دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 4 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم

نہیں،اﷲ نے پتھر لکڑیوں میں احساس بھی دیا ہے،گویائی بھی بخشی ہے جس سے وہ رب تعالٰی کی تسبیح کرتے ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے: "وَاِنۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِہٖ"بلکہ بزرگانِ دین نے ان کی تسبیح وغیرہ سنی بھی ہیں۔(مرقات)مولانا فرماتے ہیں۔شعر

نطق آب و نطق خاک و نطق گل                            ہست محسوس حواس اہلِ دل

فلسفی    کو    منکر     حنانہ     است                                از حواس  اولیاء  بیگانہ    است

ان الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ان چیزوں کا تلبیہ سنتے تھے۔

2551 -[12] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْكَعُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ النَّاقَةُ قَائِمَةً عِنْدَ مَسْجِدِ ذِي الْحُلَيْفَةِ أَهَلَّ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ وَيَقُولُ: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَل» . مُتَّفق عَلَيْهِ وَلَفظه لمُسلم

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم ذوالحلیفہ میں دورکعت نفل پڑھتے تھے ۱؎ پھر جب مسجد ذوالحلیفہ کے پاس آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہوجاتی تو ان کلمات سے تلبیہ کہتے کہ فرماتے ۲؎ حاضر ہوں میں یا اﷲ حاضر ہوں حاضر ہوں خدمت میں حاضر ہوں اور ساری بھلائی تیرے قبضہ میں ہے ۳؎ حاضر ہوں رغبت و اعمال تیرے لیے ہیں ۴؎(مسلم،بخاری)اور لفظ مسلم کے ہیں ۵؎

۱؎ احرام کے لیے دو نفل جس کے اول رکعت میں سورۂ کافرون،دوسری میں قل ھو اﷲ۔غالبًا غسل و تبدیلی لباس گھر پر ہی کرلیتے تھے، ظاہر یہ ہی ہے۔

۲؎ پہلی بار تو نفل پڑھتے ہی کہتے  تھے،پھر اونٹنی پر سوار ہوکر جیساکہ پہلے عرض کیا گیا۔غالبًا حضرت ابن عمر نے یہ ہی تلبیہ سنا اس لیے اس طرح روایت کی لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں ہے کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نفل کے بعد ہی تلبیہ کہتے تھے۔

۳؎ اگرچہ تمام خیروشر اﷲ تعالٰی ہی کے قبضہ میں ہے،اس کے ارادہ سے ہے مگر ادب یہ ہے کہ بندہ خیر کو رب کی طرف اور شر کو اپنی طرف نسبت کرے۔

۴؎  یعنی ہر حال میں تیری طرف راغب اور تجھ سے راضی ہوں اور میری نیکیاں تیرے قبضہ میں ہی ہیں،قبول فرمایئے یا نہ فرمائے تو مالک ہے۔

۵؎ نسائی شریف میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے نماز ظہر یعنی قصر پڑھی پھر ناقہ پر سوار ہوئے اور تلبیہ کہا،اس بناء پر بعض علماء نے فرمایا کہ فرض نماز کے بعد احرام باندھے مگر جمہور علماء کا فرمان ہے کہ احرام کے لیے مستقل نفل پڑھے یہ ہی بہتر ہے،بعض علماء نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی یہ رکعتیں نماز فجر تھی مگر حق یہ ہی ہے کہ نفل نماز تھی۔(مرقات)

2552 -[13]

وَعَنْ عِمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ تَلْبِيَتِهِ سَأَلَ اللَّهَ رِضْوَانَهُ وَالْجَنَّةَ وَاسْتَعْفَاهُ بِرَحْمَتِهِ مِنَ النَّارِ. رَوَاهُ الشَّافِعِي

روایت ہے حضرت عمارہ ابن خزیمہ ابن ثابت سے وہ اپنے والد سے ۱؎ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ آپ جب تلبیہ سے فارغ ہوتے تو اﷲ سے اس کی رضا اور جنت مانگتے اور اس کی رحمت کے وسیلہ سے آگ سے پناہ مانگتے تھے ۲؎(شافعی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن