دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۳؎ اس فرمان میں اشارہ اس آیت کریمہ کی طرف ہے"مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ"آیت کریمہ میں غاسق اور وقب کی بہت سی تفسیریں کی گئی ہیں،غاسق رات تاریک اور وقب شفق غائب ہونا،چونکہ بہت سے گناہ چوریاں،قتل،زنا اندھیری رات میں ہی ہوتے ہیں اس لیے اس سے پناہ مانگی گئی۔غاسق چاند،کیونکہ یہ بھی سب میں چھپ کر اندھیرا پھیلا دیتا ہے اور وقب گرہن لگنا،چونکہ چاند گرہن بہت ہیبت ناک چیز ہے اوراس وقت اکثر جادو  ٹونے ہوتے ہیں اس لیے اس سے پناہ مانگی،یہ حدیث پاک اسی معنی کی طرف اشارہ کررہی ہے۔غاسق اور وقب کی اور بہت تفسیریں ہیں جو طوالت کے خوف سے چھوڑ دی گئیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ بعض اوقات منحوس ہوتے ہیں،بعض سعید،رب تعالٰی فرماتا ہے:"فِیۡ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ"حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت و معراج کی ساعتیں بڑی سعید و مبارک ہیں۔منحوس ساعتوں سے پناہ مانگو ا ور مبارک ساعتوں سے برکت لو۔

2476 -[20]

وَعَن عمرانَ بنِ حُصينٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأبي: «يَا حُصَيْن كم تعبد الْيَوْم إِلَهًا؟» قَالَ أَبِي: سَبْعَةً: سِتًّا فِي الْأَرْضِ وواحداً فِي السَّماءِ قَالَ: «فَأَيُّهُمْ تَعُدُّ لِرَغْبَتِكَ وَرَهْبَتِكَ؟» قَالَ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ قَالَ: «يَا حُصَيْنُ أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَسْلَمْتَ عَلَّمْتُكَ كَلِمَتَيْنِ تَنْفَعَانِكَ» قَالَ: فَلَمَّا أَسْلَمَ حُصينٌ قَالَ: يَا رسولَ الله علِّمني الكلمتينِ اللَّتينِ وَعَدتنِي فَقَالَ: «قل اللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي وَ أَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسِي» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے  ۱؎  فرماتے ہیں فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے میر ے والد سے اے  حصین تم آج کل کتنے معبودوں کو پوجتے ہو میرے والد بولے ساتھ چھ زمین کے ۲؎ اور ایک آسمان کا تو فرمایا کہ ان میں سے خوف و امید کس سے رکھتے ہو بولے اس آسمان والے سے ۳؎ فرمایا اے حصین اگر تم مسلمان ہوجاؤ تو میں تمہیں دو  دعائیں ایسی سکھاؤں جو تمہیں بہت فائدہ دیں ۴؎ فرماتے ہیں جب حصین مسلمان ہوگئے تو عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم مجھے وہ دعائیں سکھائیے جس کا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا ۵؎ فرمایا یہ پڑھا کرو الٰہی مجھے میری ہدایت کا الہام کر اور مجھے میرے نفس کی شرارت سے پناہ دے ۶؎(ترمذی)

۱؎ آپ کا نام عمران،کنیت ابوالخیر ہے،خزاعی کعبی ہیں،خیبر کے سال اپنے والد حصین کے ساتھ ایمان لائے،عہدِ فاروقی میں بصرے بھیجے گئے،پھر وہاں رہ گئے،بصرےٰ ہی  میں  ۵۲ھ؁ میں وفات ہوئی۔ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عمران جیسا پرہیزگار و افضل کوئی بصرہ میں نہ تھا،آپ کو فرشتے سلام کرتے تھے۔(کتاب الکاشف مولانا عبدالحق،از حاشیہ ا کمال)

۲؎ یعنی لات،منات،یغوث،یعوق،نسر،عزےٰ ان تمام کا ذکر قرآن شریف میں ہے یہ تمام بت عورتوں کے نام پر تھے مگر چونکہ ان میں اﷲ تعالٰی کو ساتواں معبود کہا گیا تو مؤنث نہیں ہے اس لیے سبعۃ ت سے کہا جو مذکر کے لیے بولا جاتا ہے۔

۳؎ یعنی مصیبت میں فریاد،حاجت میں داد  اس رب سے چاہتے ہیں جو آسمان والا ہے یعنی اﷲ تعالٰی سے باقی یہ چھ تو اعزازی ٹمپریری(Temporary) ہیں۔ان کا عقیدہ یہ تھا کہ اﷲ تعالٰی آسمان میں رہتا ہے،چونکہ ابھی یہ کافر تھے اس لیے حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کی کسی بات کی تردید نہ فرمائی لہذا اس خاموشی سے یہ لازم نہیں کہ اسلام کا بھی یہ عقیدہ ہے۔

۴؎ سبحان اﷲ!کیسی نفیس تبلیغ ہے کسی کو لالچ دے کر کسی کو  ڈرا کر،کسی کو اپنا دیوانہ بنا کر دعوت اسلام دی،حضرت بلال کو کیا دے کر بلایا،اپنا عشق دے کر اپنا شوق دے کر،یوں کہوسب کچھ دے کر ان کا سب کچھ دکھ و  درد  دور کردیا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن