30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
3230 -[2] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ سَوْدَةَ لَمَّا كَبِرَتْ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ جَعَلْتُ يَوْمِي مِنْكَ لِعَائِشَةَ فَكَانَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَسَّمُ لِعَائِشَةَ يَوْمَيْنِ يَوْمَهَا وَيَوْم سَوْدَة |
روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ بی بی سودہ جب بوڑھی ہوگئیں ۱؎ تو بولیں یارسول اﷲ میں نے اپنی باری کا دن حضرت عائشہ کو دے دیا چنانچہ پھر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جناب عائشہ کے لیے دو دن دیتے تھے ایک ان کا اپنا دوسرا سودہ کا ۲؎(مسلم،بخاری) |
۱؎ آپ کا نام شریف سودہ بنت زمعہ ہے،مؤمنین اولین میں سے ہیں،پہلے اپنے چچا زاد کے نکاح میں رہیں جن کا نام سکران ابن عمرو تھا،ان کی وفات کے بعد حضور نے آپ سے نکاح کیا،یہ نکاح بی بی خدیجہ کی وفات کے بعد اور جناب عائشہ کے نکاح سے پہلے مکہ معظمہ میں ہوا وہاں ہی رخصت ہوئی،آخر میں آپ نے اپنی باری حضرت عائشہ صدیقہ کو ہبہ کردی،شوال ۵۴ھ میں وفات ہوئی، مدینہ منورہ میں قبر انور ہے، فقیر نے زیارت کی ہے رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔
۲؎ اس سے معلوم ہوا کہ بیوی اپنی باری اپنی سوکن کو دے سکتی ہے،کیونکہ حقوق کا ہبہ درست ہے لیکن بعد میں اگر چاہے تو اس سے رجوع بھی کرسکتی ہے، اسی طرح اپنانفقہ مہر وغیرہ معاف کرسکتی ہے،اس کی تفصیل کتب فقہ خصوصًا فتح القدیر میں ملاحظہ کیجئے،بعض روایات میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت سودہ کو طلاق دے دینے کا ارادہ فرمایا تھا، انہوں نے عرض کیا کہ میں چاہتی ہوں کہ قیامت کے دن آپ کی زوجیت میں اٹھوں مجھے طلاق نہ دیں،چنانچہ ایسا ہی کیا گیا رضی اللہ عنہا۔
|
3231 -[3] وَعَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ: «أَيْنَ أَنَا غَدًا؟» يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ فَأَذِنَ لَهُ أَزْوَاجُهُ يَكُونُ حَيْثُ شَاءَ فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ حَتَّى مَاتَ عِنْدَهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ |
روایت ہے ان ہی سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم اپنے اس مرض میں پوچھتے تھے جس میں آپ کی وفات ہوئی کہ ہم کل کہاں رہیں گے ہم کل کہاں رہیں گے ۱؎ حضر ت عائشہ کا دن ڈھونڈتے تھے پھر تمام ازواج پاک نے آپ کو اجازت دے دی کہ حضور جہاں چاہیں رہیں۲؎ چنانچہ آپ حضرت عائشہ کے مکان میں رہے حتی کہ انہیں کے ہاں وفات پائی ۳؎(بخاری) |
۱؎ یعنی کل ہمارا قیام کس بی بی صاحبہ کے ہاں ہوگا اور عائشہ کی باری کب آئے گی رضی اللہ تعالٰی عنہم کیونکہ جناب عائشہ صدیقہ سے بے پناہ محبت تھی،یہ ہے حضور انور کا عدل و انصاف،جب اتنا کرے تو چند بیبیاں رکھے۔آج مسلمانوں نے چار بیویوں کی اجازت کی آیت تو پڑھ لی،عدل کی آیت سے آنکھیں بند کرلی ہیں،آج جس قدر ظلم مسلمان اپنی بیویوں پر کررہے ہیں،اس کی مثال نہیں ملتی، نبی کی تعلیم کیا ہے اور امت کا عمل کیا۔
ع بہ بین تفاوت راہ از کجا است تابہ کجا۔
۲؎ یہ ان پاک بیویوں کا انتہائی ادب ہے ورنہ وہ تمام جانتیں تھیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم حضرت عائشہ صدیقہ کے گھر تشریف لے جانا چاہتے ہیں۔
۳؎ آپ ہی کی باری میں آپ ہی کے گھر میں آپ کے سینہ انور پر وفات پائی،اور آپ ہی کے گھر میں تاقیامت آرام فرماہوئے۔
جس کا پہلو ہے نبی کی آخری آرام گاہ جس کے حجرے میں نبی ہیں تاقیامت جاگزیں
|
3232 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فأيهن خَرَجَ سَهْمُهَا خَرَجَ بِهَا مَعَهُ |
روایت ہے ان ہی سے فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جب سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنی ازواج پاک کے درمیان قرعہ ڈالتے تھے۱؎ پھر ان میں سے جس کا حصہ نکل آیا اسے اپنے ساتھ لیجاتے ۲؎(مسلم،بخاری) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع