دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۲؎  اسے حاکم ابن سنی نے حضرت ابن مسعود سے اور نسائی نے حضرت علی سے مرفوعًا روایت کیا اس کی روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم یہ دعا سجدہ کرکے مانگتے تھے۔

2455 -[40]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قُلْنَا يَوْمَ الْخَنْدَقِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ مِنْ شَيْءٍ نَقُولُهُ؟ فَقَدْ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ قَالَ: «نَعَمْ اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا» قَالَ: فَضَرَبَ اللَّهُ وُجُوهَ أَعْدَائِهِ بِالرِّيحِ وَهَزَمَ اللَّهُ بِالرِّيحِ. رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں ہم نے خندق کے دن عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کیا کوئی وظیفہ ایسا ہے جو ہم پڑھیں دل گلوں میں پہنچ گئے ۱؎ فرمایا ہاں اے اﷲ ہمارے عیب ڈھک لے ہمارے خوفوں کو امن میں بدل دے ۲؎ فرماتے ہیں کہ اﷲ نے ہوا کے ذریعہ اپنے دشمنوں کے منہ پھیر دیے،اﷲ نے انہیں ہوا کے ذریعے بھگادیا۳؎ (احمد)

۱؎ یعنی جنگ احزاب کے موقع پر ہم خندق کھودنے میں مشغول تھے بھوک و خوف سے پریشان تھے،بیرونی اندرونی دشمنوں سے بہت تنگ آچکے تھے تب یہ عرض کیا۔معلوم ہوا کہ اپنے رنج و غم حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کرنا نہ تو شرک و کفر ہے نہ بے صبری،اگر مریض حکیم سے شکایت نہ کرے تو شفا کیسے پائے۔

۲؎ یہاں عیب سے مراد گناہ نہیں بلکہ دشمن کا خوف اور دل کی گھبراہٹ ہے جس کا اظہار نہیں کیا جاتا  تاکہ دشمن دلیر نہ ہوجائے یعنی ہماری موجودہ کمزوری چھپالے،دشمن اس پر مطلع نہ ہونے پائے اور گھبراہٹ کے اسباب دور فرما کر دلوں میں امن پیدا فرمادے۔ خیال رہے کہ امن اﷲ کی بڑی نعمت ہے۔

۳؎ سبحان اﷲ! یہ ہوا  اس دعا  کا  اثر کہ رب تعالٰی نے ابابیل سے فیل مروا دیئے،تیز ہوا سے اتنے بڑے لشکر جرّار یعنی کفار کو بھگادیا۔

2456 -[41]

وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا صَفْقَةً خَاسِرَةً».رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِير

روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب بازار میں داخل ہوتے تو کہتے اﷲ کے نام سے الٰہی میں تجھ سے اس بازار کی خیر اور جو اس میں ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں ۱؎  ا ور اس بازار کی شر اور جو اس میں ہے اس کی شر سے پناہ مانگتا ہوں ۲؎  الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے  کہ گھاٹے کا سودا کروں۳؎ (بیہقی دعوات کبیر)

۱؎ نفعے کے سود ے حلال روزی اور دل میں غفلت کا نہ پیدا ہونا بازار کی خیر ہے،یہ تمام چیزیں رب تعالٰی سے مانگے،بازار ہی سے قوم و ملک کا بقا ہے۔

۲؎ نقصان کی تجارت،حرام روزی،وہاں جھوٹ بول کر سودے بیچنا،غافل ہوجانا،بازار کی شر ہے اس لیے بازار کو  بدترین جگہ فرمایا گیا۔

۳؎ دینی گھاٹا یا دنیاوی گھاٹا دونوں ہی مراد ہیں دونوں ہی سے پناہ مانگنی چاہیے صدقہ و خیرات نافع ہے مگر مہنگی چیز بیچنا یا سستی فروخت کردینا گھاٹا کھا کر حماقت بھی ہےاور باعث نقصان بھی جس کا نہ دنیا میں نفع ہے نہ آخرت میں۔اسے حاکم اور ابن سنی نے بھی روایت کیا۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن