دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

سمجھیں۔حضرت سراقہ ابن مالک نے بھی پہلے مسئلہ کے متعلق سوال کیا کہ یارسول اﷲ زمانہ حج میں عمرہ کا جواز صرف اس سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ہے،بقیہ تین مسائل کے متعلق نہیں ہے جیساکہ جواب عالی سے معلوم ہورہا ہے لہذا اب فتح حج ہرگز جائز نہیں۔

۲۷؎  یعنی عمرہ کا جواز زمانہ حج میں قیامت کے لیے ہے،امام احمد اس کے معنی یہ کرتے ہیں کہ فتح حج الی العمرۃ تاقیامت رہے گا۔ان کے ہاں اب حج کا احرام عمرہ کر کے کھول سکتے ہیں مگر امام ابوحنیفہ شافعی،مالک و جمہور علماء رضی اللہ عنہم کے ہاں نہیں کرسکتے،ان کی دلیل مسلم کی یہ حدیث ہے کہ متعہ یعنی فتح حج صرف صحابہ کے لیے تھا اور نسائی کی وہ روایت ہے کہ یارسول اﷲ فتح حج صرف ہم لوگوں کے لیے خاص ہے یا تمام مسلمانوں کے لیے فرمایا صرف ہم لوگوں کے لیے۔(مرقات و لمعات)ہاں یہ جائز ہے کہ عمرہ کا احرام والا جب عمرہ نہ کرسکے کہ تنگ وقت میں مکہ معظمہ پہنچے یا عورت کو حیض آجائے جس سے وہ طواف نہ کر سکے تو اس پر حج کا احرام باندھ لے پہلے حج کرے بعد میں عمرہ جیساکہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اس موقعہ پر کیا تھا۔

۲۸؎  اس زمانہ میں حضرت علی کرم اﷲ وجہہ یمن کے قاضی بنا کربھیجے گئے تھے انہیں وہاں ہی اطلاع دے دی گئی تھی کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم حج کو جارہے ہیں تم مکہ معظمہ پہنچو اور حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے کچھ ہدیٰ ساتھ لیتے آؤ کچھ اونٹ تو حضور خود لے گئے تھے اور بہت سے اونٹ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے جناب علی رضی اللہ عنہ لے کر آئے تھے کل سو اونٹ ہوگئے تھے۔

۲۹؎  اس سے معلوم ہوا کہ حج میں تعلیقًا نیت کرسکتے ہیں کہ خدایا جو فلاں بزرگ کی نیت وہ میری نیت،نماز میں تعلیق نیت درست نہیں جیساکہ فقہ میں مصرح ہے۔

۳۰؎  یعنی ہماری طرح تمہارا احرام بھی قران کا ہوگیا اور ہمارے ساتھ بھی ہدی ہے تمہارے ساتھ بھی لہذا ہماری طرح تم بھی عمرہ کر کے احرام پر قائم رہنا۔خیال رہے کہ جناب علی اپنے لیے بھی ہدی لائے تھے۔

۳۱؎ یہ نہیں پتہ لگا کہ حضور انور مدینہ منورہ سے اپنے ہمراہ کتنے اونٹ قربانی کے لیے لائے تھے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کتنے لائے،بعض نے فر مایا کہ چالیس اونٹ سرکار لائے تھے اور ساٹھ اونٹ حضرت علی۔واﷲ اعلم! 

۳۲؎  اس سے حضرت عائشہ صدیقہ علیحدہ ہیں کہ آپ کے ساتھ ہدی نہ تھی پھربھی آپ کو حلال ہوجانے کا حکم نہ دیا گیا بلکہ عمرہ کے احرام پر حج کا احرام بندھوا دیا گیا۔(مرقات)خیال رہے کہ احرام کھولتے وقت سرمنڈانا افضل ہے مگر صحابہ نے اس موقع پر بال کٹوائے تھے منڈائے نہیں کیونکہ عنقریب ہی انہیں حج کا احرام باندھ کر کھولنا تھا،اس وقت تک منڈے ہوئے بال بڑھ نہ سکتے تھے،نیز انہوں نے چاہا کہ ہم محلقین رؤسکم و مقصرین دونوں پر عمل کریں،اس وقت بال کٹوالیے اور حج کا احرام کھولتے وقت منڈوا دیئے۔(اشعہ)

۳۳؎  کہ وہ حضرات حلال نہ ہوئے مگر وہ تھوڑے تھے،زیادہ تر بغیر ہدی والے تھے۔

۳۴؎  آٹھویں ذی الحجہ کو ترویہ کہتے ہیں بمعنی سیراب کرنا یا بمعنی غور کرنا،چونکہ اہل عرب حج کے لیے آٹھویں ذی الحجہ کو اونٹ کو پانی پلالیتے تھے یا حضرت خلیل اﷲ نے آٹھویں ذی الحجہ کو اپنی خواب کے متعلق غور کیا تھا کہ قربانی کس چیز کی دوں اس لیے اسے ترویہ کہتے ہیں۔غرضکہ ترویہ یا رویٌ سے ہے یا رایٌ سے۔منٰی کے معنی ہیں بہانا،چونکہ اس میدان میں قربانیوں کا خون بہایا جاتا ہے لہذا منے کہا جاتا ہے۔

۳۵؎ یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم اور تمام صحابہ آٹھویں ذی الحجہ کی نماز فجر پڑھ کر سورج نکلتے مکہ معظمہ سے منٰی روانہ ہو گئے،منٰی کا یہ قیام احناف کے ہاں واجب نہیں سنت ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن