دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

۱؎ آپ جلیل القدر تابعین سے ہیں،حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ پاک میں پیدا ہوئے تھے مگر زیارت نہ کر سکے،آپ کی کنیت ابو عاصم ہے،قبیلہ بنی لیث سے ہیں،حجازی ہیں،مکہ معظمہ کے قاضی رہے،حضرت ابن عمر کی وفات سے کچھ پہلے ہی وفات پاگئے۔

۲؎ یعنی ہر طواف کے اول و آخر میں حضرت ابن عمر سنگ اسود و یمانی چومنے کی بہت کوشش کرتے تھے بھیڑ میں گھس کر چومتے تھے مگر اس طرح کہ کسی کو آپ سے ایذاء نہ ہو کہ وہاں ایذاء دینا ممنوع ہے۔

۳؎ حتی کہ کبھی حضرت ابن عمر کی ناک شریف اس بھیڑ میں زخمی ہوجاتی تھی دیگر صحابہ کرام اس ایذاء کو دیکھ کر بھیڑ میں نہ گھستے تھے بلکہ اشارہ سے چوم لیتے تھے آج کل ان صحابی کی سنت پرعمل کرنا چاہیے۔اگر چومنے کا شوق ہو تو رات کے آخری حصہ میں یا دوپہری میں طواف کرلے ان اوقات میں آسانی سے بوسہ نصیب ہوجاتا ہے،فقیر کا تجربہ ہے۔

۴؎  گناہ صغیرہ کا نہ کہ حقوق العباد کا،بعض لٹیرے بدّو حجاج کو قتل،ان کا مال لوٹ کر،سنگ اسود چوم جاتے،طواف کر جاتے تھے اور کہتے یہ تھے کہ جو ہم کر آئے تھے وہ معاف ہوگیا یہ ان کی جہالت و حماقت تھی،اب تو وہاں بہت امن ہے۔

۵؎ اس طرح کہ مسلسل ایک ہفتہ طواف کرے کوئی دن ناغہ نہ ہو اور طواف کی تمام سنتیں و مستحبات ادا کرے یہ دونوں چیزیں احصاہ سے ثابت ہوئیں۔

۶؎ اس طرح کہ ایک قدم رکھنے پرگناہ کی معافی دوسرا قدم اٹھانے پر بلندی درجہ میسر ہوتی ہے اور بے گناہ آدمی کو دونوں قدموں پر بلندی درجات ہے۔

2581 -[21]

وَعَن عبد الله بن السَّائِب قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ: (رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَاب النَّار)رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن سائب سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو دو رکنوں کے درمیان فرماتے سنا الٰہی ہم کو دنیا میں بھلائی دے اور آخرت میں بھلائی دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچالے ۱؎(ابوداؤد)

۱؎  یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم طواف کی حالت میں رکن یمانی اور رکن اسود کے درمیان ہوتے تو یہ جامع دعا مانگتے تھے کیونکہ اس جگہ ستر۷۰ فرشتے مقرر ہیں جو طواف والے کی دعاؤں پر آمین کہتے ہیں اور یہاں فاصلہ بھی اتنا ہی ہے کہ یہ مختصر دعا پڑھ لی جائے اس لیے سرکار یہاں یہ جامع دعا پڑھتے تھے۔شیخ نے اشعہ میں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے بحالت طواف اس دعا کے سواء کوئی اور دعا منقول نہیں۔اب جو طواف کے ساتھ چکروں کی الگ الگ دعائیں مانگی جاتی ہیں وہ سلف صالحین سے منقول ہیں۔اس دعا کی شرح ہم کتاب الدعوات میں کرچکے ہیں،یہاں اتنا سمجھ لو کہ دنیا و آخرت کی بھلائی کی ستر شرحیں کی گئی ہیں مگر مختصر و جامع و لذیذ شرح یہ ہے کہ دنیا کی بھلائی اتباع آقا و اطاعت مولٰی ہے،آخرت کی بھلائی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا قرب،رب کا دیدارہے اور عذاب نار،حجاب یار ہے،اﷲ تعالٰی یہ نعمتیں نصیب کرے اور حجاب سے بچائے۔آمین۔

2582 -[22]

وَعَن صفيةَ بنتِ شيبةَ قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي بِنْتُ أَبِي تُجْرَاةَ قَالَتْ: دَخَلْتُ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ دَارَ آلِ أَبِي حُسَيْنٍ نَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى وَإِنَّ مِئْزَرَهُ لَيَدُورُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ» . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَرَوَاهُ أَحْمد مَعَ اخْتِلَاف

روایت ہے حضرت صفیہ بنت شیبہ سے ۱؎ فرماتے ہیں مجھے ابی تجارہ کی بیٹی نے خبر دی فرماتی تھیں کہ میں چند قرشی بیبیوں کے ساتھ ابی حسین کے خاندان کے گھر میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھنے گئی ۲؎ جب کہ آپ صفا و مرہ کے درمیان سعی کر رہے تھے تو میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ کا تہبند شریف تیز دوڑنے کے باعث گردش کررہا تھا ۳؎ اور میں نے آپ کو فرماتے سنا کہ لوگو سعی کرو اﷲ نے تم پر سعی واجب کی۴؎ (شرح سنہ)اور احمد نے کچھ اختلاف سے روایت کی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن