دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۲؎ یعنی رنج و خوشی،تنگی و فراخی میں اﷲ کا شکر (عمل)جو شخص چھینک پر"اَلْحَمْدُﷲِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ"کہہ کر سارے دانتوں پر زبان پھیرے تو ان شاءاﷲ اس کے دانت خراب نہ ہوں گے اور اگر ساتھ ہی ہر وضو میں مسواک بھی کیا کرے تو سبحان اﷲ!

۳؎ دنیا میں کفر و فسق اور آخرت میں عذاب و عقاب دوزخیوں کے حالات ہیں ان سب سے اﷲ بچائے۔

2494 -[13]

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ سُمِعَ عِنْدَ وَجْهِهِ دوِي كَدَوِيِّ النَّحْل فأنل عَلَيْهِ يَوْمًا فَمَكَثْنَا سَاعَةً فَسُرِّيَ عَنْهُ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ: «اللَّهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا وَأَكْرِمْنَا وَلَا تُهِنَّا وَأَعْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا وَآثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَيْنَا وَأَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا» . ثُمَّ قَالَ: «أُنْزِلَ عَلَيَّ عَشْرُ آيَاتٍ مَنْ أَقَامَهُنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ» ثُمَّ قَرَأَ: (قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ)

حَتَّى خَتَمَ عَشْرَ آيَاتٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر جب وحی اترتی تو  آپ کے چہرہ انور کے پاس شہد کی مکھیوں کی سی بھنبھناہٹ سنی جاتی تھی ۱؎ ایک دن آپ پر وحی اتری تو ہم کچھ ٹھہرے پھر وہ حالت جاتی رہی ۲؎ حضور نے قبلہ کو منہ کیا دونوں ہاتھ اٹھائے ۳؎ اور عرض کیا الٰہی سب کو بڑھا دے گھٹا مت،ہمیں عزت دے ہمیں ذلیل نہ کر،ہمیں عطائیں دے محروم نہ کر،ہم کو ترجیح دے ہم پر اوروں کو ترجیح نہ دے،ہم کو راضی کر ہم سے راضی ہوجا۴؎ پھر فرمایا ہم پر دس آیتیں اتری ہیں جو انہیں قائم کرے(عمل کرے)تو جنت میں جائے گا پھر تلاوت کی "قد افلح المومنون"دس آیات تک ۵؎ (احمد،ترمذی)

۱؎ ظاہر یہ ہے کہ یہ آواز حضرت جبریل علیہ السلام کی ہوتی تھی جسے صحابہ سنتے تو تھے مگر سمجھ نہ سکتے تھے کہ کیا کہہ رہے ہیں جب کسی کی ہلکی آواز سنی جائے اور الفاظ سمجھ میں نہ آئیں تو شہد کی مکھی کی سی بھنبھناہٹ ہی معلوم ہوتی ہے۔بعض شارحین نے کہا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے خراٹہ کی آواز ہوتی تھی جو نزول وحی کے وقت بے اختیار آپ سے صادر ہوتی تھی،اس سے تو حضور کو سخت سردی میں پسینہ بھی آجاتا تھا اور جسم مبارک بہت بھاری ہوجاتا تھا حتی کہ اگر کسی پر ران شریف رکھی ہوتی تو وہ شخص ران شریف میں بہت ہی زیادہ وزن محسوس کرتا تھا مگر پہلی شرح درست ہے کہ وہ حضرت جبریل کی آواز ہوتی تھی۔(لمعات و مرقات)

۲؎ نزول وحی ختم ہوجانے پر کچھ دیر تک یہ ہی حالت رہتی تھی،پھر جب یہ حالت منقطع ہوتی تھی تب حضور علیہ السلام صحابہ کو وحی سناتے تھے کہ آج یہ آیت یا یہ حکم آیا ایسے ہی آج ہوا۔

۳؎ یعنی دعا مانگنے کے لیے آپ روبقبلہ بھی ہو گئے دونوں ہاتھ آسمان کیطرف بھی اٹھائے کہ یہ دونوں کام سنت ہیں،دعا میں دونوں ہاتھ اٹھانے چاہئیں کہ مولٰی ہم کو دونوں جہان کی نعمتیں دے۔(مرقات)

۴؎ اولًا حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ دعائیں مانگیں،پھر سورۂ مومنون کی دس اگلی آیتیں سنائیں کیونکہ ان آیات میں دس احکام ہیں جن کی عاملین کو رحمت کی بشارت ہے غافلین کو عذاب کی دھمکی۔ان دعاؤں کا مضمون یہ ہے کہ الٰہی ہماری تعداد یا ہماری نعمتیں بڑھاتا رہ گھٹا نہیں،ہمیں دنیا و آخرت میں عزت دے ذلیل نہ کر،دوسروں کے مقابل ہم کو ہر نعمت سے ترجیح دے ہمارے مقابل دوسروں کو ترجیح نہ دے،ہمیں اپنے سے راضی رکھ اور ہم سے تو راضی رہ۔

۵؎ ان آیتوں میں نماز میں عجزو نیاز،بیہودہ باتوں سے علیحدہ رہنا،زکوۃ کی ادائیگی،بدخلقی سے بچنا اپنی پارسائی کی حفاظت، امانتوں کی ادائیگی اور وعدوں کی پابندی،حق گوئی نہ چھپاناوغیرہ مذکور ہیں اور ان کی پابندی پر جنت کا وعدہ ہے،رب تعالٰی ان پر عمل نصیب کرے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن