت،قید،بے جا حبس سے چھوڑا دینا یا مکاتب کی سفارش کرکے اس کا بدل کتابت کم کرادینا بہترین صدقہ ہے۔خیال ہے کہ مشکوۃ شریف کے بعض نسخو ں میں التی ہے تب تو عبارت بالکل واضح ہے اور بعض نسخوں میں التی نہیں تب یہاں تفك کا جملہ شفاعۃ کی صفت ہے یا اس کا حال کیونکہ اس صورت میں الشفاعۃ نکرہ ہے اور نکرہ کی صفت جملہ ہوسکتا ہے،شاعر کہتا ہے۔
ولقدا مر علی الیم لیبنی
خلاصہ یہ ہے کہ سفارش کرکے پھنسے آدمی کو چھوڑا دینا بہت افضل ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"مَنۡ یَّشْفَعْ شَفٰعَۃً حَسَنَۃً یَّکُنۡ لَّہٗ نَصِیۡبٌ مِّنْہَا"۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع