دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۳؎  یعنی جو شخص مشتبہات سے پرہیز نہ کریگا وہ آخر کار محرمات میں بھی پھنس جائیگا اس لئے مشتبہات سے بچو۔

۴؎ شاہی چراگاہ میں جانور چرانا سخت جرم ہوتا ہے ہوشیار چرواہے شاہی چراگاہ سے دور ہی رہتے ہیں تاکہ کوئی جانور بے قابو ہوکر اس چراگاہ میں نہ گھس جائے اور ہم مجرم ہوجائیں مگر بے احتیاط چرواہے وہاں قریب پہنچ جاتے ہیں اور آخر کار ان کا جانور وہاں گھس جاتا ہے اور یہ مجرم ہوکر پکڑ ے جاتے ہیں،ایسے ہی مشتبہات میں واقع ہونے والا کبھی حرام میں بھی گرفتار ہوجائے گا تم چرواہے ہو،نفس بے سمجھ جانور،محرمات شرعیہ شاہی چراگاہ ہے،مشتبہات  اس چراگاہ کے متصل زمین۔

۵؎ یعنی دل بادشاہ ہے جسم اس کی رعایا جیسے بادشاہ کے درست ہوجانے سے تمام ملک ٹھیک ہوجاتا ہے ایسے ہی دل سنبھل جانے سے تمام جسم ٹھیک ہوجاتا ہے،دل ارادہ کرتا ہے جسم اس پر عمل کی کوشش کہ دل میں برے ارادے نہ پیدا ہوں اس لیے صوفیاء کرام دل کی اصلاح پر بہت زور دیتے ہیں۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ دل کو اپنی منزلوں میں رکھو،اس کی منزل فرض،واجب،سنت،مستحب،آداب مباح ہیں ان حدود میں رہا تو خیر ہے اگلی منزلیں خطرناک ہیں ادھر نہ جانے دو،اگلی منزلیں مکروہ تنزیہی،مکروہ تحریمی،حرام و کفر ہیں،مکروہ تنزیہی سے بچاؤ تاکہ آگے بڑھنے کی ہمت نہ کرے۔

2763 -[5]

وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ثَمَنُ الْكَلْبِ خَبِيثٌ وَمَهْرُ الْبَغِيِّ خَبِيثٌ وَكَسْبُ الْحَجَّامِ خَبِيثٌ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت رافع ابن خدیج سے ۱؎  فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ کتے کی قیمت خسیس ہے اور زانیہ کی خرچی حرام اور فصد لینے والے کی اجرت خسیس ہے ۲؎(مسلم)

۱؎  آپ مشہور انصاری،صحابی ہیں،غزوہ بدر میں صغرسنی کے باعث شریک نہ ہوسکے،باقی احد وغیرہ تمام غزوات میں شریک رہے،غزوہ احد میں تیر سے زخمی ہوئے تو حضور انور نے فرمایا کہ میں قیامت میں تمہارے زخم و ایمان کا گواہ ہوں،یہ ہی زخم عبدالملک ابن مروان کے زمانہ میں پھر ہرا ہوگیا اور اس زخم سے  ۷۴ھ؁  میں چھیاسی سال کی عمر میں وفات مدینہ منورہ میں پائی،آپ سے بہت احادیث مروی ہیں۔

۲؎ خبیث طیب کا مقابل ہے،طیب کے دو معنے ہیں حلال اور نفیس لہذا اس کے مقابل خبیث کے بھی دو معنے ہیں حرام اور خسیس رنڈی کے زنا کی اجرت بالاتفاق حرام ہے اور فصد لینے والی کی اجرت بالاتفاق ناپسندیا مکروہ ہے،کتے کی قیمت میں اختلاف ہے  امام شافعی کے ہاں حرام ہے،ہمارے ہاں حلال مگر ناپسندیدہ لہذا لفظ خبیث یہاں بطریق عموم مشترک دونوں معنے میں استعمال ہوا،حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے خود فصد لے کر اس کی اجرت عطا فرمائی اور یہاں اسے خبیث فرمایا بمعنی ناپسندیدہ،وہ عمل بیان جواز کے لیے تھا یہ فرمان کراہت کے لیے لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔

2764 -[6] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ

روایت ہے حضرت ابو مسعود انصاری سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے کتے کی قیمت ۱؎  زانیہ کی خرچی اور نجومی کی مٹھائی سے منع فرمایا ۲؎(مسلم،بخاری)

۱؎ امام ابوحنیفہ کے ہاں یہ ممانعت یا تو تنزیہی ہے یا اس و قت کی ہے جب کتا پالنا اسلام میں مطلقًا ممنوع تھا،جب شکارو حفاظت کے لیے اس کی اجازت ہوگئی تو یہ ممانعت بھی منسوخ ہوگئی،امام شا فعی و دیگر آئمہ کے ہاں اب بھی کراہت تحریمی باقی ہے،دیوانہ کتے کی قیمت ہمارے ہاں بھی ممنوع ہے کہ وہ قابل نفع مال نہیں جیسے گندا انڈا مال نہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن