دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

2393 -[13]

وَعَنْ بَعْضِ بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهَا فَيَقُولُ: " قُولِي حِينَ تُصْبِحِينَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ أَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهَا حِينَ يُصْبِحُ حُفِظَ حَتَّى يُمْسِيَ وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي حُفِظَ حَتَّى يصبح ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی بعض صاحبزادیوں سے  ۱؎  نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم انہیں سکھاتے تھے کہ فرماتے تھے صبح کے وقت یہ کہہ لیا کرو اﷲ پاک ہے اسی کا شکر ہے اﷲ کے بغیر قوت نہیں جو اﷲ نے چاہا ہوا  اور جو نہ چاہا  نہ ہوا ۲؎ میں جانتا ہوں کہ اﷲ ہر چیز پر قادر ہے اور اﷲ کا علم ہر چیز کو گھیرے ہے جوصبح کے وقت یہ کہہ لے گا تو شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی اور جو شام کے وقت یہ کہے گا تو صبح تک اس کی حفاظت ہوگی ۳؎ (ابوداؤد)

۱؎ حضور علیہ السلام کی صاحبزادیاں چار ہیں:زینب،رقیہ،ام کلثوم،فاطمہ،تمام نے حضور علیہ السلام کو جوانی میں دیکھا ہے،سب کی شادی خود کی ہے، یہاں حضرت فاطمہ زہرا یا حضرت زینب وغیرہا مراد ہیں،چونکہ تمام صاحبزدیاں متفقہ طیبہ طاہرہ ہیں اس لیے ان کا نام معلوم نہ ہونا صحت حدیث کے لیے مضر نہیں۔

۲؎  سبحان اﷲ!کیسی پیاری حمد ہے یعنی اﷲ نے جس چیز کا ہونا چاہا وہ ہوگئی اور جس کا ہونا نہ چاہا وہ نہ ہوئی اور چاہنے نہ چاہنے میں اس کی صدہا حکمتیں ہیں  کیونکہ وہ ہر عیب سے پاک ہے اور برائیوں کو چاہنا اچھائیوں کو نہ چاہنا  اس کی شان سے بعید ہے۔خیال رہے کہ ارادہ،رضاء،مشیت میں فرق ہے۔رب تعالٰی ہر اچھی بری چیز کا خالق ہے اور ہر چیز اس کے ارادہ سے ہے مگر برائیوں سے راضی نہیں،کفار کا کفر،گنہگار کے گناہ رب تعالٰی کے ارادہ سے ہیں مگر اس کی رضا سے نہیں،یہاں مشیت بمعنی ارادہ ہے یعنی ہر چیز کا وجود  اس کی خلق و ارادہ سے ہے۔

۳؎ حصن حصین شریف میں ہے کہ ابو داؤد،نسائی،ابن سنی نے عمل الیوم اللیلہ میں عبدالحمید مولی بنی ہاشم عن امہ عن بعض بنات النبی ہے، عبدالحمید کی والدہ کا نام معلوم نہ ہوسکا غالبًا یہ صحابیہ ہیں۔

2394 -[14]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: (فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ ولهُ الحمدُ فِي السمواتِ والأرضِ وعشيَّاً وحينَ تُظهرون)إِلى قَوْله:(وَكَذَلِكَ تُخْرَجونَ)أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي ليلتِهِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو صبح کے وقت کہہ دے کہ اﷲ کی پاکی ہے شام و سویرا پاتے وقت اس کی حمد ہو رہی ہے آسمانوں اور زمین میں اور عصر اور ظہر کو بھی تسبیح پڑھو،الخ ۱؎ کذلك تخرجون تک۔تو  اس دن میں جو نیکی چھوٹ گئی ہو اسے پالے گا اور جو شام کے وقت یہ پڑھ لے گا تواس رات میں چھوٹی نیکیاں پائے گا ۲؎ (ابوداؤد)

۱؎ اس آیت کریمہ میں سبحان اﷲ سے مراد یا تو رب تعالٰی کی تسبیح پڑھنا ہے یعنی اے مسلمانوں صبح و شام رب تعالٰی کی بارگاہ میں تسبیح کا ہدیہ پیش کیا کرو اور یا  اس سے مراد نماز یں ہیں کیونکہ نماز شروع سُبْحٰنَكَ اللّٰہُمَّ سے ہوتی ہے جزو بول کر کل مراد لیا گیا یعنی صبح شام نماز فجر و مغرب پڑھا کرو،دوسرے معنی زیادہ قوی ہیں۔وَلَہُ الْحَمْدُ جملہ معترضہ ہے یعنی آسمان و زمین والے رب تعالٰی کی حمد و ثناء کرتے ہیں ہر ذرہ قطرہ ہر فرشتہ و تارہ حمد الٰہی کرتا ہے تو مسلمانو تم کیوں خاموش رہتے ہو اس کے بعد پھر نماز کا ذکر ہوا "وَعَشِیًّا وَّ حِیۡنَ تُظْہِرُوۡنَعشیا سے وقت عصر مراد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن