30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
2289 -[3] وَعَن بُرَيْدَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ فَقَالَ: «دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى وَإِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت بریدہ سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک شخص کو یہ کہتے سنا کہ الٰہی میں تجھ سے مانگتا ہوں اس لیے کہ تو معبود ہے تیرے سواء کوئی معبود نہیں ایک ہے لائق بھروسہ ہے جس نے نہ جنا اور نہ جنا گیا اور نہ کوئی اس کا ہمسر ۱؎ تو حضور انور نے فرمایا اس نے اﷲ کے اسم اعظم کے ساتھ دعا کی ہے ۲؎ جب اسم اعظم سے مانگا جائے تو دیتا ہے اور جب اس نام سے دعا کی جائے تو قبول کرتا ہے ۳؎ (ترمذی،ابوداؤد) |
۱؎ یعنی مولا تیرے ناموں کے توسل وسیلہ سے تجھ سے دعا مانگ رہا ہوں ان ناموں کے صدقے سے میری سن لے،یہ دعا مانگنے والے حضرت ابو موسیٰ اشعری تھے۔اس سے معلوم ہوا کہ وسیلہ کے ساتھ دعا کرنا بہتر ہے وسیلہ خواہ اسماء الہیہ کا ہو خواہ اس کے کسی محبوب بندے کا۔
۲؎ بعض علماء نے فرمایا کہ اﷲ اسم اعظم ہے کیونکہ یہ اسم ذات ہے جو سوائے خدا تعالٰی کے کسی پر نہیں بولا جاتا،بعض نے فرمایا کہ"لا الہ الا انت"اسم اعظم ہے۔بعض کے خیال میں رب تعالٰی کے بعض نام بعض کے مقابلہ میں اسم اعظم ہیں جیسے رحمن بمقابلہ رحیم کے اسم اعظم ہے۔
۳؎ اس حدیث سے چند مسائل معلوم ہوئے:ایک یہ کہ دعا میں اَللّٰھُمَّ کہنا بہت بہتر ہے کہ اﷲ اسم ذات ہے اورمیم میں تمام ان ناموں کی طرف اشارہ ہےجن کے اول میں میم ہےجیسےملك،مالك،منان وغیرہ۔ دوسرے یہ کہ دعائے آداب سے یہ ہے کہ پہلے حمد الٰہی کرے پھر حضور انورصلی اللہ علیہ و سلم پر درود شریف، پھر اپنے گناہوں کا اعتراف،پھرعرض حاجات۔تیسرے یہ کہ اﷲ یا اَللّٰھُمَّ یا لا الہ الا انت اسم اعظم ہے۔
|
2290 -[4] وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ وَرَجُلٌ يُصَلِّي فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ أَسْأَلُكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ مسجد میں بیٹھا تھا ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا اس نے کہا الٰہی میں تجھ سے مانگتا ہوں کیونکہ تیری ہی تعر یف ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو مہربان نعمتیں دینے والاہے ۱؎ آسمان و زمین کا موجد ہے اے جلالت و کرم والے اے زندہ اے قائم رکھنے والے میں تجھ سے مانگتا ہوں۲؎ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اس نے رب کے نام سے دعا مانگی کہ جب اس نام سے دعامانگی جائے تو قبول فرمایا ہےاور جب اس نام سے کچھ مانگا جائے تو دیتا ہے۳؎ (ترمذی،ابوداؤد،نسائی، ابن ماجہ(۴؎ |
۱؎ حنان کے معنے بہت مہربان،منان کے معنے ہیں بہت احسان کرنے والا۔اس میں اشارۃً عرض کیا گیا کہ تو نے جسے دیا اس کے استحقاق سے نہ دیا اپنے کرم سے دیا۔خیال رہے کہ بندے کا بندے کو احسان جتانا اگر طعنہ زنی کے لیے ہو تو برا ہے اگر مطیع کرنے کے لیے ہو تو اچھا،اﷲ تعالٰی یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے بہت جگہ اپنی نعمتوں کے احسان جتائے ہیں تاکہ بندے اس کی اطاعت کریں اس کا احسان مانیں یہ اسی کا کرم ہے،منّان کے ایک معنے یہ بھی ہیں یعنی احسان جتانے والا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع