دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۱؎  ضغائن ضغینۃ کی جمع ہے بمعنی دشمنی،یعنی ایک دوسرے کو ہدیے تحفے دیتے رہو کہ اس کی برکت سے دشمنی دوستی میں تبدیل ہو جاتی ہے،یہ عمل بہت ہی مجرب ہے۔ہدیہ کی برکت سے دوستوں کی دوستی میں زیادتی ہوجاتی ہے اور دشمن کی دشمنی ختم ہوجاتی ہے۔ لہذا حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ صرف دشمنوں کو ہدیہ دے بلکہ مطلب یہ ہے کہ دوستوں کو ہدیہ دو کہ اس سے دشمنی دور رہتی ہے، قریب نہیں آتی،دشمنوں کو ہدیہ دو کہ اس سے دشمنی دور ہوجاتی ہے۔تذھب کے معنی عام کرنے چاہئیں یہاں رواہ کے بعد جگہ چھوٹی ہوئی ہے کہ مصنف کو مخرج حدیث نہ ملا مگر یہ حدیث ترمذی کی ہے جیساکہ مرقات وغیرہ میں ہے۔

3028 -[13]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تهادوا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ وَلَا تَحْقِرَنَّ جَارَةٌ لجارتها وَلَا شقّ فرسن شَاة» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا آپس میں ہدیے لو دو کہ ہدیہ سینہ کا کینہ دور کرتا ہے ۱؎ کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کو حقیر نہ جانے اگر چہ بکری کی کھری کا ٹکڑا ہی ہو ۲؎(ترمذی)

۱؎  وحر کے معنی گرمی،تیزی،عدوات،کینہ،غصہ وغیرہ ہیں،یہاں سب معنی بن سکتے ہیں کہ ہدیہ ان سب کو دور کرتا ہے۔

۲؎ یعنی اگر تم امیر کبیر ہو اور تمہارا پڑوسی غریب و مسکین اور وہ تمہیں محبت سے کوئی معمولی چیز ہدیہ بھیجے تو اسے نہ حقیر سمجھ کر واپس کردو نہ اسے بے قدری سے رکھو بلکہ شکریہ قبول کرو اور اپنی شان کے لائق اسے اچھا بدلہ دو تاکہ اس کا دل بڑھے،اﷲ تو غنی ہے مگر ہم فقیروں کے معمولی صدقات کو بخوشی قبول فرماتا ہے اور ان شاءاﷲ اپنی شان کے لائق بدلہ دے گا۔

3029 -[14]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ثَلَاثٌ لَا تُرَدُّ الْوَسَائِدُ وَالدُّهْنُ وَاللَّبَنُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ قِيلَ: أَرَادَ بالدهن الطّيب

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے تین چیزیں واپس نہ کی جائیں:تکیے،تیل اور دودھ ۱؎(ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے،کہا گیا ہے تیل سے مراد خوشبو ہے ۲؎

۱؎ یعنی اگر میزبان اپنے مہمانوں کو آرام کے لیے تکیہ پیش کرے اور سر میں ملنے کے لیے تیل،پینے کے لیے دودھ یا لسّی تو مہمان اسے رد نہ کرے بلکہ بخوشی قبول کرے،عرب شریف میں تیل بھی مہمان کی خاطر پیش ہوتا تھا جیسے بہار میں اب بھی تیل،عطر ، پان سے ہر آنے والے کی خاطر کی جاتی ہے۔

۲؎ یعنی خوشبو دار تیل مگر حق یہ ہے کہ ہر تیل مرادہے،خوشبودار ہو یا نہ ہو،حدیث کے مطلق کو اپنے اطلاق پر رکھنا بہتر ہے۔

3030 -[15]

وَعَن أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدَيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِذا أعْطى أحدكُم الرَّيْحَانَ فَلَا يَرُدُّهُ فَإِنَّهُ خَرَجَ مِنَ الْجَنَّةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ مُرْسلا

روایت ہے حضرت ابو عثمان مہدی سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب تم میں سے کسی کو خوشبو دی جائے تو اسے رد نہ کرے کہ خوشبو جنت سے آئی ہے ۲؎(ترمذی، ارسالًا)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن