دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۱؎ خیال رہے کہ انسان کے مرنے پرتعجب نہیں بلکہ اس کی زندگی حیرت ناک ہے کیونکہ اندرونی اور بیرونی دشمن اتنے ہے کہ خدا کی پناہ!اتنے دشمنوں میں گھرے ہوئے ہونے کے باوجود اس کا زندہ رہنا اللہ کی قدرت ہی ہے۔اس دعائے شریف کا یہ یہی مطلب ہے کہ خدایا تیرے ہی کرم اور مہربانی سے ہم شام سے سویرا پالیتے ہیں اور سویرے سے شام،ہماری زندگی اور موت تیرے ہی قبضہ میں ہے،یہ معنے تو بالکل ظاہر ہیں،یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ خدایا ہماری زندگی و موت نفس دنیا یا شیطان کے لیے نہیں بلکہ الحمدﷲ تیر ی عبادت کے لیے ہے۔

۲؎  نشور نشر سے بنا بمعنی پھیلنا،اسی سے ہے منتشر،چونکہ قیامت کی زندگی پھیلے ہوئے بکھرے ہوئے اجزاء کو جمع کرکے ہوگی اس لیے اس زندگی کو نشور کہا جاتا ہے اسی لیے مرقات وغیرہ نے اس کا ترجمہ کیا بعث بعد الموت۔یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ دنیا میں کافر،مؤمن،منافق سب جمع ہیں مگر قیامت میں سب چھٹ جائیں گے کہ حکم ہوگا "وَامْتٰزُوا الْیَوْمَ اَیُّہَا الْمُجْرِمُوۡنَ"اس لیے اس اٹھنے کا نام نشور ہے اسی وجہ سے مرقات نے اس کے معنے کیے والتفرق بعد الجمع۔

2390 -[10]

وَعنهُ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مُرْنِي بِشَيْءٍ أَقُولُهُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ قَالَ: «قُلِ اللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ قُلْهُ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ وَإِذَا أَخَذْتَ مضجعك».رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارمي

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا حضرت ابوبکر نے کہ میں نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم مجھے ایسی چیز بتائیے جو میں صبح شام کے وقت پڑھ لیا کروں ۱؎ فرمایا یوں کہا کرو  اے  اﷲ اے کھلی،چھپی چیزوں کے جاننے والے،اے آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے،اے ہر چیز کے رب و مالک۲؎ میں گواہی دیتا ہوں تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں اپنے نفس کی شرارت اور شیطان کی شرارت اور اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں ۳؎ جب صبح پاؤ جب شام پاؤ جب اپنے بستر پر لیٹو یہ پڑھ لیا کرو۔ (ترمذی،ابوداؤد،دارمی)

۱؎ بطور وظیفہ جو میرے لیے دین و دنیا میں مفید ہو۔اس سوال سے معلوم ہوا کہ وظیفے شیخ سے پوچھ کر اور شیخ کی اجازت سے پڑھنے چاہئیں کہ اس میں الفاظ کی تاثیر کے ساتھ زبان کی تاثیر بھی جمع ہوجاتی ہے،جب صدیق اکبر جیسی ہستی کو اجازت کی ضرورت ہے تو ماو شما کس شمار میں ہیں۔

۲؎ خلق بمعنی پیدا کرنا اور فطر کے معنے ہیں بغیر مثال کے پیدا فرمانا یعنی ایجاد کرنا،رب تعالٰی آسمانوں کا خالق بھی ہے اور فاطر بھی،ہمارا خالق ہے فاطر نہیں کیونکہ ہم سے پہلے بہت سے انسان پیدافرماچکا ہے۔مالك بمعنی ملکیت والا اور ملیك کے معنی میں ہرطرح مالکیت والا ظاہر کا بھی باطن کا بھی،ہم لوگ اپنی چیزوں کے مالک تو ہیں مگر ملیک نہیں ہماری ملکیت صرف ظاہر پر ہے وہ بھی چند روز۔

۳؎ خیال رہے کہ ہمارے نفس امارہ کی شرارتیں شیطان کے شر سے کہیں زیادہ ہیں۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ انسان کا دل معدن اسرار ہے اور منبع اشرار شیطان تو فقط نفس کو رائے دیتا ہے،اصل سرکش نفس ہی ہے۔نیز شیطان لاحول وغیرہ سے بھاگ جاتا ہے  مگر یہ نفس نہ کسی وظیفہ سے بھاگے نہ کسی عمل سے یہ تو صرف رب تعالٰی کے فضل سے ہی دبتا ہے  اسی لیے اس افصح الفصحاء صلی اللہ علیہ وسلم نے نفس کا ذکر پہلے فرمایا اور شیطان کا بعد میں۔خیال رہے کہ یہ ذکر ہمارے اپنے نفسوں کا ہے،نفس صدیقی جو اﷲ کی مہربانی اور اس کے حبیب کے کرم سے نورانی ہوچکا تھا وہ تو صدق و صفا کی کان ہے،حضور سنا رہے ہیں حضرت صدیق کو اور بتارہے ہیں ہم کو۔شرک میں دو احتمال ہیں: ش کا زیر اور ر کا جزم بمعنی کفر ایمان کا مقابل اور ش و ر،دونوں کا  زبر بمعنی شکاری کا جال۔(لمعات،مرقات)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن