30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
3368 -[27]وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو |
ترمذی بروایت عبداﷲ ابن عمرو ۱؎ |
۱؎ یہ حدیث بخاری نے اپنی تاریخ میں، ابن یونس نے تاریخ مصر میں بھی نقل فرمائی،بخاری نے اپنی تاریخ میں عباس ابن خلہد کی اسناد سے نقل کی اور فرمایا کہ اس کی اسناد میں اضطراب ہے۔(مرقات)
|
3369 -[28] وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَاءَمَكُمْ مِنْ مَمْلُوكِيكُمْ فَأَطْعِمُوهُ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاكْسُوهُ مِمَّا تَكْسُونَ وَمَنْ لَا يُلَائِمُكُمْ مِنْهُمْ فَبِيعُوهُ وَلَا تُعَذِّبُوا خَلَقَ اللَّهِ» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد |
روایت ہے حصرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تمہارے غلاموں سے جو تمہارے موافق ہو ا؎ تو اس میں سے اسے کھلاؤ جو خود کھاتے ہو اور پہناؤ اس سے جو خود پہنتے ہو ۲؎ اور جو موافق نہ ہواسے بیچ دو اﷲ کی مخلوق کو عذاب نہ دو ۳؎(احمد،ابوداؤد) |
۱؎ لائم یلائم باب مفاعلہ سے ہے ملائمۃ بمعنی موافقت اسی سے ہے ملائم بمعنی موافق،ملائمۃ بمعنی موافقت و مناسبت یعنی جس غلام کی طبیعت تم سے مل جائے وہ تمہارے مزاج کے موافق و مناسب ہو۔
۲؎ یعنی ایسے غلام کی قدر کرو جو تمہاری خدمت میں کوتاہی نہیں کرتا تم اس کی خاطر مدارات میں کمی نہ کرو،موافق انسان مشکل سے ملتا ہے مردم شناسی بڑا جوہر ہے جس گھر میں مردم شناسی نہ ہو وہ گھر ویران ہوجائے گا اور جس ملک میں مردم شناسی نہ ہو وہ ملک برباد ہوجائے گا۔عہد فاروقی اور صدیقی میں مردم شناسی تھی جس سے ملک و ملت میں رونق لگ گئی اپنے کھانے و لباس میں سے اسے کھلانا پہنانا حکم استحبابی ہے جس سے غلام خوش ہو کر اور زیادہ خدمت کرے گا۔
۳؎ یعنی اسے اپنے پاس رکھو، مت مارو پیٹو کہ اس سے تم کو بھی تکلیف ہوگی اس کو بھی۔ علماء فرماتے ہیں کہ یہ ہی حکم موافق اور نا موافق جانور کا ہے کہ پسند آئے تو اس کی خدمت کرو نرمی سے کام لو، ناپسند ہو تو فروخت کردو۔
|
3370 -[29] وَعَن سهلِ بنِ الحَنظلِيَّةِ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَعِيرٍ قَدْ لَحِقَ ظَهْرُهُ بِبَطْنِهِ فَقَالَ: «اتَّقُوا اللَّهَ فِي هَذِهِ الْبَهَائِمِ الْمُعْجَمَةِ فَارْكَبُوهَا صَالِحَة واترُكوها صَالِحَة» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت سہیل ابن حنظلیہ سے ۱؎ فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم ایک اونٹ پر گزرے،جس کی پیٹھ پیٹ سے مل گئی تھی ۲؎ تو فرمایا ان بے زبان جانوروں میں اﷲ سے ڈرو۳؎ ان پر سوار ہو جب وہ لائق سواری ہوں ۴؎ اور انہیں چھوڑ دو لائق سواری کی حالت میں ۵؎(ابوداؤد) |
۱؎ سہیل کے والد کا نام ربیع ابن عمرو ہے،حنظلیہ یا تو ان کی پردادی کا نام ہےیا ان کی ماں کا نام،حضرت سہیل بیعتہ الرضوان میں شریک تھے،گوشہ نشین عابد تھے،شام میں قیام رہا،امیر معاویہ کی شروع خلافت میں دمشق میں وفات پائی۔(اشعہ و مرقات)
۲؎ یعنی سخت بھوک و پیاس کی وجہ پیٹ پیٹھ سے لگ گیا تھا۔
۳؎ علماء فرماتے ہیں کہ جانور پر ظلم انسان پر ظلم کرنے سے زیادہ بڑا ہے کہ انسان تو اپنا دکھ درد کسی سے کہہ سکتا ہے بے زبان جانور کسی سے فریاد بھی نہیں کرسکتا۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جانور کا چارہ پانی مالک پر واجب ہے،بعض آئمہ کے ہاں ظالم مالک کو حاکم جانور فروخت کردینے پر مجبور کرسکتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع