30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وغیرہ کے لیے حج نہیں کرتے ۔بعض جہلاء میں مشہور ہے کہ حج بڑھاپے میں کرنا چاہیے حالانکہ حج تو جوانی کا ہے جب کہ طواف و سفر بہ آسانی کرسکے اکثر لوگ بڑھاپے کے انتظار میں بغیر حج مرجاتے ہیں۔
۲؎ اسے حاکم نے بھی روایت کیا،بعض روایات میں ہے کہ اس سے پہلے حج کرلو جب کہ حج نہ کرسکو۔
|
2524 -[20] وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَيْسَ لِلْحَجَّةِ الْمَبْرُورَةِ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ 2525 -[21]) وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَهْ عَنْ عُمَرَ إِلَى قَوْله: «خبث الْحَدِيد» |
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ حج و عمرہ ملا کر کرو ۱؎ کہ یہ دونوں غریبی اور گناہوں کو ایسے مٹا دیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے اور سونے چاندی کے میل کو۲؎ ا ور مقبول حج کا ثواب جنت کے سوا اور کچھ نہیں ۳؎(ترمذی،نسائی)اور احمد،ابن ماجہ نے حضرت عمر سے لوہے کے میل تک روایت کی ۴؎ |
۱؎ یعنی ایک سفر میں حج و عمرہ دونوں ادا کرلوخواہ قران کرو یا تمتع،یہ تو باہر والے کے لیے ہوا یا اے مکہ والو حج کے بعد عمرہ بھی کرلو کیونکہ مکہ والوں کو زمانہ حج میں عمرہ منع ہے۔بہرحال یہ حدیث سارے ہی مسلمانوں کے لیے ہے مکی ہوں یا غیر مکی اور اس پر یہ اعترا ض نہیں کہ مکہ والے اس پر کیسے عمل کریں۔
۲؎ خبث،خ،ب کے زبر سے بھی پڑھا گیا ہے اور خ کے پیش ب کے زبر سے بھی مگر دوسری قرأت زیادہ موزون ہے یعنی قران یا تمتع یا حج و عمرہ ملا کر کرنے سے دل کی اور ظاہری فقیری بھی بفضلہ تعالٰی دور ہوتی ہے اور گناہ بھی معاف ہوتے ہیں اس کا تجربہ بھی ہے۔خیال ر ہے کہ گناہ و فقر دور کرنا رب کا کام ہے مگر یہاں اسے حج و عمرہ کی طرف نسبت کیا گیا ہے کہ یہ اس کا سبب ہے لہذا کہہ سکتے ہیں کہ اﷲ رسول غنی کردیتے ہیں،رب فرماتا ہے:"اَغْنٰہُمُ اللہُ وَرَسُوۡلُہٗ مِنۡ فَضْلِہٖ"۔
۳؎ حج مبرور کی تعریف پہلے ہوچکی کہ یہ وہ ہے جو حلال کمائی اور صحیح طریقہ سے ادا کیا جائے،اخلاص کے ساتھ اور مرتے دم تک کوئی ایسی حرکت نہ ہو جس سے حج باطل ہوجائےیعنی مقبول کا بدلہ صرف دنیاوی غذا اور گناہوں کی معافی یا دوزخ سے نجات یا تخفیف عذاب نہ ہوگا،بلکہ جنت ضرورملے گی۔
۴؎ منذری کی روایت میں ہے کہ جو حج کے لیے اخلاص سے جائے تو اس کی بخشش بھی ہوگی اوراس کی شفاعت بھی قبول ہوگی اور حاجی گھر واپس آنے تک اﷲ کی امان میں رہتا ہے،حج میں ایک درہم خرچ کرنا دوسرے مقامات پر دس لاکھ درہم خرچ کرنے سے افضل ہے۔
|
2526 -[22] وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُوجِبُ الْحَجَّ؟ قَالَ: «الزَّادُ وَالرَّاحِلَة» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا عر ض کیا یارسول اﷲ کون چیز حج فرض کرتی ہے فرمایا توشہ اور سواری ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع