30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نماز میں وسوسہ نہ آئیں وہ یہود و عیسائیوں کی سی نماز ہے۔(مرقات)مگر وسوسہ آنا اور ہے لانا کچھ اور۔مقصد یہ ہے کہ مسلمان وسوسوں کے باعث نماز سے بددل نہ ہوجائیں،لہذا حضرت علی کے فرمان پر کوئی اعتراض نہیں،کھانے پر مکھیاں آتی ہیں مکھیاں اڑائے جاؤ اور کھانا کھائے جاؤ۔
|
2671 -[13] وَعَن رافعِ بنِ عمروٍ والمُزَني قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى حِينَ ارْتَفَعَ الضُّحَى عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ وَعَلِيٌّ يُعَبِّرُ عَنْهُ وَالنَّاسُ بَين قَائِم وقاعد. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت رافع ابن عمرو مزنی سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا کہ آپ منٰی میں اپنے چتکبرے خچر پر خطبہ پڑھ رہے تھے جب کہ دن چڑھ چکا تھا ۱؎ اور جناب علی اس کی تفسیر و تعبیر کررہے تھے لوگ کچھ بیٹھے تھے کچھ کھڑے تھے۲؎(ابوداؤد) |
۱؎ غالبًا یہ وعظ دسویں بقرعید کو فرمایا،حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے رمی تو اونٹنی پر کی اور وعظ خچر پر۔
۲؎ یعنی کچھ فاصلہ پر جہاں تک حضور انور کی آواز پہنچ رہی تھی وہاں جناب علی کھڑے ہوکر حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کا کلام لوگوں تک پہنچا رہے تھے۔مرقات نے یہاں فرمایا کہ اس حج میں ایک لاکھ تیس ہزار مسلمان شریک تھے مگر صواعق محرقہ وغیرہ میں ہے کہ صحابہ کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے،حج میں ایک لاکھ سے زیادہ نے شرکت کی،یہ ہی زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔صحابہ کی تعداد انبیاءکرام کی تعداد کے برابر ہے۔خیال رہے کہ حج میں تین خطبے سنت ہیں:آٹھویں بقر عید کو مکہ معظمہ میں،نویں کو عرفات میں،دسویں کو منٰی میں۔(اشعہ)
|
2672 -[14] وَعَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَّرَ طَوَافَ الزِّيَارَةِ يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى اللَّيْلِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَه |
روایت ہے حضرت عائشہ اور ابن عباس سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے بقرعید کے دن طواف زیارت رات تک مؤخر فرمایا ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ) |
۱؎ یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے دسویں تاریخ کو طواف زیارت کی رات تک اجازت دی کہ جو آج طواف کرنا چاہے وہ رات تک کر لے،رات میں جا کر نہ کرے۔اس کا مطلب نہ تو یہ ہے کہ حضور نے آج رات میں طواف کیا حضور انور نے ظہر سے پہلے طواف کیا اور ظہر مکہ معظمہ بلکہ منٰی میں واپس آکر ادا کی،نہ یہ مطلب ہے کہ صرف آج رات طواف کا وقت ہے،اس کا وقت احناف کے ہاں دسویں کی فجر سے بارھویں کی غروب آفتاب سے پہلے تک ہے زیادہ تاخیر سے دم واجب ہے،شوافع کے ہاں دسویں کی آدھی رات سے جب تک چاہے۔(مرقات)
|
2673 -[15] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَرْمُلْ فِي السَّبْعِ الَّذِي أَفَاضَ فِيهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ |
روایت حضرت ابن عباس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے طواف زیارت کے سات چکروں میں رمل نہ کیا ۱؎(ابوداؤد،ابن ماجہ) |
۱؎ رمل نہ تو طواف زیارت میں ہے نہ طواف وداع میں صرف طواف قدوم میں ہے۔رمل کے معنے پہلے عرض کئے جاچکے ہیں کہ طواف کے پہلے تین چکروں میں سینہ تان کر اکڑتے ہوئے چلنا رمل کہلاتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع