دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۲؎ بلا ارادہ  گناہ ہو جانا ذلت ہے اور ارادۃً  قصدًا  گناہ کرنا ضلالت یا  گناہ صغیرہ ذلت ہے گناہ کبیرہ ضلالت یا عملی غلطی ذلت ہے اور اعتقادی غلطی ضلالت،چونکہ گھر سے باہر نکل کر ہر قسم کے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہے،اچھوں سے بھی بُروں سے بھی اس لیے اس موقعہ پر یہ دعا بہت مناسب ہے یعنی یا اﷲ گناہوں،بدعقیدگیوں سے تو ہی مجھے بچانا اب ہر طرح کے لوگوں سے مجھے ملنا ہے۔ خیال رہے کہ دعائیں تعلیم اُمت کے لیے ہیں۔

۳؎ حقوق العباد مارنا ظلم ہے اور حقوق اﷲ ضائع کرنا جہالت یعنی خدایا  نہ  تو  میں کسی کا حق ماروں نہ کوئی میرا حق مارے اور  نہ میں تیرے حقوق میں کوتاہی کروں نہ کوئی مجھ سے کوتاہی کرائے۔اس جملہ کی اور بہت تفسیریں ہیں،سلامتی دین اسی میں ہے کہ انسان نہ ظالم ہو نہ مظلوم نہ جاہل ہو نہ مجہول۔(اشعہ مع زیادت)

۴؎ صوفیاء فرماتے ہیں کہ کعبہ قبلہ عبادت ہے اور آسمان قبلہ حاجات کہ سب کی جسمانی و روحانی روزی آسمان سے ہی آتی ہے اس لیے دعا کے وقت آسمان کی طرف ہاتھ اٹھانا پھیلانا ادھر دیکھنا بہتر ہے،رب تعالٰی فرماتا ہے:"وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُکُمْ وَ مَا تُوۡعَدُوۡنَ"۔اس نظر اٹھانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ رب تعالٰی آسمان میں رہتا ہے،وہ تو ہر جگہ وجہت سے پاک ہے ہر وقت ہمارے ساتھ ہے"وَ ہُوَ مَعَکُمْ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمْ"۔

۵؎ دونوں آیتوں میں بڑا  فرق نہیں قریبًا یکساں ہیں۔مرقات نے یہاں فرمایا کہ ہم لوگوں کے ساتھ مل کر کبھی تو دینی معاملے میں غلطی کر جاتے ہیں کہ خلاف عقیدہ باتیں منہ سے نکل جاتی ہیں کبھی دنیوی معاملے میں یا اس طرح کہ کسی پر زیادتی کربیٹھتے ہیں اور یا  اس طرح کہ ساتھی کا حق صحبت ادا نہیں کرتے،اس دعا میں ان تینوں چیزوں سے پناہ مانگی گئی۔

2443 -[28]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَيْتِهِ فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ يُقَالُ لَهُ حِينَئِذٍ هُدِيتَ وَكُفِيتَ وَوُقِيتَ فَيَتَنَحَّى لَهُ الشَّيْطَانُ وَيَقُولُ شَيْطَانٌ آخَرُ: كَيْفَ لَكَ بِرَجُلٍ قَدْ هُدِيَ وَكُفِيَ وَوُقِيَ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وروى التِّرْمِذِيّ إِلى قَوْله: «الشَّيْطَان»

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلے ۱؎ تو کہہ لے اﷲ کے نام سے میں نے اﷲ پر بھروسہ کیا اﷲ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوت ۲؎ تب  اس سے کہا جاتا ہے تجھے ہدایت و کفایت دی گئی اور تو محفوظ کردیا گیا ۳؎ پھر شیطان دور بھاگ جاتا ہے اور اس سے دوسرا  شیطان کہتا ہے تجھے اس شخص سے کیا تعلق ہے جسے ہدایت و کفایت دی گئی اور جو محفوظ کیا گیا۴؎ (ابوداؤد)اور ترمذی نے لہ الشیطان تک)

۱؎  گھر سے مراد رہنے کی جگہ ہے خواہ یہی گھر ہو جس میں بال بچوں کے ساتھ رہتے ہیں یا مسجد کا حجرہ،خانقاہ وغیرہ جہاں صوفیاء، طلباء اور مشائخ رہتے ہیں۔غرضکہ ہر شخص اپنے ٹھکانے سے نکلتے وقت یہ پڑھ لیا کرے۔

۲؎ یعنی اﷲ کے نام سے نکلتا اور اپنے کو  اﷲ کے سپرد کرتا ہوں،میں کمزور ہوں وہ قوی ہے،اس کے بغیر نہ کسی میں طاقت ہے نہ قوت۔حول وقوت کے بہت نفیس فرق پہلے بیان کیے جاچکے ہیں۔گناہ سے بچنے کی طاقت حول ہے،نیکی کرنے کی طاقت قوت ہے۔دنیاکے جنجال سے بچنے کی طاقت حول ہے،رب ذوالجلال تک پہنچنے کی طاقت قوت ہے ،اچھے کام کرنے کی طاقت حول ہے ا ور مقبول کام کرنے کی طاقت قوت۔خیال رہے ہر مقبول اچھا ہے ہر اچھا مقبول نہیں مردودیت سے پہلے شیطان کے سجدے اچھے تو تھے مگر مقبول نہ تھے۔

۳؎ یعنی اس دعا کے پڑھنے پر غیبی فرشتہ اس سے خطاب کرکے کہتا ہے کہ تو نے بسم اﷲ کی برکت سے ہدایت پائی اور تو کل علی اﷲ کے وسیلہ سے کفایت اور لاحول کے واسطہ سے حفاظت،تین چیزوں پر تین نعمتیں ملیں۔خیال رہے کہ اگرچہ ہم فرشتہ کا یہ کلام سنتے نہیں مگر جب حضور انور صلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن