دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۶؎ کتاب اﷲ سے مراد یا لوح محفوظ ہے یا سنت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم یا دین اسلام کیونکہ یہ قاعدہ الولاء لمن اعتق ولاء آزاد کرنے والے کی ہے،قرآن شریف میں موجود نہیں،یا لیس کے معنی ہیں کہ یہ شرط قرآنی قاعدہ کے موافق نہیں،اس صورت میں کتاب اﷲ سے مراد قرآن شریف بھی ہوسکتا ہے۔(مرقات)

۷؎ اس حدیث پر بہت ہی اعتراضات ہیں اس لیے بعض محدثین نے اس ساری حدیث ہی کا انکار کردیا ہے،بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ اشترطی لہم اے عائشہ ان کی شرط قبول کرلو اور خرید لو،ولاء تمہارے لیے ہی ہوگی۔اس حدیث پر حسب ذیل اعتراض پڑ جاتے ہیں:(۱)مکاتب غلام کی بیع جو شرعًا ناجائز ہے(۲)بائع کی شرط کو قبول کرلینا،یہ بیع بالشرط ہوئی یہ بھی فاسد ہے(۳)بشرط عتق بیع یہ بھی فاسد ہے(۴)بائع کو دھوکا دینا کہ اس کی شرط ولاء منظور کرلینا حالانکہ ولاء اسے نہ ملے بلکہ خریدار کو ملے،کیسے ہوسکتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ان چیزوں کی اجازت دیں۔بعض شارحین نے اس حدیث کو درست مانا مگر و اشتَرِطیْ لَہُمْ لام کو علی کے معنی میں لیا اور معنی یہ کیے کہ ان کے خلاف شرط لگالو کہ ولاء اس کے ہوگی جیسے وَمَنْ اَسَاءَ فَلَھَا میں لام علی کے معنی میں ہے مگر صحیح بات وہ ہے جو یہاں مرقات نے فرمائی کہ چونکہ عرب شریف میں اس قسم کی بیع بالشرط کا عام رواج تھا،اس رواج کو توڑنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ صدیقہ کو اس بیع کی خصوصی اجازت دی تاکہ آئندہ اس بیع کا سلسلہ ہی ختم ہوجائے اب یہ بیع جائز نہیں جیسے حضور انورنے حجۃ الوداع میں حج کے احرام کو عمرہ میں تبدیل کرادیا تاکہ یہ عقیدہ ختم ہوجائے کہ زمانہ حج میں عمرہ حرام ہے ایسے ہی یہاں ہوا ورنہ یہ حدیث ظاہری معنی پر کسی مذہب کے موافق نہیں اور دیگر تمام احادیث کے خلاف ہے۔(مرقات)

۸؎ اس فرمان عالی سے چند مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ حضور کا فیصلہ رب تعالٰی کا فیصلہ ہے،دیکھو یہ قانون کہ الولاء لمن اعتق ولاء آزاد کرنے والے کو ملتی ہے۔حضور کا قانون ہے مگر فرمایا گیا قضاء اﷲ کیوں نہ ہو،رب فرماتاہے:"مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ"۔دوسرے یہ کہ اگر کفار مسلمانوں سے تجارت کریں تو انہیں اسلامی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی،دیکھو یہاں بائع یہودی ہے مگر چونکہ خریدار عائشہ صدیقہ ہیں اس لیے اس پر سارے اسلامی قانون جاری ہوگئے،لہذا کافر مسلمان کے ہاتھ سور یا شراب نہیں بیچ سکتا آپس میں کفار اس قسم کی بیع کرسکتے ہیں۔

2878 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَن بيع الْوَلَاء وَعَن هِبته

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ولاء کی فروخت اور اس کے ہبہ سے منع فرمایا ۱؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  ولاء ولی سے بنا بمعنی قرب،شریعت میں استحقاق میراث کو ولاء کہتے ہیں کہ اگر غلام لاوارث مرجائے تو اس کی میراث مولٰی کو ملے، چونکہ ولاء مال نہیں ہے،نیز معتق کے ساتھ ایسی لازم ہے جیسے نسبی قرابت داروں کے ساتھ نسب منتقل نہیں ہوسکتی اس لیے اس کی بیع ناجائز ہے،قریبًا تمام آئمہ کا اس پر اتفاق ہے۔جن لوگوں نے ولاء کی بیع یا ہبہ جائز رکھا انہیں غالبًا یہ حدیث پہنچی نہیں۔(نووی،اشعہ لمعات،مرقات)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن