30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
3356 -[15] وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي مَرَضِهِ: «الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شعب الْإِيمَان |
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض میں فرماتے تھے نماز ۱؎ اور غلاموں کی نگرانی کرو ۲؎(بیہقی شعب الایمان) |
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ الصلوۃ منصوب ہے الزموا پوشیدہ فعل کا مفعول بہ یعنی نماز کی پابندی و حفاظت کرو مرتے دم تک نہ چھوڑو۔ معلوم ہوا کہ نماز بڑا ہی اہم فریضہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے خصوصیت سے اس کی وصیت فرمائی،سعادت مند اولاد باپ کی وصیت سختی سے پوری کرتی ہے۔سعادت مند امتی وہ ہے جو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی اس وصیت پر سختی سے پابندی کرے،اﷲ تعالٰی توفیق دے،مؤمن مرے بعد قبر میں بھی نماز پڑھتا ہے۔
۲؎ یعنی اپنے لونڈی غلاموں سے اچھا برتاؤ کرو ان کے حقوق ادادکرو،بعض شارحین نے فرمایا کہ ماملکت ایمانکم سے مراد مملوکہ مال ہیں یعنی اپنے مملوکہ مالوں کا حساب رکھو ان کی زکوۃ،قربانی،فطرہ وغیرہ دیتے رہو،نماز بدنی عبادت ہے زکوۃ مالی عبادت،مگر پہلے معنے زیادہ موزوں ہیں کہ اس سے لونڈی غلاموں پر مہربانی مراد ہے،ہوسکتا ہے کہ اس سے مراد تمام مملوکہ جاندار ہوں،لونڈی غلام،جانور،وغیرہ یہ حدیث بہت جامع ہے ۔بعض شارحین نے فرمایا کہ صلوۃ سے تمام حقوق ادا کرو حتی کہ رعایا،شاگرد،مرید،نوکر چاکر،لونڈی غلام،جانور سب پر ہی مہربانی کرو اور سب کے حقوق ادا کرو۔
|
3357 -[16] وَرَوَى أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ عَنْ عَلِيٍّ نَحْوَهُ |
اور احمد و ابوداؤد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح ۱؎ |
۱؎ جامع صغیر میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ وصیت دوبار فرمائی یعنی الصلوۃ اور ماملکت ایمانکم دوبار ارشاد کئے تاکید کے لیے،یہ حدیث احمد،نسائی،ابن ماجہ،ابن حبان،نے مختلف راویوں سے روایت کی،چنانچہ احمد و ابن ماجہ نے حضرت ام سلمہ سے،طبرانی نے ابن عمر سے،ابن حبان نے حضرت انس سے رضی اللہ عنہم۔(مرقات)
|
3358 -[17] وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ».رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَه |
روایت ہے حضرت ابوبکر صدیق سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایاجنت میں داخل نہ کیا جاوے گا بدخلق ۱؎(ترمذی، ابن ماجہ) |
۱؎ یعنی بدخلق بدخو اولًا جنت میں نہ جائے گا پہلے بدخلقی کی سزا پائے گا پھر جنت میں جائے گا یا جنت کے اعلیٰ مقام پر نہ جائے گا یا خوش خلق لوگوں کے ساتھ نہ جائے گا لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ ہر مسلمان جنتی ہے اگرچہ بڑا گنہگار ہو اور ہوسکتا ہے کہ یہاں بدخلق سے وہ شخص مراد ہو جس کے اخلاق اﷲ رسول کے ساتھ بھی خراب ہوں،ظاہر ہے کہ ایسا شخص کافر ہے اور کافر جنت میں کبھی نہ جائے گا۔
|
3359 -[18] وَعَنْ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «حُسْنُ الْمَلَكَةِ يُمْنٌ وَسُوءُ الْخُلُقِ شُؤْمٌ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَلَمْ أَرَ فِي غَيْرِ الْمَصَابِيحِ مَا زَادَ عَلَيْهِ فيهِ منْ قولِهِ: «والصَّدَقةُ تمنَعُ مِيتةَ السُّوءِ والبِرُّ زيادةٌ فِي العُمُرِ» |
روایت ہے حضرت رافع ابن مکیث سے ۱؎ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ خوش خلقی برکت ہے اور بدخلقی نحوست ۲؎ (ابو داؤد)اور میں نے سوائے مصابیح کے وہ نہ دیکھا جو اس حدیث میں اس پر زیادہ ہے۳؎ آپ کا فرمان کہ صدقہ بری موت سے بچاتا ہے اور نیکی عمر بڑھاتی ہے۴؎ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع