دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۱؎ اس سے مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ کی بیری مراد ہے،حرم مکہ میں تو ہر خود رو درخت کا کاٹنا ممنوع ہے،مدینہ منورہ میں بیریاں کمیاب ہیں،نیز اس کا سایہ ٹھنڈا و مفید ہوتا ہے اس لیے خصوصیت سے بیری کا ذکر فرمایا۔

۲؎ یعنی یہ حدیث معنیً مختصر ہے اگرچہ الفاظ پورے ہیں گویا مجمل ہے قابل شرح ہے۔غشم ظلم کو کہتے ہیں تو ظلمًا عطف تفسیری ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ جنگل کی بیری رفاہ عام کی چیز ہے جس سے انسان و حیوان فائدے اٹھاتے ہیں،اسے ظلمًا کاٹ دینا سب پر ظلم ہے اس لیے وہ کاٹنے والا دوزخ کا مستحق ہے،سر سے مراد سارا جسم ہے۔اس سے اشارۃً معلوم ہوا کہ بلاضرورت مفید درخت کاٹنا ممنوع ہے اور درخت لگانا ثواب کہ جب تک لوگ اس سے فائدہ حاصل کرتے رہیں گے اسے ثواب پہنچتا رہے گا،یہ بھی صدقہ جاریہ ہے۔

الفصل الثالث

تیسری فصل

2971 -[11]

عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ فِي الْأَرْضِ فَلَا شُفْعَةَ فِيهَا.وَلَا شُفْعَةَ فِي بِئْرٍ وَلَافَحل النّخل. رَوَاهُ مَالك

روایت ہے حضرت عثمان ابن عفان سے فرماتے ہیں جب زمین میں حدیں مقررکردی جائیں تو اس میں شفعہ نہیں ۱؎ اور نہ کنوئیں میں شفعہ ہے نہ نر کھجور میں ۲؎ (مالک)

۱؎ یعنی اگر مشترک زمین کو تقسیم کر کے ہر حصہ کی حدود قائم کرلی جائیں تو شرکت کا شفعہ جاتا رہا،اب اگر ہوگا تو شفعہ جوار ہوگا،اس کی بحث پہلے ہوچکی لہذا یہ حدیث شفعہ جوار کی احادیث کے خلاف نہیں۔

۲؎ اہلِ عرب مشترک باغ کے حصے فروخت کرتے تھے کبھی زمین کبھی کھجور تو فرمایا گیاکہ اگر زمین فروخت ہوئی تو شفعہ ہے لیکن اگرصرف کھجور فروخت کی تو شفعہ نہیں کہ کھجور زمین نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی صرف عمارت فروخت کرے نہ کہ زمین تو شفعہ نہ ہوگا۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن