دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

2490 -[9]

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الدُّعَاءِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «سَلْ رَبَّكَ الْعَافِيَةَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» ثُمَّ أَتَاهُ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الدُّعَاءِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ أَتَاهُ فِي الْيَوْمِ الثَّالِثِ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ قَالَ: «فَإِذَا أُعْطِيتَ الْعَافِيَةَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَقَدْ أَفْلَحْتَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيب إِسْنَادًا

روایت ہے حضرت انس سے کہ ا یک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا،عرض کیا یارسول اﷲ دعا کون سی افضل ہے ۱؎ فرمایا اپنے رب سے دنیا و آخرت میں امن و چین مانگو۲؎ پھر وہ  دوسرے دن حاضر ہوا عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کون سی دعا افضل ہے حضور نے اسی طرح پھر فرمایا ۳؎ پھر وہ تیسرے دن حاضر ہوا پھر اسی طرح عرض کیا حضور نے فرمایا کہ جب تجھے دنیا و آخرت میں امن و معافی دے دی جائے تو  تو  کامیاب ہو جائے گا۴؎ (ترمذی،ابن ماجہ) ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن ہے اسناد سے غریب ہے ۵ ؎

۱؎ یعنی مجھے کون سی دعا زیادہ فائدہ مند ہے یا سارے لوگوں کے لیے ساری دعاؤں میں سے کون سی افضل۔اس سوال سے معلوم ہوا صحابہ کرام کا عقیدہ یہ تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم ہم پر ہم سے زیادہ مہربان ہیں،ہم غلطی سے نقصان دہ دعائیں بھی مانگ لیتے ہیں،حضور کی بتائی ہوئی دعا میں یہ احتمال نہیں اسی لیے دعائے ماثور جو  بزرگوں سے منقول ہو غیر ماثورہ سے افضل ہے۔

۲؎ یعنی دین و بدن میں امن اور مخلوق کی شر سے چین کہ کوئی جن و انس ہمیں بے چین نہ کرسکے،نہ دنیا میں نہ آخرت میں۔

۳؎ خیال یہ تھا کہ شاید لمبی چوڑی دعائیں جن میں وقت بہت صرف ہومانگنی چاہئیں اس مختصر دعا کی اہمیت نہ سمجھ سکے۔حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا منشا یہ تھا کہ میرے غلام کام کاج والے ہیں انہیں چھوٹی مگر جامع دعائیں بتائی جائیں تاکہ ان کے دنیوی کام بھی بند نہ ہوں اس لیے یہ سوال جواب واقع ہوئے۔

۴؎ کیونکہ معافات میں جسمانی،روحانی،نفسانی،شیطانی تمام آفتوں سے سلامتی شامل ہے جسے ان تمام آفات سے امن مل گئی،اس کے لیے باقی کون سی چیز رہ گئی اس لیے لمبی دعا کی خواہش نہ کر۔

۵؎ خیال رہے کہ اسنادًا غریب کی تمیز ہے نہ کہ حسن کی کیونکہ غرابت کبھی متن حدیث میں ہوتی ہے کبھی اسناد حدیث میں مگر حسن صرف اسناد ہی کے لحاظ سے ہوتی ہے نہ کہ متن کے،اس کے لیے اسنادًا کہنے کی ضرورت ہی نہیں۔طبرانی میں حضرت عباس سے روایت اس طرح ہے کہ ایک بار میں نے بارگاہِ اقدس میں عرض کیا کہ یارسول اﷲ مجھے کچھ دعا سکھائیے،سرکار نے فرمایا اﷲ سے عافیت مانگو،کچھ روز بعد پھر میں حاضر ہوا اور میں نے یہ ہی عرض کیا تو فرمایا کہ چچا جان عافیت کی دعا زیادہ مانگا کروکیونکہ یہ دعا مقاصد حاصل کرنے اور بلائیں دفع کرنے کے لیے کافی ہیں۔

2491 -[10]

وَعَن عبد الله يزِيد الخطمي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ: «اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِي حُبُّهُ عِنْدَكَ اللَّهُمَّ مَا رَزَقْتَنِي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ قُوَّةً لِي فِيمَا تُحِبُّ اللَّهُمَّ مَا زَوَيْتَ عَنِّي مِمَّا أحب فاجعله فراغا ي فِيمَا تحب» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن  یزید خطمی سے ۱؎ وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ آپ اپنی دعا میں فرمایا کرتے تھے الٰہی مجھے اپنی محبت نصیب کر  اور اس کی محبت بھی جس کی محبت تیرے ہاں نفع دے ۲؎  الٰہی مجھے جو تو میری پسندیدہ چیز دے تو اس میں مجھے اس کی قوت بخش جسے تو پسند فرماتا ہے ۳؎ الٰہی جو میری محبوب چیز تو مجھ سے دور رکھے تو اسے میرے لیے اپنی محبوب چیز میں فراغت بنادے۴؎ (ترمذی)

۱؎ خطم قبیلہ اوس کی ایک شاخ ہے،یہ عبداﷲ انصاری ہیں،سترہ سال کی عمرمیں صلح حدیبیہ میں حاضر ہوئے۔

۲؎ اس عبارت کی دو تفسیریں ہوسکتی ہیں:ایک یہ کہ تو  اور تیرے پیارے بندے مجھ سے محبت کریں۔دوسرے یہ کہ میں تجھ سے اور تیرے پیارے بندوں سے محبت کروں،رب تعالٰی فرماتا ہے:"یُّحِبُّہُمْ وَیُحِبُّوۡنَہٗۤ"۔دوسرے معنی زیادہ قوی ہیں یعنی مجھے ان لوگوں ان چیزوں ان اعمال کی محبت دے جن کی محبت آخرت میں فائدہ مند ہو۔انبیاء،اولیاء،قرآن مجید،کعبہ معظمہ،نماز،روزہ تمام کی محبتیں اس میں شامل ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ بعض چیزوں کی محبت نقصان دہ ہے،بعض کی بے فائدہ اور بعض کی محبت دنیا میں مفید ہے،بعض کی آخرت میں آخری محبت مانگے۔

۳؎ یعنی جو منہ مانگی مراد تو مجھے دے اسے اپنی رضا میں صر ف کرنے کی توفیق بھی دے،جسمانی قوت،اولاد،مال کو ہمیشہ تیری راہ میں خرچ کروں تاکہ میں غنی شاکر بن جاؤں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن