دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 5 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم

3245 -[8] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لأعْلم إِذا كنت عني راضية وَإِذا كنت عني غَضْبَى» فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ تَعْرِفُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: " إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً فَإِنَّكَ تَقُولِينَ: لَا وَرَبِّ مُحَمَّدٍ وَإِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَى قُلْتِ: لَا وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ ". قَالَتْ: قُلْتُ: أَجَلْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَهْجُرُ إِلَّا اسْمَكَ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ مجھ سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ۱؎ ہم جانتے ہیں جب تم ہم سے راضی ہوتی تھیں،اور جب تم ہم پر ناراض ہوتیں۲؎ میں نے عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم آپ کہاں سے پہنچانتے تھے ۳؎ فرمایا جب تم ہم سے خوش ہوتی تو کہتی تھیں محمد مصطفی کے رب کی قسم اور جب تم ہم سے ناخوش ہوتیں تو کہتی تھیں،جناب ابراہیم علیہ السلام کے رب کی قسم ۴؎ میں بولی ہاں یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم میں صرف آپ کا نام ہی چھوڑتی تھی ۵؎ (مسلم،بخاری)

۱؎ جب میری عمر پختہ اور عقل کامل ہوگئی تب مجھے میرے بچپن کا زمانہ یاد دلایا جب کہ میں نئی نئی بیاہ کر حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تھی،رضی اللہ تعالٰی عنہا۔

۲؎ یہ ناراضی نازکی ہے نہ کہ نفرت کی ورنہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم سے ناراض ہونا توکفر ہے،محبوبوں کی یہ ناراضی بھی پیاری ہوتی ہے۔شعر   ؎

ناز برداری تمہاری کیوں نہ فرمائے خدا                   ناز نین حق نبی ہیں تم نبی کی نازنین

بچہ باپ پر ناراض ہو کر اپنی ہر ضد پوری کرالیتا ہے،لہذا اس حدیث سے روافض دلیل نہیں پکڑ سکتےاور جناب ام المؤمنین رضی اللہ عنہا پر اعتراض نہیں کرسکتے۔

۳؎ وحی الہٰی سے یا خاص علامات سے۔

۴؎ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی  عنہا کے بچپن شریف کی عقل و فراست پر جان و ایمان صدقے کہ اگر گھریلو معاملہ میں کسی وجہ سے دل میں رنج ہوتا تو لڑائی بھڑائی شور وغیرہ نہ فرماتیں بلکہ رب کا نام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت سے لیتیں کہ دل کی حالت کا اظہار بھی ہوجائے اور گھر میں بدمزگی بھی نہ پیدا ہو،کاش ! ہماری مائیں،بہنیں حضرت عائشہ صدیقہ سے سبق لیں اور اپنے گھر کو میدان ِ جنگ نہ بنائیں۔

۵؎ یعنی میرے دل میں آپ کی محبت بدستور رہتی تھی صرف دلی رنج کے اظہار کے لیے ایسا کرتی تھی۔

3246 -[9] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ فَبَاتَ غَضْبَانَ لَعَنَتْهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ» . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنْ رَجُلٍ يَدْعُو امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَتَأْبَى عَلَيْهِ إِلَّا كَانَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ ساخطا عَلَيْهَا حَتَّى يرضى عَنْهَا»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے ۱؎ تو وہ انکار کردے ۲؎ اور خاوند ناراض ہو کر رات گزارے تو صبح تک فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں ۳؎(مسلم، بخاری)انہی کی ایک روایت میں یوں ہے کہ فرمایا اس کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے،ایسا کوئی شخص نہیں جو اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے پھر وہ انکار کردے،تو آسمان والا اس پر ناراض ہوتا ہے ۴؎ حتّٰی کہ خاوند اس پر راضی ہوجائے ۵؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن