دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

3022 -[7]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرَةً فَعَوَّضَهُ مِنْهَا سِتَّ بَكَرَاتٍ فَتَسَخَّطَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ فَلَانًا أَهْدَى إِلَيَّ نَاقَةً فَعَوَّضْتُهُ مِنْهَا سِتَّ بَكَرَاتٍ فَظَلَّ سَاخِطًا لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَقْبَلَ هَدِيَّةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ أَوْ أَنْصَارِيٍّ أَوْ ثَقَفِيٍّ أَوْ دوسي» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ ایک بدوی نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو جوان اونٹنی ہدیۃً پیش کی ۱؎  تو حضور نے اس کے عوض چھ اونٹنیاں عطا فرمائیں پھر بھی وہ ناراض ہی رہا۲؎ یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو پہنچی تو آپ نے اﷲ کی حمدوثناء کی ۳؎ پھرفرمایا کہ فلاں شخص نے ہم کو ایک اونٹنی دی تھی ہم نے اسے اس کے بدلے چھ اونٹنیاں دیں پھر بھی وہ ناراض ہی رہا میں نے تو ارادہ کرلیا ہے کہ اب سواء قریش یا انصاری یا ثقفی یا دوسی کا ہدیہ قبول نہ کروں ۴؎(ترمذی،ابواؤد،نسائی)

۱؎  بکر کے لغوی معنی ہیں پہلی حالت اسی لیے کنواری لڑکی کو باکرہ،صبح کو بکرہ اور شروع پھل کو باکورہ کہتے ہیں،یہاں بکرہ سے مراد ہے نئی اونٹنی جو ابھی نوجوان ہو،حضرت صدیق اکبر کا نام ہے ابوبکر یعنی اولیت والے،آپ ہر صفت میں اول رہے لہذا ابوبکر ہوئے،ابو کا معنے والا جیسے ابوہریرہ بلی والا۔

۲؎ وہ حضور انور سے بہت کچھ امید وابستہ کرکے یہ اونٹنی لایا تھا اس لیے چھ گناہ ملنے پربھی راضی نہ ہوا یا تو زبان سے ناراضی ظاہر کی یا اس کے چہرے مہرے سے ناراضی کا ظہور ہوا یا اس کے خوش نہ ہونے سے ناراضی ظاہر ہوئی۔مؤمن کو چاہیے کہ چیز لے کر خوش ہو کہ یہ خوشی دینے والے کو بھی خوش کردیتی ہے جس سے وہ اور زیادہ دیتا ہے۔رب کی نعمتوں پر بھی خوب خوش ہوا کرے،رب تعالٰی فرماتاہے:"فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا"۔

۳؎ یعنی بطور وعظ یہ کلام فرمایا اور وعظ کے اول خطبہ میں رب کی حمدوثناء سنت ہے۔

۴؎ کیونکہ یہ چار قبیلہ والے حضرات کریم النفس ہوتے ہیں وہ اپنے ہدایا و عطیوں کا عوض چاہتے ہی نہیں اور تھوڑے عوض پرراضی ہوجاتے ہیں۔خیال رہے کہ عوض یا زیادہ عوض کے لیے ہدیہ دینا ہم لوگوں کو بہتر نہیں،حضور انور کو یہ حرام تھا کہ حضور تو دینے ہی کے لیے دنیا میں تشریف لائے ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ لَا تَمْنُنۡ تَسْتَکْثِرُ" زیادہ وصول کرنے کے لیے کسی کو عطیے نہ دو۔ اس میں حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم سے خطاب ہے اور نہی تحریم کی ہے۔بڑا آدمی جب چھوٹوں کو کچھ دے وہ عطیہ،انعام،اکرام ہے اور جو برابر والا اپنے برابر والے کو دے تو وہ ہدیہ، سوغات ہے اور جب چھوٹا اپنے بڑے کو کچھ دے تو وہ نذرانہ ہے،بڑے کو چاہیے کہ چھوٹوں کو نذرانہ کا عوض ضرور دیا کریں کہ وہ اسی لالچ سے تو لاتے ہیں،دیکھو حضور انور ایک کے چھ عطا فرماتے تھے۔شادی بیاہ یا عید بقر عید پر نوابوں کے نوکر چاکر نذرانہ پیش کرتے ہیں،کیوں ؟کچھ لینے کے لیے انہیں ضرور دیا جائے۔(مرقات)مروجہ نیوتے نیوتے (نذرانے)جائز ہیں،جب کہ ان سے لڑائی جھگڑے فساد نہ ہوں۔نیوتے کا مسئلہ شامی باب الہبۃ میں ملاحظہ فرمائیے۔

3023 -[8]

وَعَنْ جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أُعْطِيَ عَطَاءً فَوَجَدَ فَلْيُجْزِ بِهِ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُثْنِ فَإِنَّ مَنْ أَثْنَى فَقَدْ شَكَرَ وَمَنْ كَتَمَ فَقَدْ كَفَرَ وَمَنْ تَحَلَّى بِمَا لَمْ يُعْطَ كَانَ كَلَابِسِ ثوبي زور» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جسے کوئی عطیہ دیا جائے اگر ہوسکے تو اس کا بدلہ دے دے اور جو کچھ نہ پائے وہ اس کی تعریف کردے ۱؎ کہ جس نے تعریف کردی اس نے شکریہ ادا کیا جس نے چھپایا اس نے ناشکری کی ۲؎ اور جو ایسی چیز سے ٹیپ ٹاپ کرے جو اسے نہ دی گئی وہ فریب کے کپڑے بننے والے کی طرح ہے ۳؎ (ترمذی،ابوداؤد)

۱؎  سبحان اﷲ! کیسی پیاری و اعلٰی تعلیم ہے کہ برابر والا برابر والے کو عوض دے،فقیر امیر کو دعائیں دیں،ہم لوگ دن رات حضور انور پر درود شریف کیوں پڑھتے ہیں؟ اس لیے کہ ان داتا کریم کی نعمتوں میں پل رہے ہیں کہ کروڑوں حصہ بھی عوض نہیں دے سکتے تو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن