دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۱؎ یعنی میرے لیے ایسے وداعیہ دعا فرمایئے کہ جو توشہ کی طرح سفر دنیا و سفر آخرت میں ساتھ رہےاور مجھے توشہ کی طرح ہر وقت کام آئے۔زاد  وہ زائد کھانا ہے جو مسافر کی موجودہ ضرورت سے بچا ہوا  آئندہ کام آوے،رب تعالٰی فرماتا ہے:"وَتَزَوَّدُوۡا فَاِنَّ خَیۡرَ الزَّادِ التَّقْوٰی"۔معلوم ہوا کہ صحابہ کرام حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کو اپنے لیے توشہ دارین سمجھتے تھے اور ہر موقعہ پر  آپ سے دعائیں کراتے تھے اپنی دعاؤں پر کفایت نہ کرتے تھے۔

۲؎ یعنے تمہیں دنیا میں لوگوں سے غنا دے کہ تم سوال سے بچو اور آخرت کے لیے نیک اعمال کی توفیق بخشے،بہت جامع دعا ہے۔

۳؎ یعنے ابھی فقیر کی سیری نہیں ہوئی داتا کچھ اور ملے،دنیا میں صبر بہتر،آخرت کے معاملہ میں بے صبری و حرص افضل۔شعر

حاجتے نیست مرا سیر ازیں آبِ حیات                         ضاعف اﷲ علٰی کل زمانٍ عطشی

۴؎ یعنی اﷲ تعالٰی تمہیں جیتے مرتے،قبر و حشر ایسی بھلائیاں عطا فرمادے جس سے تمہیں پوری کامیابی نصیب ہو۔حیث ماکنت میں سفر،حضر، زندگی و قبر ہر جگہ داخل ہے۔سبحان اﷲ سائل کی جھولی بھردی نہ معلوم ان الفاظ سے حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے کیا دے دیا ہو اور سائل نے کیا کچھ لے لیا،یہ تو  دینے والے اور لینے والے جانیں۔

۵؎ اسے حاکم نے اپنی مستدرک میں بھی روایت کیا۔

2438 -[23]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُسَافِرَ فَأَوْصِنِي قَالَ: «عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالتَّكْبِيرِ عَلَى كل شرف» . قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى الرَّجُلُ قَالَ: «اللَّهُمَّ اطْوِ لَهُ الْبعد وهون عَلَيْهِ السّفر» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں ایک شخص نے عرض کیا یارسول اﷲ میں سفر کا  ارادہ کررہا ہوں مجھے کچھ وصیت فرمایئے ۱؎ فرمایا  اﷲ کا خوف گرہ باندھ لو اور ہر بلندی پر تکبیر کہو ۲؎ جب اس شخص نے  پیٹھ پھیری تو فرمایا  الٰہی اس کے لیے دوری لپیٹ دے ۳؎ اور اس پر سفر آسان کر۴؎ (ترمذی)

۱؎ جس پر میں سفر میں عمل کرتا رہوں،وصیت اگرچہ مرتے وقت کے کلام کو کہتے ہیں جس کا تعلق بعد موت سے ہو مگر کبھی تاکید حکم کو بھی وصیت کہہ دیتے ہیں،رب تعالٰی فرماتا ہے:"یُوۡصِیۡکُمُ اللہُ فِیۡۤ اَوْلٰدِکُمْ"اور کسی آخری حکم کو بھی یہاں دونوں معنٰی بن سکتے ہیں یعنی مجھے تاکیدی نصیحت فرمادیں،یا  آخری نصیحت فرمادیں کیوں کہ اب میں بارگاہِ عالی سے رخصت ہورہا ہوں نہ معلوم اب حاضری میسر ہو یا  نہ ہو۔

۲؎ یعنی ہر جگہ ہر حال میں خوفِ خدا  دل میں رکھو کہ یہ تمام نیکیوں اور گناہوں سے بچنے کی اصل ہےاور دورانِ سفر میں جب کسی ٹیلہ یا پہاڑی پر چڑھو تو  اﷲ اکبر کہہ لو،غرض دل و زبان دونوں کا انتظام فرمادیا،چڑھتے وقت تکبیر کہنے کی حکمتیں ابھی کچھ پہلے عرض کی جاچکی ہیں۔

۳؎ اس طرح کہ  دراز سفر اسے مختصر معلوم ہو یا واقعی بڑی مسافت اس کے لیے چھوٹی ہوجائے۔کراماتِ اولیاء معجزات انبیاء سے یہ بھی ہے کہ ان کے لیے زمین لپٹ جاتی ہے قرآن کریم فرمارہا ہے کہ حضرت آصف برخیا تختِ بلقیس کو پلک جھپکنے سے پہلے یمن سے شام میں لے آئے کہ گئے بھی لوٹ بھی آئے،قرآن کریم فرماتا ہے:"اَنَا اٰتِیۡکَ بِہٖ قَبْلَ اَنۡ یَّرْتَدَّ اِلَیۡکَ طَرْفُکَ

۴؎ یہ تعمیم بعد تخصیص ہے یعنی وہ نعمت بھی دے اور ہر طرح  اسے آسانی میسر فرما۔

2439 -[24]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ فَأَقْبَلَ اللَّيْلُ قَالَ: «يَا أَرْضُ رَبِّي وَرَبُّكِ اللَّهُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّكِ وَشَرِّ مَا فِيكِ وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِيكِ وَشَرِّ مَا يَدِبُّ عَلَيْكِ وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ أَسَدٍ وَأَسْودَ وَمِنَ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ وَمِنْ شَرِّ سَاكِنِ الْبَلَدِ وَمِنْ والدٍ وَمَا ولد» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جب رات سے پہلے سفر کرتے تو فرماتے اے زمین تیرا  اور میرا رب اﷲ ہے ۱؎  میں تیرے اور تیری اندرونی چیزوں کی اور جو کچھ تجھ میں پیدا کیا گیا ہے اس کی اور جو تجھ پر چلتے ہیں ان کی شر سے اﷲ کی پناہ مانگتا ہوں ۲؎ میں شیر سے کالے سانپ سے عام سانپوں سے اور بچھوؤں سے او ر شہر میں رہنے والوں کی شر سے اور ہر جننے والے اور جنے ہوئے کی شر سے اﷲ کی پناہ لیتا ہوں ۳؎(ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن