دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

2441 -[26]

وَعَنْ أَبِي مُوسَى: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا قَالَ: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ من شرورهم» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابوموسیٰ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب کسی قوم سے خطرہ محسوس فرماتے  ۱؎  تو کہتے اے اﷲ ہم ان کے مقابل تجھے کرتے ہیں ۲؎  اور ان کی شر سے تیری پناہ لیتے ہیں ۳؎(احمد،ابوداؤد)۴؎

۱؎ اس طرح کہ آپ کو پتہ چلتا کہ فلاں قوم ہمارے خلاف سازش یا جنگی تیاری کررہی ہے۔خیال رہے کہ خوف بہت طرح کا ہے خوف اطاعت وبندگی صرف رب تعالٰی کا ہی ہونا چاہیے اور خوف نفرت شیطان وغیرہ دشمنوں سےاور خوف بمعنی خطرہ تکلیف ہر خطرناک چیز سے ہوسکتا ہے۔موسیٰ علیہ السلام کو وادئ سینا  میں سانپ سے خوف ہوا،آپ نے فرعونیوں سے خوف کیا  یہ واقعات اس آیت کے خلاف نہیں "لَاخَوْفٌ عَلَیۡہِمْ"کہ وہاں خوف اطاعت مراد اس ہی کی نفی ہے اور خوف بمعنے خطرہ۔

۲؎ نحر سینہ کو بھی کہتے ہیں اور جانور ذبح کرنے کو بھی"فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انْحَرْ"۔چونکہ دشمن کے مقابلہ میں سینہ تان کر ہی کھڑے ہوتے ہیں اس مقابلہ کو اس لفظ سے تعبیر فرمایا،نیز  اس میں نیک فال بھی ہے کہ خدایا  دشمن کو ذبح کردے کہ وہ ہمارے مقابلہ کے لائق ہی نہ رہے۔

۳؎ یعنی ہمارے اور دشمن کی شر کے درمیان تو  آڑ ہوجا تاکہ ان کی شر ہم تک نہ پہنچ سکے،یہ دعا بہت ہی مجرب ہے،ایک دشمن کے مقابل بھی کام آتی ہے اور بہت دشمنوں کے مقابل بھی فقیراس کا عامل ہے اور اس کی برکت سے شر اعدا سے محفوظ ہے۔

۴؎ اسے نسائی،ابن حبان اور حاکم نے بھی روایت کیں۔حصن حصین شریف میں ہے دشمن کے خوف کے وقت"لِاِیۡلٰفِ قُرَیۡشٍ"پڑھنا بڑی امان ہے۔امام نووی نے کتاب الاذکار میں فرمایا کہ لِاِیۡلٰفِ کو بہت اولیاءاﷲ نے آزمایا ہے بہت مجرب ہے۔حضرت زید ابن علی عن عتبہ ابن غزوان عن النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم روایت،نیز حصن حصین شریف میں اسے نقل کیا کہ جب مدد  درکار ہو خصوصًا سفر میں تو کہے یَا عِبَادَاﷲِ اَعِیْنُوْنِیْ  اے اﷲ اے بندو میری مدد کرو  ان شاءاﷲ بہت جلد مدد پہنچے گی،کہ بعض اﷲ کے غیبی بندے اس پر مامور ہیں۔مرقات نے یہاں فرمایا کہ یہ حدیث یا عباداﷲ حدیث حسن ہے ومشائخ کی مجرب،مسافروں کو اس کی بہت ضرورت ہے۔معلوم ہوا کہ اﷲ کے بندوں کو مدد کے لیے پکارنا بھی سنت ہے اور ان سے مدد لینا بھی سنت،یہ شرک نہیں۔

2442 -[27]

وَعَنْ أُمُّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ نَزِلَّ أَوْ نَضِلَّ أَوْ نَظْلِمَ أَوْ نُظْلَمَ أَوْ نَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيْنَا» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ وَابْنِ مَاجَهْ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: مَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْتِي قَطُّ إِلَّا رَفَعَ طَرْفَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَو يجهل عَليّ»

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب اپنے گھر سے نکلتے تو کہتے شروع اﷲ کے نام سے  ۱؎  اﷲ پر بھروسہ کرتا ہوں خدایا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس سے کہ ہم پھسلیں اور بہکیں ۲؎  یا  ستائیں یا ستائے جائیں یا جہالت کریں یا ہم پر جہالت کی جائے ۳؎(احمد،ترمذی،نسائی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ابوداؤد،ابن ماجہ کی روایت یوں ہے کہ ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میرے گھر سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کبھی نہ نکلے مگر آسمان کی طرف نگاہ اٹھائے ہوئے ۴؎ پھر کہتے الٰہی میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ بہکوں یا بہکایا جاؤں یا ظلم کروں یا ستایا جاؤں یا جہالت کروں یا مجھ پر جہالت کی جائے ۵؎

۱؎ یعنی اس نکلنے کی ابتداء ا ﷲکے نام سے کرتا ہوں تاکہ نکلنا برکت والا ہو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن