دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

2451 -[36]

وَعَن قَتَادَة: بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْهِلَالَ قَالَ: «هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ آمَنْتُ بِالَّذِي خَلَقَكَ» ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ يَقُولُ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَهَبَ بِشَهْرِ كَذَا وَجَاء بِشَهْر كَذَا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضر ت قتادہ سے انہیں خبر پہنچی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جب چاند دیکھتے تو فرماتے بھلائی و ہدایت کا چاند ہو ۱؎ بھلائی اور ہدایت کا چاند ہو،بھلائی اور ہدایت کا چاند ہو تین بار فرماتے اس پر ایمان لایا جس نے تجھے پیدا کیا ۲؎ پھر فرماتے اس رب کا شکر ہے جو فلاں مہینہ لے گیا اور فلاں مہینہ لایا ۳؎(ابوداؤد)۴؎

۱؎ یعنی خدایا یہ مہینہ ہمارے لیے نیک اعمال کرنے کی توفیق اور گناہوں سے بچنے کی توفیق لے کر آیا ہو مہینے اور وقت میں بھی تاثیریں ہیں جیسے بعض وقت گرم ہوتے ہیں،بعض سرد،بعض زمانہ بیماریوں کے ہوتے ہیں،بعض صحت کے،ایسے ہی بعض اوقات گناہوں کے ہوتے ہیں،بعض نیکیوں کے اس لیے چاند دیکھنے پر یہ دعا پڑھتے تھے،جس چیز کی ابتداء اچھی ہو اس کی بقاء و انتہا بھی ان شاءاﷲ اچھی ہو گی۔مہینہ کی ابتداء اگر دعا سے ہے تو ان شاءاﷲ سارا ماہ خیر رہے گی۔ھلال مرفوع ہے ھذا کی خبر،یعنے ان شاءاﷲ یہ بھلائی کا چاند ہےیا خدایا یہ بھلائی کا چاند ہو۔

۲؎ اس میں چاند کے پجاریوں کی تردید ہے یعنی اے چاند میں تجھ پر ایمان نہیں لایابلکہ اس رب پر ایمان لایا ہوں جو تیرا  اور میرا خالق ہے۔

۳؎ دونوں جگہ فلاں کی جگہ مہینے کا نام لیتے تھے،چونکہ قریبًا سارے دینی کام چاند و سورج سے وابستہ ہیں اس لیے ان اوقات کے بخیریت جانے آنے پر خدا  کا شکر کرنا چاہیے،زکوۃ،حج،بیوہ عورتوں کی عدت،دودھ پلانے کی مدت چاند ہی سے وابستہ ہیں،نماز کے اوقات،سحری و افطار وغیرہ سورج کی رفتار سے وابستہ ہے۔

۴؎ اسے طبرانی نے حضرت نافع ابن خدیج سے کچھ فرق سے مرفوعًا روایت کیا اور ابن ابی شیبہ نے حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے موقوفًا مگر کچھ فرق سے۔(مرقات)

2452 -[37]

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ كَثُرَ هَمُّهُ فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ أَمَتِكَ وَفِي قَبْضَتِكَ نَاصِيَتِي بِيَدِكَ مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ أَوْ أَلْهَمْتَ عِبَادَكَ أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي مَكْنُونِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قلبِي وجِلاء هَمِّي وغَمِّي مَا قَالَهَا عَبْدٌ قَطُّ إِلَّا أَذْهَبَ اللَّهُ غمه وأبدله فرجا ". رَوَاهُ رزين

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جس کے رنج و غم زیادہ ہو جائیں وہ یہ پڑھے ۱؎ الٰہی میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے کا اور تیری بندی کا بچہ ہوں ۲؎  اور میری پیشانی تیرے قبضہ میں ہے ۳؎ مجھ میں تیرا حکم جاری ہے میرے بارے میں تیرا فیصلہ عین انصاف ہے ۴؎ میں تجھ سے تیرے ہر اس نام کی برکت سے جو تو نے اپنا رکھا یا جو نام اپنی کتاب میں اتارا یا جو نام اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا یا جو نام اپنے پاس پردہ غیب میں پوشیدہ یہ مانگتا ہوں ۵؎ کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار اور میرے رنج و غم کا دفعیہ بنادے ۶؎ یہ کلمات کوئی بندہ نہیں کہتا مگر اﷲ اس کا غم دور کردیتا ہے اور اس کے عوض کشادگی دیتا ہے۷؎ (رزین)۸؎

۱؎ یعنی رنج و غم میں گھر ا ہوا  آدمی یہ دعا پڑھا کرے،مراد دنیاوی رنج و غم ہیں جن کے دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے آخرت کے رنج و غم تو  اﷲ کی نعمت ہیں ان کے دفع کی کوشش نہ کرے بلکہ ان کے بقا کی دعا مانگے،عشق خدا  اور رسول کا رنج و غم تو مقصد حیات ہے۔شعر

ترا غم رہے سلامت میرے دل کو کیا کمی ہے                                 یہ ہی میری بندگی ہے یہ ہی میری زندگی ہے

ترا درد میرا درماں ترا غم مری خوشی ہے                       مجھے درد دینے والے تیری بندہ پروری ہے

۲؎  یعنی خدایا میں تین طرح تیری رحمت کا حقدار ہوں ایک یہ کہ میں خود تیرا بندہ ہوں۔دوسرے یہ کہ میرا باپ بھی تیرا بندہ ہے۔تیسرے یہ کہ میری ماں بھی تیری بندی اور بارگاہِ عالی کی لونڈی ہے پھر ان نسبتوں کے ہوتے ہوئے تیرے در سے کیسے محروم رہوں گا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن