دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

2919 -[21]

وَعَنِ الشَّرِيدِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيُّ الْوَاجِدِ يُحِلُّ عِرْضَهُ وَعُقُوبَتَهُ» قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: يُحِلُّ عِرْضَهُ: يُغَلَّظُ لَهُ. وَعُقُوبَتَهُ: يُحْبَسُ لَهُ.رَوَاهُ أَبُودَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت شرید سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے مال والے کا ٹال مٹول اس کی آبرو کو اس کی سزا کو درست کردیتا ہے ۲؎ ابن مبارک نے فرمایا آبرو حلال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس سے سخت کلامی کرے اور سزا یہ ہے کہ اسے قید کردیا جائے ۳؎(ابوداؤد،نسائی)

۱؎  آپ صحابی ہیں،ثقہ ہیں،اولًا حضر موت میں رہتے تھے،پھر طائف میں قیام کیا، آپ کا نام پہلے مالک تھا حضور انور نے شرید رکھا،آپ اپنے کسی ہم قوم کو مار کر مکہ معظمہ بھاگ آئے تھے،شرید کے معنی ہیں بھاگ آنے والا۔

۲؎ یعنی جو مقروض مال رکھتا ہو مگر قرض ادا نہ کرتا ہو تو قرض خواہ کو حق ہے کہ اسے ذلیل کرے،اس کی نادہندی کا طعنہ دے یا اسے حاکم سے سزا دلوادے،سزا خود نہ دے گا حاکم سے دلوائے۔

۳؎ یعنی ابن مبارک نے حضور کے دونوں کلمات کی تفسیریوں فرمائی کہ آبرو ریزی کے معنی یہ ہیں کہ اس سے سخت کلامی کرے مثلًا کہے تو ظالم ہے نادہندہے لوگوں کا مال مارنے والا ہے،یہ مطلب نہیں کہ اسے تہمتیں یا ناجائز الزام لگائے،اسی طرح سزا کا مطلب یہ ہے کہ اسے حاکم کے ذریعہ قید کرادے،یہ مطلب نہیں کہ اسے خود مارے پیٹے یا قتل کرے یا حبس بے جا میں رکھے۔

2920 -[22]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَقَالَ: «هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟» قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: «هَلْ تَرَكَ لَهُ مِنْ وَفَاءٍ؟» قَالُوا: لَا قَالَ: «صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ» قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ مَعْنَاهُ وَقَالَ: «فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ مِنَ النَّارِ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقْضِي عَنْ أَخِيهِ دَيْنَهُ إِلَّا فَكَّ اللَّهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا ۱؎  تاکہ آپ اس پر نماز پڑھیں تو فرمایا کیا تمہارے دوست پر کچھ قرض ہے ۲؎ لوگوں نے کہا ہاں فرمایا کیا اس کی ادا چھوڑی ہے عرض کیا نہیں فرمایا اپنے دوست پر نماز پڑھ لو ۳؎ حضرت علی ابن ابی طالب نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم اس کا قرض میرے ذمہ ہے حضور صلی اللہ علیہ و سلم آگے بڑھے اس پر نماز پڑھی۴؎ ایک روایت میں اس کے معنے ہیں اور جناب علی سے فرمایا اﷲ تمہارے نفس کو آگ سے آزادکرے جیسے تم نے اپنے مسلمان بھائی کی جان چھوڑائی ۵؎ ایسا کوئی مسلمان بندہ نہیں جو اپنے بھائی کا قرض ادا کرے مگر قیامت کے دن اﷲ اس کی جان کو چھوڑ دے گا ۶؎(شرح سنہ)

۱؎ جنازہ جیم کے کسرہ سے وہ ڈولی ہے جس میں میت رکھی جائے اور جیم کے فتح سے خود میت،یہاں فتح سے ہے۔

۲؎ پہلے کہا جاچکا ہے کہ مالی معاملات کے قرض کو دَین کہا جاتا ہے جیسے کسی کے ذمہ کرایہ یا مال کی قیمت رہ گئی ہو اور دست گردان کو قرض کہتے ہیں،یہاں دونوں معنی مراد ہوسکتے ہیں اور ممکن ہے کہ بطریق عموم مشترک عام معنی مراد ہوں۔

۳؎ ہم نہ پڑھیں گے،پہلے عرض کیا جا چکا ہےکہ حضور کی یہ سختی لوگوں کو قرض سے ڈرانے کے لیے تھی کہ اہل مدینہ عمومًا بلاضرورت بھی قرض لے لیتے تھے،اتنی سختی کے بغیر یہ عادت چھوٹ نہیں سکتی تھی،حکیم کا نشتر بھی رحمت ہے۔

۴؎  اس کی بحث پہلے گزر چکی کہ میت کی طرف سے کفالہ اور ضمانت اکثر آئمہ کے ہاں جائز ہے،ہمارے ہاں بھی، صاحبین جائز فرماتے ہیں اور اسی پر فتویٰ پر ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن