30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے وقت ہی لوگوں کو احرام کے اقسام بتا کر فرما دیا تھاکہ جو حج کا احرام باندھنا چاہے وہ یہ احرام باندھے،جو عمرہ کرنا چاہے وہ عمرہ کا احرام باندھے۔(مرقات)
۱۱؎ اس طرح کہ تین ذی الحجہ ہفتہ کے دن ذی طوی پہنچ گئے وہاں رات گزاری اور۴ ذی الحجہ اتوار کے دن صبح کے وقت باب السلام کی طرف سے مسجد حرام میں داخل ہوئے اور سب سے پہلے طواف قدوم کیا،بیت اﷲ شریف کی تحیۃ طواف ہے دوسری مسجدوں کی تحیۃ دو رکعت نفل۔
۱۲؎ یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم دروازہ سلام سے سیدھے رکن اسود پر پہنچے اس کو بوسہ دے کر طواف قدوم کیا،طواف میں اکڑکر چلنے کو رمل کہتے ہیں۔حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے تین چکروں میں رمل کیا یعنی پہلوان کی طرح اظہار قوت دکھاتے چلے،رمل کی وجہ اور جگہ بیان ہوگی۔ان شاء اﷲ اور چار چکر آہستہ معمولی رفتار پر۔
۱۳؎ مقام ابراہیم وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر جناب خلیل اﷲ نے کعبہ کی دیواریں اونچی فرمائیں ہر -طواف کے بعد دو نفل پڑھے جاتے ہیں،یہ نفل اسی جگہ پڑھنا سنت ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ جس پتھر پر نبی کے قدم پڑ جائیں وہ پتھر بھی قابل احترام ہوجاتا ہے،یہ بھی معلوم ہوا کہ عین نماز میں بزرگوں کے تبرکات کی تعظیم کرنا ثواب ہے شرک نہیں تو جو کہے نماز میں حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کا خیال کرنا شرک ہے وہ دراصل حضور کی اہانت کرتا ہے،جب جناب خلیل اﷲ کے نشانِ قدم والے پتھر کو آگے رکھ کرنماز پڑھنا درست ہوا تو حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کا درجہ تو بہت اعلٰی ہے۔
۱۴؎ واؤ ترتیب کے لیے نہیں صرف جمع کے لیے ہے یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے ان نفل طواف کی پہلی رکعت میں قل یا ایھا الکفرون اور دوسری رکعت میں قل ھو اﷲ احد پڑھی کہ یہ جگہ پہلے بت خانہ بنی ہوئی تھی۔اب رب تعالٰی کے کرم سے پاک و صاف ہوئی تو پہلی رکعت میں شرک سے بیزاری کا اظہار اور دوسری رکعت میں توحید الٰہی کا اعلان فرمایا،چونکہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم آہستہ قرأت میں بھی بعض لفظ اونچی آواز سے پڑھ دیتے تھے۔اس لیے لوگوں کو پتہ چل جاتا تھا کہ فلاں رکعت میں فلاں سورت پڑھی۔
۱۵؎ باب الصفا سے صفا پہاڑ کی طرف گئے اور یہ آیت پڑھ کر صفا پر کچھ چڑھے وہاں دعائیں مانگیں۔خیال رہے کہ صفا مروہ وہ پہاڑ ہیں جن پر بی بی ھاجرہ رضی اللہ عنہا تلاش پانی میں سات بار چڑھیں،چونکہ ان پہاڑوں کو اس بی بی پاک کی قدم بوسی میسر ہوئی اس لیے انہیں رب تعالٰی نے شعائراﷲ یعنی اﷲ کے دین کی نشانیاں قرار دیا۔معلوم ہواکہ بزرگوں کے مزارات ان کے تبرکات شعائر اﷲ بن جاتے ہیں،ان کی تعظیم ثواب ہے شرک نہیں۔سعی میں صفا سے شروع کرنا سنت ہے اور حج میں صفا مروہ کے درمیان سعی واجب ہے ر کن نہیں،یہ ہی مذہب احناف ہے۔
۱۶؎ اس زمانہ میں صفا اور کعبہ معظمہ کے درمیان کوئی آڑ نہ تھی اس لیے صفا پر کچھ چڑھنے میں کعبہ معظمہ نظر آتا تھا،اب آڑ واقع ہوچکی ہے اب کعبہ معظمہ نظر نہیں آتا لیکن نظر آنا ضروری نہیں صرف کعبہ کو منہ کرنا ضروری ہے۔اب تو صفا پہاڑ پر حرم مسجد وسیع کردی گئی ہے کہ سعی مسجد ہی میں ہوتی ہے۔
۱۷؎ اب بھی سنت یہ ہے کہ صفا شریف پر یہ ہی دعا پڑھی جائے۔
۱۸؎ اس کلمہ میں غزوہ خندق کی طرف اشارہ ہے جب کہ ہر قسم کے کفار نے متفقہ طور پر مدینہ طیبہ پر یلغار کی تھی،رب تعالٰی نے تیز سرد ہوا کے ذریعہ انہیں بھگادیا۔اس سے معلوم ہوا کہ سخت مصیبت کا وقت یاد رکھنا اور اس کے دفعیہ پر رب تعالٰی کا شکرکر تے رہنا سنت ہے،یہ واقعہ بہت پہلے ہوچکا تھا مگر حضور صلی اللہ علیہ و سلم آخر دم تک وقتًا فوقتًا اس کا ذکر فرماتے رہے رب تعالٰی کی حمدوشکر کے لیے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع