30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
2399 -[19] وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ إِذَا أَمْسَى وَإِذَا أَصْبَحَ ثَلَاثًا رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَة» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت ثوبان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ایسا کوئی بندہ مسلمان نہیں جو شام اور صبح تین بار یہ کہہ لیا کرے میں اﷲ کی ربوبیت اسلام کے دین ہونے اور محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ و سلم کے نبی ہونے سے راضی ہوا ۱؎ مگر اﷲ کے ذمہ کرم ہوگا کہ قیامت میں اسے راضی فرمالے ۲؎ (احمد،ترمذی) |
۱؎ اﷲ سے راضی ہونے کے معنی یہ ہیں کہ اس کی قضاء سے راضی رہے،رضاء بالقضاء خاص بندوں ہی کو نصیب ہوتی ہے اور اسلام سے راضی ہونے کے معنی یہ ہیں کہ اسلام کے تمام احکام پر خوش ہو سمجھ میں آئیں یا نہ آئیں،حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی نبوت سے راضی ہونے کے معنی یہ ہیں کہ حضور کو اپنے جان مال اولاد کا صحیح معنی میں مالک جانے اور حضور کو تمام چیزوں سے پیارا جانے،اﷲ تعالٰی اس قال کو حال کردے اور حقیقت یہ ہے کہ جب حضور کی ہر چیز پیاری،حضور کا قرآن،حضور کا اسلام،بلکہ حضور کا رب بھی پیارا،عشق مصطفویٰ تمام محبتوں کا ذریعہ ہے۔شعر
محمد از تومے خواہم خدا را خدایا از تو عشق مصطفٰے را
اکثر دعائیں تین بار پڑھی جاتی ہیں تاکہ جماعت ہوجائے اور جماعت پر اﷲ کی رحمت ہے اسی لیے یہ کلمات بھی تین تین بارکہے۔
۲؎ یعنی قیامت میں رب اسے اتنا دے گا کہ بندہ خوش ہوجائے گا۔خیال رہے کہ یہ صفت کہ ر ب بندے کو راضی کرے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی ہے،رب تعالٰی نے فرمایا:"وَلَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی"پھر حضور کے صدقہ سے حضرت صدیق اکبر کو یہ وصف ملا کہ رب تعالٰی نے ان کے متعلق فرمایا "وَلَسَوْفَ یَرْضٰی"پھر ان سرکار کے صدقے سے یہ کلمات پڑھنے والے کو بھی عطا ہوا،حضرت صدیق اکبر عملی طور پر اﷲ،اسلام اور حضور سے راضی تھے انہوں نے یہ کرکے دکھا دیا ر ضی اللہ عنہ۔
|
2400 -[20] وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَضَعَ يَدَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ ثُمَّ قَالَ: «اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَكَ أَوْ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ 2401 -[21] وَرَوَاهُ أَحْمد عَن الْبَراء |
روایت ہے حضرت حذیفہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب سونا چاہتے تو اپنا ہاتھ اپنے سر کے نیچے رکھتے ۱؎ پھر فرماتے الٰہی مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے یا اپنے بندوں کو اٹھائے ۲؎ (ترمذی)اور احمد نے حضرت براء سے روایت کی۔ |
۱؎ اس طرح کہ ہاتھ شریف کا بعض حصہ سر مبارک کے نیچے رہتا اور بعض حصہ رخسار مبارک کے نیچے یا کبھی سر کے نیچے ہاتھ رکھتے کبھی رخسار کے نیچے لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں ر خسار کے نیچے ہاتھ رکھنے کا ذکر ہے۔
۲؎ یہ کلمات تین بار فرماتے تھے۔(مرقات)یہ سب کچھ ہماری تعلیم کے لیے ہے ورنہ ہم گنہگاروں کو حضور عذاب الٰہی سے بچائیں گے شفاعت فرمائیں گے۔
|
2402 -[22] وَعَن حَفصةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْقُدَ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى تَحْتَ خَدِّهِ ثُمَّ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» . ثَلَاثَ مَرَّاتٍ رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت حفصہ سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسارہ کے نیچے رکھتے ۱؎ پھر تین بار عرض کرتے خدایا مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے ۲؎ (ابوداؤد) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع