30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳؎ اس سے معلوم ہوا کہ اگر نر والا عاریۃً جانور دے دے،پھر مادہ والا بطور ہدیہ اسے کچھ پیسے یا چارہ دےتو بلاکراہت درست ہے،یہ ہی تمام آئمہ کا مذہب ہے غرضکہ جمہور کے ہاں اس کی اجرت منع،ہدیہ جائز۔
|
2867 -[34] وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ مَا ليسَ عندِي. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ فِي رِوَايَةٍ لَهُ وَلِأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ: قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَأْتِينِي الرَّجُلُ فَيُرِيدُ مِنِّي الْبَيْعَ وَلَيْسَ عِنْدِي فَأَبْتَاعُ لَهُ مِنَ السُّوقِ قَالَ: «لَا تبِعْ مَا ليسَ عندَكَ» |
روایت ہے حضرت حکیم ابن حزام سے فرماتے ہیں مجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ جو چیز میرے پاس نہ ہو اسے فروخت کردوں ۱؎(ترمذی)اور ترمذی و ابوداؤد اور نسائی کی ایک روایت میں یوں ہے فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول اﷲ میرے پاس کوئی شخص آتا ہے مجھے فروخت کرنے کو کہتا ہے اور میرے پاس چیز ہوتی نہیں۲؎ تو میں اس کے لیے بازار سے خرید لیتا ہوں ۳؎ تو فرمایا جو چیز تمہارے پاس نہ ہو وہ نہ بیچو۔ |
۱؎ اس میں بھاگے ہوئے غلام،دریا کی مچھلی،ہوا کے پرندے یا گم شدہ مال کی تمام بیع داخل ہے کہ یہ تمام تجارتیں ممنوع ہیں،ہاں بیع سلم بالاتفاق جائز ہے اگرچہ بائع کے پاس وہ چیز عقد کے وقت ہوتی نہیں،یونہی دوسرے کے مال کی بیع اس کی بغیر اجازت موقوف ہے کہ اگر وہ اجازت دے دے تو جائز ہوجائے گی۔
۲؎ اس کی دو صورتیں ہیں: ایک یہ کہ بازار سے اس کے لیے خریدے جسے دلالی کہتے ہیں یہ تو درست ہے۔دوسرے یہ کہ اپنے لیے خریدے اور خود مالک بن کر پہلے خریدار کو دے،یہ ممنوع ہے،یہاں یہ ہی مراد ہے کہ اس صورت میں اس نے یہ چیز فروخت کی جس کا بوقت بیع مالک نہ تھا،ہاں ایسی چیز کا وعدہ بیع کرلینا یا آرڈر(Order)لے لینا درست ہے جیسا کہ آج کل بعض لوگ کرتے ہیں کہ آرڈر (Order)وصول کرکے چیز خرید کر بھیجتے یا بنا کردیتے ہیں،ہم موچی سے جوتا بنواتے ہیں سلائی پہلے دے دیتے ہیں،اسے استصنعاع کہتے ہیں یہ بالاتفاق درست ہے۔
۳؎ یہاں مرقات نے فرمایا کہ اس جگہ غیر مقبوض یا غیر مملوک اعیان کی بیع منع ہےجیسے کہے میں فلاں غلام تمہارے ہاتھ فروخت کرتا ہوں حالانکہ وہ غلام یا تو اپنا ہے ہی نہیں یا ہے مگر بھاگا ہوا ہے یا فلاں پرندہ جو اڑ رہا ہے فروخت کرتا ہوں کہ شکار کرکے تمہارے حوالہ کروں گایہ ممنوع ہے مگر صفات کی بیع جائز ہے خواہ مملوک یا مقبوض ہو یا نہ ہو جیسے بیع سلم میں اور چیز بنوانے میں ہوتا ہے،یہ بہت نفیس توجیہ ہے۔
|
2868 -[35] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بيعةٍ. رَوَاهُ مَالك وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک بیع میں دو فروختوں سے منع فرمایا ۱؎(مالک، ترمذی،ابوداؤد،نسائی) |
۱؎ ایک بیع میں دو بیعوں کی دو صورتیں ہیں:ایک یہ کہ یوں کہے میں فلاں چیز نقد دس۱۰ روپے میں فروخت کرتا ہوں اور ادھار بیس۲۰ روپے کے عوض یہ ممنوع ہے کہ اس میں قیمت کا صحیح پتہ نہ لگا۔ دوسری بیع بالشرط کہ یوں کہے کہ میں اپنا غلام تجھے سوروپے میں دیتا ہوں،بشرطیکہ تو مجھے اپنی لونڈی یا زمین پچاس روپیہ میں دے دے،اس میں بھی قیمت ایک اعتبار سے مجہول ہے اس کے علاوہ دیگر بیع بالشرط بھی منع ہے بشرطیکہ شرط فاسد ہو،اگرشرط صحیح ہو تو بیع درست ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع