دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۲؎ یعنی مدینہ کی آبادی میں بھی برکت دے اور یہاں کے پھل فروٹ میں بھی حضور کی دعائیں قبول ہوئیں۔چنانچہ زمانہ فاروقی میں مدینہ میں چالیس ہزار سوار فوجی تھے، پیادے ان کے علاوہ دوسری آبادی ان کے سواء اور وہاں کے پھلوں کی برکت تو مشہور ہی ہے۔(مرقات)

۳؎ صاع و مد سے مراد ان پیمانوں میں نپنے والے دانہ ہیں جیسے گندم جو وغیرہ،پھلوں کی برکت کی دعا پہلے گزر گئی اور غلہ کی برکت کی دعا یہ ہے،ہمارے لیے فرما کر یہ بتایا کہ یہ برکتیں مسلمانوں کے لیے ہوں۔

۴؎ حضور انور نے حضرت ابراہیم کے خلیل ہونے کا تو ذکر فرمایا مگر اپنے حبیب ہونے کا ذکر نہ فرمایا تواضع و انکسار کے لیے۔خلیل وہ جو رب کی مانے،حبیب وہ کہ رب اس کی مانے،خلیل بیرونی دوست،حبیب اندرونی دوست،دوستوں سے ملاقات پردہ کے باہر ہوتی ہے حبیب سے ملاقات پردہ کے اندر۔شعر

تم تو مغز اور پوست اور ہیں باہر کے دوست             تم ہو درون سراتم پہ کروڑوں درود

نبی و رسول کبھی ہم معنے ہوتے ہیں اور کبھی نبی رسول سے عام نبوت میں رب تعالٰی سے فیض لیتا ہے اور رسالت میں دوسروں کو فیض دیتا ہے۔حق یہ ہے نبوت سے رسالت افضل ہے رسول تین سو تیرہ ہیں،نبی ایک لاکھ چوبیس ہزار یا کم و بیش،نبی کی ولایت ان کی نبوت سے بعض کے نزدیک افضل ہے،بعض کے ہاں برعکس۔(مرقات)

۵؎ جناب خلیل نے مکہ معظمہ کے لیے دعا کی تھی"فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہۡوِیۡۤ اِلَیۡہِمْ وَارْزُقْہُمۡ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمْ یَشْکُرُوۡنَ" خدایا لوگوں کے دل مکہ معظمہ کی طرف مائل فرمادے اور یہاں کے باشندو ں کو پھل دے تاکہ وہ شکر ادا کریں۔

۶؎  اور سے مراد صرف دوگنی نہیں بلکہ کئی گنی یعنی مدینہ کی طرف لوگوں کے دل خوب مائل کردے اور یہاں بہت پھل فروٹ پیدا فرما،برکتیں دے،اس دعا شریف کا اثر آج بھی دیکھا جارہا ہے کہ مکہ معظمہ سے زیادہ مدینہ پاک کی طرف لوگوں کا میلان قلبی ہے،مدینہ کی تعریف میں ہزار ہا قصیدے لکھے گئے،وہاں کا سا پانی،کھانا پھل اور جگہ دیکھے نہ گئے۔

۷؎  اس حدیث سے پہلے پھل پر،پھل سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھنا بچوں میں تقسیم کرنا سب کچھ ثابت ہے کہ حضور انور پھل سامنے رکھ کر یا ہاتھ میں لے کر یہ دعا پڑھتے تھے،فاتحہ میں کھانا،پھل سامنے ہوتے ہیں،ایصال ثواب اور دعائیہ کلمات کہے جاتے ہیں،حضور انور نے بچہ کو یہ پھل دیئے،اب بھی بچوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

2732 -[5]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ فَجَعَلَهَا حَرَامًا وَإِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ حَرَامًا مَا بَيْنَ مَأْزِمَيْهَا أَنْ لَا يُهْرَاقَ فِيهَا دَمٌ وَلَا يُحْمَلَ فِيهَا سلاحٌ لقتالٍ وَلَا تُخبَطَ فِيهَا شجرةٌ إِلَّا لعلف» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابو سعید سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی آپ نے فرمایا ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم بنایا ۱؎  اسی کے لیے احرام بنایا ۲؎  اور میں مدینہ کو حرم بناتا ہوں ۳؎ اس کے گوشوں کے درمیان کو ۴؎ کہ اس میں نہ خون بہایا جائے نہ اس میں جنگ کے لیے ہتھیار اٹھایا جائے ۵؎ نہ بجز چارے کے یہاں کا درخت کاٹا جائے ۶؎(مسلم)

۱؎  اس طرح کہ آپ نے مکہ معظمہ کو حرم بنانے کی رب سے دعا کی اور رب نے آپ کی دعاء سے حرم بنایا،چونکہ آپ کی دعا حرم بننے کا سبب ہوئی اس لیے گویا انہوں نے ہی حرم بنایا لہذا یہ حدیث اس گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں جس میں فرمایا گیا کہ اﷲ تعالٰی نے خود

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن