دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

3003 -[13]

وَعَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «من أحيى مَوَاتًا مِنَ الْأَرْضِ فَهُوَ لَهُ وَعَادِيُّ الْأَرْضِ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ هِيَ لَكُمْ مِنِّي» . رَوَاهُ الشَّافِعِي

3004 -[14]

وَرُوِيَ فِي «شَرْحِ السُّنَّةِ» : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ الدُّورَ بِالْمَدِينَةِ وَهِيَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ عِمَارَةِ الْأَنْصَارِ مِنَ الْمَنَازِلِ وَالنَّخْلِ فَقَالَ بَنُو عَبْدِ بن زهرَة: نكتب عَنَّا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ الله: «فَلِمَ ابْتَعَثَنِي اللَّهُ إِذًا؟ إِنَّ اللَّهَ لَا يُقَدِّسُ أُمَّةً لَا يُؤْخَذُ لِلضَّعِيفِ فِيهِمْ حَقُّهُ»

روایت ہے حضرت طاؤس سے ۱؎  ارسالًا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو بنجر غیر آباد زمین کو آباد کرے تو وہ زمین اسی کی ہے ۲؎ اور پرانی غیرمملوکہ زمینیں اﷲ اور رسول کی ہیں ۳؎ پھر میری طرف سے وہ تمہاری ہیں ۴؎(شافعی)

اور شرح سنہ میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت عبداﷲ ابن مسعود کو مدینہ منورہ میں مکانات بطور جاگیر بخششیں فرمائے جو انصارکی  آبادی مکانات اور باغ کے درمیان تھے ۵؎ تو عبداﷲ ابن زہرہ کے خاندان نے کہا ۶؎ حضور ہم سے ام عبد کے بیٹے کو دور فرمائیں ۷؎ انہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جواب دیا کہ پھر مجھے اﷲ تعالٰی نے بھیجا کیوں ہے ۸؎ اﷲ اس جماعت کو پاک نہیں فرماتا جس میں کمزور کا حق نہ لیا جائے ۹؎

۱؎  آپ طاؤس ابن کیسان خولانی ہمدانی ہیں،اہلِ فارس سے ہیں،علم و عمل میں بہت ہی کامل ہیں،تابعی ہیں،ثقہ ہیں،  ۱۵۰ھ؁  میں  مکہ مکرمہ میں وفات پائی،آپ نے جماعت صحابہ رضی اللہ عنھم سے احادیث لیں اور آپ سے امام زہری جیسے بزرگوں نے احادیث قبول کیں،عمرو ابن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے طاؤس جیسا عالم و عامل نہ دیکھا۔(مرقات)

۲؎ اس کی شرح گزرگئی۔رفاہ عام اور مملوک زمین کے علاوہ دوسری زمینیں اگر بادشاہ اسلام کی اجازت سے آباد کرلی جائیں تو وہ آباد کرنے والے کی ہوں گی۔

۳؎ عادی عاد سے بنا،جو ایک قوم کا نام ہے عاد،ثمود۔عادی کے معنی ہیں عاد والی زمین،مراد ہے پرانی زمین جو کسی کے قبضہ میں نہ ہو،عاد بہت پرانی قوم ہے،یہ زمین اﷲ رسول کی ملک ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم جیسے چاہیں اس میں تصرف فرمائیں،جسے چاہیں بخشیں،اﷲ کا ذکر برکت کے لیے ہے،درحقیقت حضور انور کی ملک ہیں۔(مرقات)

۴؎ اس میں اشارۃً مذہب حنفی کی تائید ہے کہ ایسی زمینیں سلطان کی ملک ہوتی ہیں جو کوئی سلطان کی اجازت سے ان کو آباد کرے وہ ان کا مالک ہوگا بغیر اجازت نہیں،یہ ہی امام اعظم کا قول ہے۔

۵؎ دور سے مراد سفید زمین ہے جس پر مکانات بن سکیں،چونکہ آئندہ اس پر دار یعنی عمارت بننے والی تھی اس لیے اسے دور فرمایا گیا،بعض شارحین نے فرمایا کہ حضور انور نے یہ زمین حضرت ابن مسعود کو عاریۃً مرحمت فرمائی تھی مگر یہ غلط ہے کیونکہ آپ کے بعد آپ کی بیوی یعنی زوجہ ابن مسعود اس مکان کی وارث ہوئیں،عاریت میں وراثت جاری نہیں ہوتی۔اس سے معلوم ہوا کہ شہر کی متروکہ اور غیرمملوکہ زمین بھی سلطان بطور جاگیر کسی کو دے سکتا ہے،اس سے بہت مسائل حاصل ہوسکتے ہیں۔(مرقات و لمعات)

۶؎ بنو عبداﷲ ابن زہرہ قریش کا ایک خاندان ہے،اسی خاندان سے حضرت خاتون والدہ جناب مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم بھی ہیں،یہ لوگ مدینہ میں مہاجر تھے۔

۷؎  نکّب تنکیب کا امر ہے جس کی اصل نکوب ہے بمعنی علیحدگی و یکسوئی،ام عبد حضرت ابن مسعود کی والدہ کا نام شریف ہے یعنی ہم کو حضرت ابن مسعود کا قرب منظور نہیں ہے،حضور انور یہ جاگیر ان سے واپس فرمالیں اور کسی دوسری جگہ زمین عطا فرمادیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن