30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
2967 -[7] وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْجَارُ أَحَقُّ بِشُفْعَتِهِ يُنْتَظَرُ لَهَا وَإِنْ كَانَ غَائِبًا إِذَا كَانَ طَرِيقُهُمَا وَاحِدًا» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ. والدارمي |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ پڑوسی اپنے شفعہ کا حق دار ہے ۱؎ اس کا انتظار کیا جائے اگرچہ وہ غائب ہو جب کہ دونوں کا راستہ ایک ہو۲؎ (احمد، ترمذی،ابوؤاد،ابن ماجہ،دارمی)۳؎ |
۱؎ یہ حدیث گزشتہ حدیث بخاری کی شرح ہے وہاں سقبہ تھا،اس حدیث نے بتایا کہ وہاں سقب سے مراد شفعہ ہے۔
۲؎ یعنی جو پڑوسی شفعہ کا حق پاتا ہے وہ ہے جس کا راستہ اور اس کے گھر کا راستہ ایک ہو،ایسا ہی پڑوسی اگر غائب بھی ہو تو اس کے پیچھے مکان زمین نہ بیچے،اس کے آنے پر خبر دےکر فروخت کرے ورنہ خریدار کو بھی تکلیف ہوگی اور اس پڑوسی کو بھی وہ مقدمہ کرے گا اور زمین واپس لے گا۔
۳؎ اس کی اسناد میں عبدالملك ابن ابی سلیمان عن عطا عن جابر ہے،بعض لوگوں نے عبدالملک ابن سلیمان میں طعن کیا کہ یہ قوی نہیں مگر چونکہ حدیث بخاری سے اس کو قوت حاصل ہے لہذا حدیث قابلِ عمل ہے۔ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ حضرت امام ابو حنیفہ نے جب یہ حدیث لی تو عبدالملک اس کی اسناد میں شامل تھے ہی نہیں،اس وقت حدیث بالکل صحیح تھی،بعد کا ضعف پہلے والوں کو مضر نہیں۔(مرقات مع زیادۃ)
|
2968 -[8] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الشَّرِيكُ شَفِيعٌ وَالشُّفْعَةُ فِي كل شَيْء» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ قَالَ: 2969 -[9] وَقَدْ رُوِيَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَهُوَ أصح |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ فرمایا ساجھی شفیع ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہے ۱؎ (ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث ابن ابی ملیکہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے بطریق ارسال مروی ہے یہ ہی زیادہ صحیح ہے۔۲؎ |
۱؎ یعنی ہر غیرمنقولی یا ہر قابل شفیع چیز میں شفعہ ہے،منقولی چیزوں میں شفعہ نہیں،بعض لوگوں نے اس حدیث کی بنا پر حیوانات،سامان وغیرہ میں شفعہ مانا ہے مگر غلط ہے۔(مرقات)
۲؎ یعنی مرسل حدیث متصل سے اسنادًا صحیح تر ہے حدیث مرسل سوائے امام شافعی کے تمام آئمہ کے ہاں قبول ہے اگر مرسل دوسری وجہ سے فوت ہوجائے تو ان کے ہاں بھی قبول ہے۔خیال رہے کہ عبید اﷲ ابن ابی ملیکہ ثقہ تابعی ہیں،آپ عبداﷲ ابن زبیر کے زمانہ میں قاضی تھے،رضی اللہ عنہم۔
|
2970 -[10] وَعَن عبد الله بن جحش قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ: هَذَا الْحَدِيثُ مُخْتَصَرٌ يَعْنِي: مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً فِي فَلَاةٍ يَسْتَظِلُّ بِهَا ابْنُ السَّبِيلِ وَالْبَهَائِمُ غَشْمًا وَظُلْمًا بِغَيْرِ حَقٍّ يَكُونُ لَهُ فِيهَا صَوَّبَ الله رَأسه فِي النَّار |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن جحش سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جو بیری کاٹے ۱؎ اﷲ اسے اوندھے منہ آگ میں ڈالے۔(ابوداؤد)اور فرمایا یہ حدیث مختصر ہے کہ جو جنگل کی وہ بیری کاٹے جس سے مسافر سایہ لیتے ہوں اور محض ظلم و ستم سے کاٹے اس میں اس کا کوئی حق نہ ہو تو اﷲ اسے اوندھے منہ آگ میں ڈالے ۲؎ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع