دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۵؎  رھان بمعنی مرہون ہے یعنی گروی رکھی ہوئی چیز،چونکہ ہر شخص کا نفس اپنے نیک و بد اعمال میں مثل گِرو کے ہے اس لیے رھان سے مراد نفس لیا جاتا ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"کُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا کَسَبَتْ رَہِیۡنَۃٌمرقات نے فرمایا رھان رھین کی جمع ہے جیسے کریم کی کرام،چونکہ ہر انسان کا عضو گناہ کرتا رہتا ہے اس لیے ہر عضو گروی و گرفتار ہے تو گویا ہرشخص مرہون چیزوں کا مجموعہ ہے۔

۶؎ یعنی جیسا برتاوا تم رب کے بندوں کے ساتھ کرو گے تمہارے ساتھ بھی قیامت میں ایسا ہی معاملہ کیا جائے گا،اگر پھانسو گے تو پھنسو گے اگر پھنسے ہوؤں کو چھوڑاؤ گے تو چھوڑ دیئے جاؤ گے۔خیال رہے کہ میت کو قرض سے چھوڑانے کی دو صورتیں ہیں،اپنا قرض ہو تو معاف کر دو،دوسرے کا ہو تو ادا کردو۔

2921 -[23]

وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ مَاتَ وَهُوَ بَرِيءٌ مِنَ الْكِبْرِ وَالْغُلُولِ وَالدَّيْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه والدارمي

روایت ہے حضرت ثوبان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو اس حال میں مرے کہ وہ غرور خیانت اور قرض سے پاک و صاف ہو وہ جنت میں داخل ہوگا ۱؎(ترمذی،ابن ماجہ،دارمی)

۱؎ کبر یعنی غرور یہ ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے اور اپنے کو اونچا جانے یہ ممنوع ہے،کفار پر کبر خصوصًا جہاد میں ثواب ہے،انبیاء و اولیاء پر کبر کفر ہے۔غلول غلٌّ سے بنا بمعنی بندھنا،چونکہ خیانت کی وجہ سے قیامت میں انسان کے ہاتھ بندھے ہوں گے، گرفتار ہوگا اس لیے اسے غلول کہتے ہیں۔غلّ  غ کے کسرہ سے عداوت و کینہ اور غ کے فتح سے  قید و بند،اگرچہ غلول غنیمت میں خیانت کو کہتے ہیں مگر یہاں مطلقًا خیانت مراد ہے خواہ مال کی ہو یا عزت و آبرو کی یا دین و ایمان کی یا کسی کے اسرار وبھید کی۔(ازلمعات)دَین کے معنے ہم عرض کرچکے ہیں۔ممکن ہے کہ یہاں دین سے مراد بندوں کا قرض،شریعت کا اور رب کا سب ہی ہوں لہذا یہ حدیث بہت جامع ہے۔

2922 -[24]

وَعَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أَعْظَمَ الذُّنُوبِ عِنْدَ اللَّهِ أَنْ يَلْقَاهُ بِهَا عَبْدٌ بَعْدَ الْكَبَائِرِ الَّتِي نَهَى اللَّهُ عَنْهَا أَنْ يَمُوتَ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ لَا يَدَعُ لَهُ قَضَاءً» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالٰی کے نزدیک ان بڑے گناہوں کے بعد جن سے اﷲ نے منع کیا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ انسان مقروض ہوکر مرے جس کی ادا نہ چھوڑے ۱؎(احمد،ابوداؤد)

۱؎  اس حدیث سے معلوم ہورہا ہے کہ قرض لینا گناہ کبیرہ نہیں کیونکہ اسے فرمایا گیا بَعْدَ الْکَبَائِرِ اور نہ بذات خود ممنوع ہے۔اس وقت منع ہے جب کہ اس کے ذریعہ لوگوں کے حقوق مارے جائیں اور ممکن ہے کہ یہاں قرض سے وہ قرض مراد ہوں جو انسان بلاضرورت یا حرام رسمیں پوری کرنے کے لیے لے اور ادا کرنے کی نیت نہ ہو،ورنہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی جب وفات ہوئی تو آپ کی زرہ قرض میں گروی تھی اور آپ نے کچھ مال میراث یا ادائے قرض کے واسطے نہ چھوڑا۔حجرہ وغیرہ جو کچھ تھا وہ وقف تھا صدیق اکبر نے آپ کا قرض ادا کیا،لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں۔

2923 -[25]

وَعَن عَمْرو بن عَوْف الْمُزَنِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا صُلْحًا حَرَّمَ حَلَالًا أَوْ أَحَلَّ حَرَامًا وَالْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ إِلَّا شَرْطًا حَرَّمَ حَلَالًا أَوْ أَحَلَّ حَرَامًا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَأَبُو دَاوُدَ وَانْتَهَتْ رِوَايَته عِنْد قَوْله «شروطهم»

روایت ہے حضرت عمرو ابن عوف مزنی سے ۱؎  وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ آپ نے فرمایا مسلمانوں میں صلح جائز ہے ۲؎  بجز اس صلح کے جو حلال کو حرام کردے یا حرام کو حلال ۳؎ اور مسلمان اپنی شرطوں پر رہیں،بجز اس شرط کے جو حلال کو حرام کرے یا حرام کو حلال ۴؎(ترمذی،و ابن ماجہ،ابوداؤد)اور ابوداؤد کی روایت شروطھم پر ختم ہوگئی ۵؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن