دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

اللہ علیہ و سلم کی معرفت ہم تک یہ کلام پہنچ گیا تو اس کا کہنا عبث نہ ہوا لہذا حدیث پر  یہ اعتراض نہیں کہ جب ہم اس پر فرشتہ کا یہ کلام سنتے نہیں تو اس کا کہنا بیکار ہے،نیز  فرشتہ کے اس کلام کا عملی طور پر ظہور بھی ہوجاتا ہے کہ اس بندے کو یہ تینوں نعمتیں مل جاتی ہیں۔

۴؎ یعنی فرشتے کے اس کہہ دینے پر اس کا قرین شیطان جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے اس سے بھاگ جاتا ہے،پھر جب شام شیاطین کا سردار ابلیس اس سے دن بھر کے کارکردگی کا امتحان لیتا ہے تو یہ قریں اس بندے کی دعا کا ذکر کرکے افسوس کرتا ہے کہ میں آج اسے بہکا نہ سکا تب ابلیس اس کی تسلی کے لیے یہ کہتا ہے کہ تجھ پر کوئی میرا عتاب نہیں تو معذور تھا وہ بندہ فرشتہ کی امن میں آچکا تھا اس کی اور شرحیں بھی ہوسکتی ہیں مگر یہ شرح قوی ہے۔اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ فرشتہ کی امان میں آجانا امن و امان کا ذریعہ ہے،پھر جو حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی امان میں آجائے اس کا کیا کہنا ۔دوسرے یہ کہ ابلیس فرشتوں اور ان کی امان و حفاظت کو دیکھتا ہے۔بدر  میں ابلیس نے امدادی فرشتوں کو دیکھا تھا اور کہا تھا"اِنِّیۡۤ اَرٰی مَا لَا تَرَوْنَ"۔ تیسرے یہ کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم سے کوئی ناری اور نوری مخلوق چھپی ہوئی نہیں،حضور علیہ السلام فرشتوں،شیاطین کو ملاحظہ بھی فرماتے ہیں اور ان کے کلام بھی سنتے ہیں،پھر ہم خاکی مخلوق حضور علیہ السلام سے کیسے چھپ سکتے ہیں۔

2444 -[29]

وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَلَجَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا ثُمَّ لْيُسَلِّمْ عَلَى أَهْلِهِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابو مالک اشعری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب کوئی شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت کہہ لے ۱؎ الٰہی میں تجھ سے داخلے کی اور نکلنے کی بھلائی مانگتا ہوں اﷲ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اپنے رب اللہ پر  ہم نے بھروسہ کیا پھر گھر  والوں کو سلام کرے ۲؎(ابوداؤد)

۱؎ اپنے گھر سے مراد اپنے رہنے کا گھر ہے خواہ ملکیت سے ہو یا کرایہ سے اور خواہ عارضی ہو یا دائمی،لہذا جو شخص سرائے کے کسی حجرے میں مع بال بچوں یا  دوستوں کے شب بھر کے لیے مقیم ہو وہ بھی داخل ہوتے وقت یہ عمل کرے۔

۲؎ شیخ عبداﷲ نے اشعۃ اللمعات میں بیان فرمایا کہ اگر گھرمیں لوگ ہوں تو انہیں سلام کرے،اگر خالی ہو تو فرشتوں کو سلام کی نیت سے یہ کہے السلام علی عبادہ الصالحین۔بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ خالی گھر میں جاتے وقت حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کو سلام عرض کرے۔(از شفاء شریف)ابواؤد شریف کی روایت میں ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت کہے بسم اﷲ والسلام علٰی رسول اﷲ۔اس کی تحقیق ہماری کتاب "جاء الحق" جلد اول میں ملاحظہ کیجئے۔

2445 -[30]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَفَّأَ الْإِنْسَانَ إِذَا تَزَوَّجَ قَالَ: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكُمَا وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ» رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب کسی شخص کے نکاح پر دعا کرتے تو فرماتے اﷲ تجھے برکت دے اور تم دونوں پر برکت کرے تم دونوں کو بھلائی میں جمع رکھے ۱؎(احمد،ترمذی، ابوداؤد،ابن ماجہ)

۱؎ ہر نکاح کرنے والے کو یہ دعا دینا سنت ہے اگر مجلس نکاح میں موجود ہو تو ایجاب و قبول کے بعد یہ دعا دے اگر وہاں نہ ہو تو دولہا کو مبارکباد  دیتے وقت یہ کلمے کہے۔ تجھے برکت دے سے مراد دنیاوی برکت ہے اولاد،مال وغیرہ میں برکت،رب تعالٰی فرماتا ہے:"اِنۡ یَّکُوۡنُوۡا فُقَرَآءَ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن