30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۵؎ یعنی حضرت حصین اس وقت تو ایمان نہ لائے مگر تیر نظر کے گھائل ہوچکے تھے اس گھاؤ نے اپنا کام کردیا،کچھ عرصہ بعد ایمان لائے تو یہ وعدہ یاد دلایا۔جھاگ لگانے کے کچھ دیر بعد دہی جمتا ہے۔
۶؎ ہر شخص کی خاص ہدایت جداگانہ ہے جو رب تعالٰی نے اس کے نصیب میں رکھی ہے،کسی کو صرف ایمان کی ہدایت،کسی کو تقویٰ کی،کسی کو عرفان کی،کسی کو عشق رحمان کی۔مقصد یہ ہے کہ مولٰی میں ایمان تو لے آیا،اب میرے نصیب میں جو مخصوص ہدایت تو نے کی ہے وہ عطا فرما اور میرا نفس شرارتوں کی جڑ ہے اس کی شر سے مجھے بچا لہذا حدیث پر اعتراض نہیں کہ حضرت حصین ہدایت تو پاچکے تھے پھر ہدایت کیوں مانگی۔ہدایت کی تحقیق اس کے اقسام ہماری تفسیر نعیمی میں"اِہۡدِ نَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡم"کی شرح میں ملاحظہ فرمائیے۔خیال رہے کہ شیطان کی شرارت سے نفس کی شرارت زیادہ ہے کہ شیطان تو لاحول وغیرہ سے بھاگ جاتا ہے،یہ مار آستین کسی عمل سے قبضہ میں نہیں آتا ہے،صرف ر ب تعالٰی کے فضل سے آتا ہے۔
|
2477 -[21] وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا فَزِعَ أَحَدُكُمْ فِي النَّوْمِ فَلْيَقُلْ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونَ فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ «وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو يُعَلِّمُهَا مَنْ بَلَغَ مِنْ وَلَدِهِ وَمَنْ لَمْ يَبْلُغْ مِنْهُمْ كَتَبَهَا فِي صَكٍّ ثُمَّ عَلَّقَهَا فِي عُنُقِهِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيّ وَهَذَا لَفظه |
روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنی خواب سے گھبرا جائے ۱؎ تو کہہ لے میں اﷲ کے پورے کلمات کی پناہ لیتا ہوں ۲؎ اس کی ناراضی، اس کے عذاب سے اور اس کے بندوں کی شر اور شیطانوں کے وسوسوں سے ۳؎ اور ان کی حاضری سے تو تمہیں کچھ نقصان نہ پہنچے گا۴؎ عبداﷲ ابن عمرو اپنی بالغ اولاد کو یہ سکھادیتے تھے اور ان میں سے نابالغوں کے گلے میں کسی کا غذ پر لکھ کر ڈال دیتے تھے ۵؎(ابوداؤد،ترمذی)اور ترمذی کے یہ لفظ ہیں۔ |
۱؎ یا سوتے میں برا خواب دیکھ کر گھبرائے یا سوتے وقت برے خواب کے خطرے سے گھبرائے پہلی صورت میں تو اس برے خواب کا ظہور نہ ہوگا،دوسری صورت میں یہ شخص بدخوابی سے بچے گا۔
۲؎ پورے کلمات کی شرح گزر چکی کہ اس سے مراد اسماء الہیہ ہیں یا آیات قرآنیہ یا حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کہ آپ کلمات اﷲ ہیں جیسے موسیٰ علیہ السلام کلیم اﷲ ہیں اور عیسیٰ علیہ السلام کلمۃ اﷲ۔
۳؎ عقاب سے مراد عذاب یا حجاب ہے اور بندوں کی شر سے مراد ظلم،گناہ وغیرہ اور شیطان کے وسوسوں سے مراد فتنے اور برے عقیدے ہیں،بہت ہی جامع و مکمل دعا ہے۔
۴؎ اس کا مطلب وہ ہی ہے جو ابھی عرض کیا گیا کہ اگر سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی گئی تو بدخوابی سے حفاظت ہوگی ا ور اگر برا خواب دیکھ کر پڑھی تو وہ خواب باطل ہوجائے گا ان شاءاﷲ اس کا ظہور نہ ہوگا،یعنی حضرت عمرو ابن شعیب کے دادا حضرت عبداﷲ بن عمر ابن العاص سمجھ دار بچوں کو تو یہ دعا یاد کرادیتے تھے تاکہ وہ خود پڑھ لیا کریں اور نا سمجھ بچے جو نہ یاد کرسکیں ان کے گلے میں اس دعا کا تعویذ بنا کر ڈال دیتے تھے،یہاں بالغ سے مراد سمجھ دار ہے۔اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے :ایک یہ کہ آیات قرآنیہ اسمائے الہیہ اور دعوات ماثورہ کا جو فائدہ پڑھنے سے ہوتا ہے وہ ہی فائدہ بفضلہ تعالٰی لکھ کر ساتھ رکھنے سے ہوتا ہے لُو کے زمانے میں لوگ اپنے ساتھ پیاز رکھتے ہیں تو لُو سے محفوظ رہتے ہیں جب پیاز لُو سے بچا سکتی ہے کہ اسماء الہیہ پاس رکھنے سے آفات سے بچاؤ ہوسکتا ہے۔دوسرے یہ کہ تعویذ لکھنا ہاتھ یا گلے میں باندھنا سنتِ صحابہ ہے۔جن تعویذ گنڈوں سے منع کیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع