دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

تعالٰی فرماتا ہے:"والعاقبۃ للمتقین" کبھی ان کی شکست ہوتی ہے تو عارضی وہ بھی اپنی کسی غلطی کی وجہ سے،کربلا میں امام حسین کی فتح ہوئی کہ اسلام بچ گیا،حسینی لشکر اﷲ کا لشکر تھا،نیز ر ب کے وعدہ میں خلاف ناممکن ہے،اس کا وعدہ ہوچکا"اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ

۵؎ جد کے معنی مال بھی ہیں اور بخت و نصیب بھی،دوسرے معنی یہا ں زیادہ موزوں ہیں۔نصیب میں مال،سلطنت،فوج،مکان و قلعہ وغیرہ سب ہی داخل ہیں یعنی جب تو کسی کو پکڑے تو  اسے نہ سلطنت بچا سکتی ہے نہ فوج و خزانہ اور قلعہ،تیری پکڑ سے تیری رحمت ہی بچا سکتی ہے،یہاں مرقات نے فرمایا کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں چند لوگ حاضر تھے کوئی جدی الامل،کسی نے کہا جدی الرزع،کسی نے کچھ کہا کسی نے کچھ،تب حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں سنا کر یہ دعا کی۔

2404 -[24]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يَأْوِي إِلَى فِرَاشِهِ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِله إِلا هوَ الحيَّ القيومَ وأتوبُ إِليهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ أَوْ عَدَدَ رَمْلِ عَالَجٍ أَوْ عَدَدَ وَرَقِ الشَّجَرِ أَوْ عَدَدَ أَيَّامِ الدُّنْيَا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيب

روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو اپنے بستر پر جاتے وقت یہ کہہ لے میں اس اﷲ سے معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۱؎  وہ  زندہ  اور قائم رکھنے والا ہے اور اس بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۲؎ (تین بار کہے)تو  اﷲ اس کے گناہ بخش دے گا اگرچہ سمندر کے جھاگ یا ریگ رواں یا درختوں کے پتوں یا  دنیا کے دنوں کے برابر ہوں۳؎ (ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

۱؎ سوتے وقت یہ دعائیں وا ستغفار اس لیے پڑھائے گئے کہ نیند بھی ایک قسم کی موت ہے نہ معلوم اب جاگنا ہو یا  نہ ہو لہذا توبہ کرکے سوؤ کہ اگر یہ آخری نیند ہو تو ا ﷲ تعالٰی کے نام پر ہو۔شعر

سونے والے ا ﷲ اﷲ کرکے سو                                  کیا خبر اب جاگنا ہو یا نہ ہو

اس استغفار میں بندے کی اپنی بے بسی اور رب تعالٰی کی انتہائی قدرت و قوت کا اظہار ہے ان دونوں باتوں کا اقرار ہی توبہ کی جان ہے۔

۲؎  اس طرح کہ جو ہوگیا،ہوگیا اب کبھی ایسی حرکت نہ کروں گا،تو کریم و رحیم ہے معافی دے دے۔

۳؎  ظاہر یہ ہے کہ گناہوں سے مراد گناہ صغیرہ ہیں۔ممکن ہے کہ گناہ کبیرہ بھی مراد ہوں،اس کی رحمت ہمارے گناہوں سے کہیں زیادہ ہے کہ ہمارے گناہ محدود ہیں رب تعالٰی کی رحمت غیر محدود،ایام دنیا سے مراد اوقات دنیا  ہیں یعنی گھنٹے،منٹ اور سیکنڈ۔عالج علج سے بنا بمعنی دخول اس لیے خاص خادم کو عالج کہتے ہیں کہ ہمارے کاموں میں دخیل ہوتا ہے دوا کرنے کو علاج کہتے ہیں کہ وہ  دوا  مرض میں یا بدن میں داخل ہو کر اثر کرتی ہے،بہت زیادہ ریتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض ریتہ بعض میں دھنسا جارہا ہے اس لیے اسے عالج کہتے ہیں یہ ریتہ دور سے دریا معلوم ہوتا ہے اسی لیے اس رمل عالج کا ترجمہ ریگ رواں کیا جاتا ہے۔(مرقات مع اضافہ)

2405 -[25]

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «مَا من مُسْلِمٍ يَأْخُذُ مَضْجَعَهُ بِقِرَاءَةِ سُورَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ إِلَّا وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ مَلَكًا فَلَا يَقْرَبُهُ شَيْءٌ يُؤْذِيهِ حَتَّى يَهُبَّ مَتَى هَبَّ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت شداد بن اوس ۱؎ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسا کوئی مسلمان نہیں جو بستر پر لیٹے قرآن شریف کی کوئی سورۃ پڑھ لے۲؎ مگر اﷲ تعالٰی  اس پر  فرشتہ مقرر  فرمادیتا ہے  پھر کوئی  ایذا دہ  چیز  اس کے پاس نہیں پھٹکتی حتی کہ بیدار ہو جب بھی ۳؎ (ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن