30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
2890 -[8] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِ الْكَيْلِ وَالْمِيزَانِ: «إِنَّكُمْ قَدْ وُلِّيتُمْ أَمْرَيْنِ هَلَكَتْ فِيهِمَا الْأُمَمُ السَّابِقَة قبلكُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ماپ و تول والوں سے تم ایسی دو چیزوں کے ذمہ دار بنائے گئے ہو ۱؎ جن میں تم سے پہلے امتیں ہلاک ہوچکی ہیں۲؎ (ترمذی) |
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ ان دو چیزوں سے مراد ناپ و تول جیسا کہ ترجمہ باب سے ظاہر ہے۔بعض شارحین نے ان دو سے مراد نماز و جہاد لیا مگر یہ خلاف ظاہر ہے ورنہ حدیث اس باب میں نہ لائی جاتی۔(لمعات)
۲؎ ان امتوں سے مراد حضرت شعیب علیہ السلام کی امت ہے جو تول و ناپ میں بے ایمانی کرتے تھے کہ لیتے تھے زیادہ دیتے تھے کم کیونکہ وہ امت بڑی جماعت تھی اس لیے انہیں امم جمع فرمایا گیا۔
|
2891 -[9] عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْءٍ فَلَا يَصْرِفْهُ إِلَى غَيْرِهِ قَبْلَ أَنْ يَقْبِضَهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ |
روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو کسی چیز کو بیع سلم سے خریدے تو اسے قبضہ سے پہلے دوسرے کو نہ دے ۱؎ (ابوداؤد،ابن ماجہ) |
۱؎ یہ حکم اس قاعدہ کی بنا پر ہے کہ کسی چیز کی فروخت قبضہ سے پہلے جائز نہیں۔صَرف سے مراد پھیرنا،منتقل کرنا ہے یعنی بیع سلم میں خریدار مسلم فیہ یعنی خریدی چیز کو قبضہ سے پہلے دوسرے کی طرف منتقل نہیں کرسکتا،نہ بیع سے نہ ہبہ یا صدقہ سے،یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ بیع سلم میں خریدار کسی اور چیز سے تبادلہ نہیں کرسکتا مثلًا بائع سے گندم خریدی تھی اور قبضہ سے پہلے جَو سے تبادلہ کرے یہ ناجائز ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع