دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۱؎ اسی حدیث کی بنا پر امام شافعی فرماتے ہیں کہ والد اولاد کو عطیہ دے کر واپس لے سکتا ہے،دیگر اہل قرابت سے واپس نہیں لے سکتے، امام اعظم کے ہاں باپ بھی بیٹے کو دیا ہوا عطیہ واپس نہیں لے سکتا،اس کی دلیل حضور عالی کا وہ فرمان ہے کہ جب ذی رحم محرم کو ہبہ دیا جائے تو واپس نہ ہوگا اور فاروق اعظم کا یہ فرمان ہے کہ اہل قرابت کا ہبہ جائز ہے اوراجنبی کا ہبہ واپس ہو سکتا ہے جب تک کہ اس کا عوض نہ دیا گیا ہو۔اس حدیث کا مطلب امام اعظم کے ہاں یہ ہے کہ بوقت ضرورت باپ بیٹے کا عطیہ واپس لے سکتا ہے کیونکہ یہ مال بیٹے کا تھا اور باپ بیٹے کا مال ضرورۃً بغیر اجازت خرچ کرسکتاہے۔(لمعات،مرقات)یا یہ کہ دوسرا عطیہ والا اگر ہدیہ واپس لے تو قاضی کے فیصلہ کی ضرورت ہے لیکن والد بوقت ضرورت بغیر قضاء قاضی واپس لے سکتا ہے۔(اشعہ و لمعات و مرقات)

3021 -[6]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ أَنْ يُعْطِيَ عَطِيَّةً ثُمَّ يَرْجِعَ فِيهَا إِلَّا الْوَالِدَ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَهُ وَمَثَلُ الَّذِي يُعْطِي الْعَطِيَّةَ ثُمَّ يَرْجِعُ فِيهَا كَمَثَلِ الْكَلْبِ أَكَلَ حَتَّى إِذَا شَبِعَ قَاءَ ثُمَّ عَادَ فِي قَيْئِهِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَصَححهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے و ابن عباس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کسی شخص کو یہ جائز نہیں کہ کوئی عطیہ دے پھر واپس لے لے ۱؎ سوائے باپ کے جو اپنے بیٹے کو دے ۲؎  اور اس کی مثال جو عطیہ دے پھر واپس لے لے اس کتے کی سی ہے جوکھاتا رہے حتی کہ سیر ہوجائے تو قے کردے پھر اپنی قے دوبارہ کھائے ۳؎ (ابوداؤد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ)اسے ترمذی نے صحیح کہا ہے۔

۱؎  یہاں جائز بمعنی مناسب ہے یعنی عطیہ دے کر واپس لینا مناسب نہیں جیسے کہ حدیث پاک میں ارشاد ہوا کہ مؤمن کے لیے یہ حلال نہیں کہ خود سیر ہو کر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو،وہاں بھی لایحل ہے بمعنی غیرمناسب لہذا یہ حدیث رجوع ہبہ کی احادیث کے خلاف نہیں۔

۲؎  ولد میں بیٹا بیٹی سب ہی شامل ہیں اس کی شرح ابھی گزرگئی کہ ہمارے ہاں باپ بھی بلا ضرورت رجوع نہیں کرسکتا،شوافع کے ہاں کرسکتا ہے لہذا بیٹی کو دیا ہوا جہیز واپس لے سکتا نہیں۔خیال رہے کہ خاوند بیوی ایک دوسرے کو عطیہ دے کر واپس نہیں کرسکتے،یوں ہی اہلِ قرابت،عزیز۔ فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے"اذا کانت الھبۃ لذی رحم محرم لم یرجِع فیھا"حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اہل قرابت کا عطیہ لازم ہے دوسرے کا عطیہ لازم نہیں جب تک کہ وہ عوض نہ دیں۔(لمعات)

۳؎ یعنی کتے کا قے کرکے چاٹ لینا ہر طبیعت پر باعث نفرت ہے،یوں ہی عطیہ دے کر واپس لینا ہرشخص کو برا معلوم ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ ہبہ کا حکم اور ہے صدقہ کا حکم کچھ اور،ہبہ تو بعض صورتوں میں واپس ہوسکتا ہے مگر دیا ہوا صدقہ و خیرات واپس نہیں لے سکتے کہ وہاں منشاء صدقہ رضاء الٰہی ہے جو بفضلہ تعالٰی حاصل ہوگئی،جب عوض مل گیا تو رجوع کیسا؟

3022 -[7]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرَةً فَعَوَّضَهُ مِنْهَا سِتَّ بَكَرَاتٍ فَتَسَخَّطَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ فَلَانًا أَهْدَى إِلَيَّ نَاقَةً فَعَوَّضْتُهُ مِنْهَا سِتَّ بَكَرَاتٍ فَظَلَّ سَاخِطًا لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَقْبَلَ هَدِيَّةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ أَوْ أَنْصَارِيٍّ أَوْ ثَقَفِيٍّ أَوْ دوسي» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ ایک بدوی نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو جوان اونٹنی ہدیۃً پیش کی ۱؎  تو حضور نے اس کے عوض چھ اونٹنیاں عطا فرمائیں پھر بھی وہ ناراض ہی رہا۲؎ یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو پہنچی تو آپ نے اﷲ کی حمدوثناء کی ۳؎ پھرفرمایا کہ فلاں شخص نے ہم کو ایک اونٹنی دی تھی ہم نے اسے اس کے بدلے چھ اونٹنیاں دیں پھر بھی وہ ناراض ہی رہا میں نے تو ارادہ کرلیا ہے کہ اب سواء قریش یا انصاری یا ثقفی یا دوسی کا ہدیہ قبول نہ کروں ۴؎(ترمذی،ابواؤد،نسائی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن