دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۱؎ حقیقتًا یہ بھاگا ہوا غلام تھا اس کا مقصود تھا مولٰی سے نجات پانا مگر ظاہر یہ کیا کہ مؤمن ہوں مہاجر بن کر آپ کے پاس رہنا چاہتا ہوں،حضور انور نے بھی اس کی تحقیق نہ فرمائی اور اس سے ہجرت پر بیعت لے لی۔خیال رہے کہ اگرچہ اﷲ تعالٰی نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ و سلم کو ہر کھلے چھپے کی اطلاع دی ہے مگر علم کا ہر وقت حضور ضروری نہیں،حافظ کو سارا قرآن یاد ہوتا ہے مگر ہر لفظ ہر وقت سامنے نہیں رہتا لہذا اس سے حضور کی بے علمی ثابت کرنا حماقت ہے۔

۲؎  اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ غلام مولٰی کی بغیر اجازت ہجرت نہیں کرسکتا۔ دوسرے یہ کہ بیعت فسخ نہیں ہوسکتی کہ حضور نے اسے خرید لیا مگر اس کی بیعت فسخ نہ کی۔تیسرے یہ کہ غیر سودی مال میں زیادتی کمی جائز ہے۔چنانچہ ایک بکری دو کے عوض فروخت کرسکتے ہیں کیونکہ حیوان سودی مال نہیں کہ یہ نہ کیلی ہے نہ وزنی،ہاں حیوان کی حیوان سے ادھار بیع ناجائز ہے،حضرت رافع ابن خدیج نے ایک اونٹ دو کے عوض بیچا۔

2816 -[10]

وَعَنْهُ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الصُّبْرَةِ مِنَ التَّمْرِ لَا يُعْلَمُ مَكِيلَتُهَا بِالْكَيْلِ الْمُسَمَّى مِنَ التَّمْرِ. رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ چھوہاروں کے معلوم پیمانہ کے عوض چھوہاروں کا وہ ڈھیر بیچا جائے جس کا پیمانہ معلوم نہیں ۱؎(مسلم)

۱؎ یعنی دو طرفہ کھجوریں ہوں،ایک جانب کی کھجوروں کا وزن معلوم ہو مگر دوسری کا معلوم نہ ہو،چونکہ یہ مال سودی ہے اور اس نامعلومیت کی وجہ سے سود ہوجانے کا اندیشہ ہے،ممکن ہے کہ وہ نامعلوم ڈھیر اس سے کم یا زیادہ ہو اس لیے منع فرمایا گیا،روپے یا گندم کے عوض کھجور کا نامعلوم ڈھیر خریدنا ناجائز ہے۔مشکوۃ کے اس نسخے میں مَکِیْلَتُھَا ہے بمعنی مقدار کیل،اشعہ کے نسخے میں بِکَیْلِھَا بمعنی کیل و پیمانہ۔

2817 -[11]

وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ: اشْتَرَيْتُ يَوْمَ خَيْبَرَ قِلَادَةً بِاثْنَيْ عَشَرَ دِينَارًا فِيهَا ذَهَبٌ وَخَرَزٌ فَفَصَّلْتُهَا فَوَجَدْتُ فِيهَا أَكْثَرَ مِنَ اثْنَيْ عَشَرَ دِينَارًا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَا تُبَاعُ حَتَّى تُفصَّلَ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت فضالہ ابن ابی عبید سے فرماتے ہیں میں نے خیبر کے دن بارہ دینار کے عوض ایک ہار خریدا جس میں سونا بھی تھا اور موتی کے منکے بھی میں نے اسے کھول ڈالا تو اس میں سونا بارہ دینار سے زیادہ پایا ۱؎ تو اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا حضور انور نے فرمایا ایسے ہار بغیر جدا کیے نہ بیچے جائیں ۲؎(مسلم)

۱؎  اس طرح کے ہار کے سونے کا وزن بارہ دینار کے وزن سے زائد تھا تو مجھے سونا زیادہ ملا اورموتی کے منکے اس کے علاوہ۔

۲؎ کیونکہ ایسی تجارت میں سود کا قوی اندیشہ ہے اگر یہاں ہار کا سونا برابربھی ہوتا تب بھی سود تھا کہ موتی زائد تھے ایسی صورت میں دینار ہار کے سونے سے زائد چاہئیں تاکہ زیادتی موتی کے مقابل ہوجائے اور عقد میں سود نہ رہے۔ خیال رہے کہ اس موقعہ پر حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے آئندہ کے لیے تو ایسی تجارت کی ممانعت فرمادی مگر یہ بیع رد نہ فرمائی اور خریدار کو واپسی کا حکم نہ دیا کیونکہ اس زمانہ میں مسئلہ سے ناواقفی عذر تھی کہ قانون سود پورے طور پر نہ واضح ہوا تھا نہ مشتہر،اب اگر ایسا عقد کوئی ناواقفی سے کرے تو واپسی کرنا ہوگا جڑاؤ سنہری ہار اگر سونے کے عوض بیچا جائے تو سونے کا وزن معلوم ہونا بھی ضروری ہے اور جو سونا ہار کے عوض دیا جائے اس کا زیادہ ہونا بھی لازم تاکہ یہ زیادتی ہار کے موتی وغیرہ کے عوض ہوجائے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن